Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 17:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تو بھی راستباز ثابت قدم رہیں گے، اَور صَاف ہاتھوں والے زورآور ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تَو بھی صادِق اپنی راہ میں ثابِت قدم رہے گا اور جِس کے ہاتھ صاف ہیں وہ زورآور ہی ہوتا جائے گا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रास्तबाज़ अपनी राह पर क़ायम रहते, और जिनके हाथ पाक हैं वह तक़वियत पाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 راست باز اپنی راہ پر قائم رہتے، اور جن کے ہاتھ پاک ہیں وہ تقویت پاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 17:9
26 حوالہ جات  

راستبازوں کی راہ صُبح کی پہلی کِرن کی مانند ہوتی ہے، جِس کی رَوشنی دوپہر تک بڑھتی ہی جاتی ہے۔


خُدا بے قُصُور کو بھی نَجات دیں گے، وہ تمہارے ہاتھوں کی پاکیزگی کے باعث نَجات پایٔےگا۔“


دانشمند یَاہوِہ کا خوف مانتا اَور بدی سے گُریز کرتا ہے، لیکن احمق شیخی باز اَور بے فکر ہوتاہے۔


وہ طاقت پر طاقت پاتے جاتے ہیں، یہاں تک کہ ہر ایک صِیّونؔ میں خُدا کے حُضُور مَیں حاضِر ہو جاتے ہیں۔


کیا اَبراہامؔ نے مُجھ سے یہ نہ کہاتھا، ’وہ میری بہن ہے،‘ اَور کیا وہ خُود بھی یہ نہ کہتی تھی، ’وہ میرا بھایٔی ہے؟‘ میری اِس حرکت کے باوُجُود میرا دِل صَاف ہے اَور میرے ہاتھ پاک ہیں۔“


مَیں نے تو خوامخواہ اَپنے دِل کو صَاف رکھا؛ اَور خوامخواہ اَپنے ہاتھ بےگُناہ رکھے۔


میں اَپنے ہاتھ دھوکر اَپنی بےگُناہی ثابت کروں گا، اَے یَاہوِہ، اَور تَب آپ کے مذبح کا طواف کروں گا،


یہ لوگ نکلے تو ہم ہی میں سے مگر حقیقت میں ہم میں سے نہیں تھے کیونکہ اگر وہ ہم میں سے ہوتے تو ہمارے ہی ساتھ رہتے۔ لیکن نکل اِس لیٔے گیٔے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ یہ لوگ ہماری جماعت کے اصل مُومِن تھے ہی نہیں۔


جو تمہارے ایمان کے وسیلہ سے اَور خُدا کی قُدرت سے اُس نَجات کے لیٔے محفوظ ہے جو اِن آخِری وقت میں ظاہر ہونے والی ہے۔


اُنہُوں نے دیکھا کہ اُن کے بعض شاگرد ناپاک ہاتھوں سے یعنی، ہاتھ دھوئے بغیر کھانا کھاتے ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


وُہی جِس کے ہاتھ صَاف اَور دِل پاک ہو، جسے بُتوں سے کویٔی رغبت نہیں اَورجو جھُوٹی قَسم نہیں کھاتا۔


خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔


اگر میرے قدم راہ سے بھٹک گیٔے ہُوں، اگر میرے دِل نے میری آنکھوں کی پیروی کی ہو، یا اگر میرے ہاتھ آلُودہ ہُوں،


شاؤل اَور داویؔد کے گھرانوں کے مابین طویل عرصہ تک جنگ جاری رہی۔ داویؔد قوی سے قوی تر اَور شاؤل کا خاندان کمزور سے کمزور تر ہوتا گیا۔


مَیں کبھی تسلیم نہ کروں گا کہ تُم راستی پر ہو؛ میں مَرتے دَم تک اَپنی دیانتداری پر قائِم رہُوں گا۔


میں اَپنی راستبازی برقرار رکھوں گا اَور اُسے ہرگز نہ چھوڑوں گا؛ جَب تک میں زندہ ہُوں میرا ضمیر مُجھے ملامت نہ کرےگا۔


’میں پاک ہُوں اَور بےگُناہ؛ میں صَاف ہُوں اَور خطا سے آزاد۔


جَب بُنیادیں ہی ڈھا دی جایٔیں، تو راستباز کیا کر سَکتا ہے؟“


اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! میری دعا سُنیں؛ اَے یعقوب کے خُدا! میری طرف کان لگائیں۔


جَب طُوفان گزر جاتا ہے تو بدکار بھی اُس کے ساتھ غائب ہو جاتے ہیں لیکن صادق ہمیشہ ثابت قدم رہتے ہیں۔


صادقوں کو کبھی جنبش نہ ہوگی، لیکن بدکار مُلک میں باقی نہ رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات