Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 24:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 وہ مُحتاج کو راہ سے ہٹا دیتے ہیں اَور مُلک کے تمام غریب چھپتے پھرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 وہ مُحتاج کو راستہ سے ہٹا دیتے ہیں۔ زمِین کے غرِیب اِکٹّھے چِھپتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह ज़रूरतमंदों को रास्ते से हटाते हैं, चुनाँचे मुल्क के ग़रीबों को सरासर छुप जाना पड़ता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ ضرورت مندوں کو راستے سے ہٹاتے ہیں، چنانچہ ملک کے غریبوں کو سراسر چھپ جانا پڑتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 24:4
22 حوالہ جات  

جَب بدکار برسرِاقتدار آتے ہیں، تو لوگ روپوش ہونے لگتے ہیں؛ لیکن جَب بدکار فنا ہو جاتے ہیں، تو صادق ترقّی کرتے ہیں۔


وہ کنگال کے سَر کو اَیسا کُچلتے ہیں جَیسے زمین پر دُھول کو روندا جاتا ہے وہ مظلوموں کو اِنصاف نہیں دیتے۔ باپ اَور بیٹا دونوں ایک ہی لڑکی سے ہم بِستر ہوتے ہیں، اَور اَیسا کرکے وہ میرے پاک نام کو ناپاک کرتے ہیں۔


شام ہوتے ہی خُونی اُٹھ کھڑا ہوتاہے اَور غریب اَور مُحتاج کو قتل کرتا ہے؛ اَور رات کو چور کی طرح نقب لگاتاہے۔


مُلک کے لوگ ستمگری سے کام لیتے ہیں، لَوٹ مار کرتے ہیں، غریب اَور مُحتاج پر ظُلم ڈھاتے ہیں اَور پردیسیوں کے ساتھ بُرا سلُوک اَور نااِنصافی کرتے ہیں۔


لیکن اُس کا باپ اَپنے گُناہ کے باعث مَر جائے گا کیونکہ اُس نے زبردستی مال حاصل کیا، اَپنے بھایٔی کو لُوٹا اَور اَپنے لوگوں میں غلط کام کئے۔


وہ غریب اَور مُحتاج پر ظُلم ڈھاتا ہے، وہ ڈاکا ڈالتا ہے۔ اَور رہن رکھی ہُوئی چیز نہیں لَوٹاتا۔ وہ بُتوں کی طرف نظر اُٹھاتا ہے۔ اَور قابل نفرت کام کرتا ہے۔


تاکہ غریبوں کو اُن کے حُقُوق سے اَور میرے مظلوم خادِموں کو اِنصاف سے محروم رکھیں، بیواؤں کو اَپنے ظُلم کا شِکار بنائیں اَور یتیموں کو لُوٹیں۔


جِن کے دانت، تلواریں ہیں، اَور جبڑے، چھُریاں تاکہ زمین کے کنگالوں کو، اَور بنی آدمؔ میں سے مُحتاجوں کو کھا جایٔیں۔


جَب صادق اِنسان فتحیاب ہوتے ہیں، تو بڑی خُوشی منائی جاتی ہے؛ لیکن جَب بدکار برسرِاقتدار آتے ہیں تو خِلقت روپوش ہو جاتی ہے۔


جو آدمی اَپنی دولت بڑھانے کے لیٔے کنگالوں پر ظُلم ڈھاتا ہے، اَورجو دولتمندوں کو تحفے پیش کرتا ہے؛ دونوں غربت کا شِکار ہو جاتے ہیں۔


کیونکہ اُس آدمی کے دِل میں ترس کرنے کا خیال کبھی نہ آیا، بَلکہ وہ مفلسوں، مُحتاجوں اَور شکستہ دِل اِنسانوں کو ستایا کرتا تاکہ وہ زندہ نہ رہیں۔


مُبارک ہے وہ جو کمزور کا خیال رکھتا ہے؛ یَاہوِہ اُسے مُصیبت کے وقت بچاتے ہیں۔


”اگر مَیں نے مُحتاجوں کے مطالبے ٹھکرائے ہُوں یا کسی بِیوہ کی آنکھوں کو ترسایا ہو،


کیا میں دردمند کے لیٔے نہیں رُویا؟ کیا میری جان غریب کے لیٔے آزردہ نہیں ہُوئی؟


کیونکہ جَب کویٔی غریب فریاد کرتا تو میں اُس کی دادرسی کرتا تھا، اَور یتیم کی بھی، جِس کا کویٔی مددگار نہ ہوتا تھا۔


میں مُحتاجوں کے لیٔے باپ کی طرح تھا؛ اَور پردیسیوں کے مسائل حل کرتا تھا۔


اگر مَیں نے کسی کو کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے مَرتے دیکھا، یا کسی مُحتاج کو بغیر لباس دیکھا،


مفلسوں پر ظُلم ڈھانے والا اُن کے خالق کی توہین کرتا ہے، لیکن جو کویٔی مُحتاجوں پر رحم کھاتا ہے وہ خُدا کی تعظیم کرتا ہے۔


اَے باشانؔ کی گایوں، ”تُم یہ کلام سُنو! تُم جو کوہِ سامریہؔ پر رہتی ہو، اَے عورتوں تُم جو غریبوں کو ستاتی ہو اَور ضروُرت مندوں کو کُچلتی ہو اَور اَپنے شوہروں سے کہتی ہو کہ ہماری مَے نوشی کے لیٔے کچھ لاؤ!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات