Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 16:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 خُدا مُجھ پر چڑھ آتے ہیں اَور اَپنے غضب میں مُجھے پھاڑ کر رکھ دیتے ہیں، اَور وہ مُجھ پر دانت پیستے ہیں؛ اَور میرا مُخالف مُجھے آنکھیں دِکھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اُس نے اپنے غضب میں مُجھے پھاڑا اور میرا پِیچھا کِیا ہے۔ اُس نے مُجھ پر دانت پِیسے۔ میرا مُخالِف مُجھے آنکھیں دِکھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 अल्लाह का ग़ज़ब मुझे फाड़ रहा है, वह मेरा दुश्मन और मेरा मुख़ालिफ़ बन गया है जो मेरे ख़िलाफ़ दाँत पीस पीसकर मुझे अपनी आँखों से छेद रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اللہ کا غضب مجھے پھاڑ رہا ہے، وہ میرا دشمن اور میرا مخالف بن گیا ہے جو میرے خلاف دانت پیس پیس کر مجھے اپنی آنکھوں سے چھید رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 16:9
17 حوالہ جات  

تیرے سَب دُشمنوں نے تیرے خِلاف اَپنے مُنہ پسارے ہیں؛ وہ آوازے کستے اَور دانت پیستے ہیں اَور کہتے ہیں: ”ہم نے اُسے نگل لیا۔ اِسی دِن کا ہمیں اِنتظار تھا؛ اَور ہم اِسی دِن کو دیکھنے کے لیٔے زندہ تھے۔“


بےدینوں کی طرح اُنہُوں نے عداوت سے میرا مضحکہ اُڑایا؛ اَور مُجھ پر دانت پیسے۔


آپ اَپنا چہرہ کیوں چھپاتے ہیں؟ اَور مُجھے اَپنا دُشمن کیوں سمجھتا ہے؟


جَب اُنہُوں نے یہ باتیں سُنیں تو جُل بُھن کر رہ گیٔے اَور اِستِفنُسؔ پر دانت پیسنے لگے۔


چلو، ہم یَاہوِہ کی طرف لَوٹ چلیں۔ اُنہُوں نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشیں گے؛ اُنہُوں نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وُہی ہماری چوٹیوں پر پٹّی باندھیں گے۔


بدکار لوگ راستبازوں کے خِلاف سازش کرتے ہیں اَور اُن پر دانت پیستے ہیں؛


اُن کا غُصّہ میرے خِلاف بھڑک اُٹھتا ہے؛ وہ مُجھے اَپنے دُشمنوں میں شُمار کرتا ہے۔


تُم جو غُصّے میں خُود اَپنے ہی ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہو، کیا تمہاری خاطِر زمین اُجڑ جائے گی؟ یا چٹّانیں اَپنی جگہ سے ہٹا دی جایٔیں گی؟


اَے میرے دُشمن مُجھ پر خُوش نہ ہو! اگرچہ مَیں گِر پڑا ہُوں لیکن اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔ چاہے مَیں اَندھیرے میں ہُوں، پھر بھی یَاہوِہ میری رَوشنی ہوں گے۔


مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے شیرببر کی مانند اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے بڑے شیر کی مانند ہُوں گا۔ مَیں اُنہیں پھاڑ کر اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دُوں گا اَور چلا جاؤں گا؛ مَیں اُنہیں لے جاؤں گا اَور کویٔی اُنہیں چھُڑانے والا نہ ہوگا۔


گھات میں بیٹھے ہُوئے ریچھ، اَور چھُپے ہُوئے شیر کی طرح،


”اَب اَے خُدا کو فراموش کرنے والو! اُن پر توجّہ کرو، اَیسا نہ ہو کہ میں تُمہیں پھاڑ ڈالوں اَور کویٔی چھُڑانے والا نہ ہو:


آپ میرے پاؤں بِیڑیوں سے جکڑتے ہیں؛ اَور میرے پاؤؤں کے تلووں پر نِشان لگا کر میری تمام راہوں کی سخت نِگرانی کرتے ہیں۔


آپ مُجھ سے سنگدلی سے پیش آتے ہیں؛ اَپنے بازو کی قُوّت سے آپ مُجھ پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔


پھر بھی خُدا نے مُجھ میں خامی پائی؛ وہ مُجھے اَپنا دُشمن سمجھتے ہیں۔


قادرمُطلق کے تیر مُجھ میں پیوست ہیں، میری رُوح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ خُدا کی دہشت میرے خِلاف صف آرا ہے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات