Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 22:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور تُم نے بیواؤں کو خالی ہاتھ لَوٹایا اَور یتیموں کے بازو توڑ دئیے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تُو نے بیواؤں کو خالی چلتا کِیا اور یتِیموں کے بازُو توڑے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तूने बेवाओं को ख़ाली हाथ मोड़ दिया होगा, यतीमों की ताक़त पाश पाश की होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تُو نے بیواؤں کو خالی ہاتھ موڑ دیا ہو گا، یتیموں کی طاقت پاش پاش کی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 22:9
20 حوالہ جات  

وہ بانجھ اَور بے اَولاد عورت کو نگل جاتے ہیں، اَور بِیوہ کے ساتھ ہمدردی نہیں جتاتے۔


وہ یتیم کا گدھا چُرا لے جاتے ہیں اَور بِیوہ کا بَیل رہن رکھ لیتے ہیں۔


تُجھ میں اُنہُوں نے ماں باپ کو حقیر جانا، تُجھ میں اُنہُوں نے پردیسیوں پر ظُلم کیا اَور یتیموں اَور بیواؤں کے ساتھ بُرا سلُوک کیا۔


تاکہ غریبوں کو اُن کے حُقُوق سے اَور میرے مظلوم خادِموں کو اِنصاف سے محروم رکھیں، بیواؤں کو اَپنے ظُلم کا شِکار بنائیں اَور یتیموں کو لُوٹیں۔


اگر مَیں نے کسی یتیم کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھایا ہو، شہر کے دروازے میں اَپنے رسوخ کے پیشِ نظر،


تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں شاہِ مِصر فَرعوہؔ کے خِلاف ہُوں اَور مَیں اُس کے دونوں بازو توڑ دُوں گا، جو تندرست ہے اُسے بھی اَورجو ٹوٹ چُکاہے اُسے بھی۔ اَور تلوار اُس کے ہاتھ سے گرا دوں گا۔


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


بھلائی کرنا سیکھو؛ اِنصاف طلب بنو، مظلوموں کی حوصلہ اَفزائی کرو۔ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرو؛ اَور بیواؤں کے حامی ہو۔


وہ بِیوہ اَور پردیسی کو قتل کرتے ہیں؛ اَور یتیم کو مار ڈالتے ہیں۔


کیونکہ بدکاروں کی قُوّت توڑ دی جائے گی، لیکن یَاہوِہ راستبازوں کو سنبھالتا ہے۔


سنگدل اَور بدکار اِنسان کا بازو توڑ دیں؛ اَور اُس کی ساری پوشیدہ شرارت کا اُس سے حِساب لیں۔ جَب تک کہ بدکار کی شرارت باقی نہ رہے۔


”لعنت ہے اُس آدمی پرجو کسی پردیسی، یتیم یا بِیوہ کو اِنصاف سے محروم رکھّے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“


تُم تو یتیم پر قُرعہ ڈالنے سے بھی نہ ہچکچاؤگے اَور اگر اَپنے دوست کا سَودا کرنا پڑا تو وہ بھی کر گزروگے۔


یَاہوِہ کا فرمان ہے، مُوآب کا سینگ کاٹا جا چُکاہے؛ اَور اُس کا بازو توڑا گیا ہے،“


”اَے شَریعت کے عالِموں اَور فریسیوں! اَے ریاکاروں! تُم پر افسوس، کیونکہ تُم بیواؤں کے بیواؤں کے گھروں کو ہڑپ کرلیتے ہو اَور دِکھاوے کے طور پر لمبی لمبی دعائیں کرتے ہو۔ تُمہیں زِیادہ سزا ملے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات