Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 16:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اگر تُم میری جگہ ہوتے تو میں بھی تمہاری طرح بولتا؛ تمہارے خِلاف باتیں گڑھتا اَور تمہارے سامنے اَپنا سَر ہلاتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَیں بھی تُمہاری طرح بات بنا سکتا ہُوں۔ اگر تُمہاری جان میری جان کی جگہ ہوتی تو مَیں تُمہارے خِلاف باتیں گھڑ سکتا اور تُم پر اپنا سر ہِلا سکتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 अगर मैं तुम्हारी जगह होता तो मैं भी तुम्हारी जैसी बातें कर सकता। फिर मैं भी तुम्हारे ख़िलाफ़ पुरअलफ़ाज़ तक़रीरें पेश करके तौबा तौबा कह सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اگر مَیں تمہاری جگہ ہوتا تو مَیں بھی تمہاری جیسی باتیں کر سکتا۔ پھر مَیں بھی تمہارے خلاف پُرالفاظ تقریریں پیش کر کے توبہ توبہ کہہ سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 16:4
21 حوالہ جات  

میں اَپنے مُخالفوں کے نزدیک لعنت کا باعث ٹھہرا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو اَپنے سَر ہلاتے ہیں۔


وہ سَب جو مُجھے دیکھتے ہیں، میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں؛ اَور اَپنے سَر ہلا ہلا کر یہ کہتے ہُوئے طَعنہ زنی کرتے ہیں،


جو لوگ تیری راہ سے گزرتے ہیں وہ تُجھ پر تالیاں بجاتے ہیں؛ وہ یروشلیمؔ کی بیٹی پر یہ کہہ کر آوازے کستے ہیں اَور اَپنے سَر ہلاتے ہیں: ”کیا یہ وُہی شہر ہے اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے؟“


جِس کی وجہ سے اُن کا مُلک اَیسا اُجاڑ دیا گیا کہ، وہ ہمیشہ کے لیٔے لَعن طَعن کا نِشانہ بَن گیا؛ وہاں سے گزرنے والے سبھی لوگ دنگ رہ جایٔیں گے، اَور حیران ہوکر اَپنے سَر ہلائیں گے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ” ’اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


اگر بَدن کا ایک عُضو دُکھ پاتاہے تو سَب اَعضا اُس کے ساتھ دُکھ پاتے ہیں اَور اگر ایک عُضو عزّت پاتاہے تو سَب اَعضا اُس کی خُوشی میں شریک ہوتے ہیں۔


خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی مناؤ۔ آنسُو بہانے والوں کے ساتھ آنسُو بہاؤ۔


پس جَیسا تُم چاہتے ہو کہ دُوسرے لوگ تمہارے ساتھ کریں، تُم بھی اُن کے ساتھ وَیسا ہی کرو؛ کیونکہ توریت اَور نبیوں کی تعلیمات یہی ہے۔


یہ شادمانی کا شہر تھا جو اَمن کا تھا۔ اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا، کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔ وہ کیسا ویران ہو گیا ہے، جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں! اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیں وہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔


اَور احمق بہت باتیں بناتا ہے۔ کویٔی اِنسان نہیں جانتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ کون اُسے بتا سَکتا ہے کہ اُس کے بعد کیا ہوگا؟


کلام کی کثرت گُناہ سے خالی نہیں ہوتی، لیکن جو اَپنی زبان کو قابُو میں رکھتا ہے دانا ہے۔


آپ نے ہمیں قوموں کے درمیان ضرب المثل بنا دیا؛ مُختلف اُمّتوں کے لوگ ہمیں دیکھ کر سَر ہلاتے ہیں۔


پس ایُّوب ایک بے معنی بحث کے لیٔے مُنہ کھولتے ہیں؛ اَور بغیر جانے بوجھے بولتے جاتے ہیں۔“


”کیا اِن سَب باتوں کا جَواب نہ دیا جائے؟ اَور یہ بکواسی شخص چھوڑ دیا جائے؟


”مایوس اِنسان چاہتاہے کہ اُس کے دوست مہربان رہیں، خواہ اُس کے دِل سے قادرمُطلق کا خوف جاتا رہے۔


لیکن میرے مُنہ سے ہمّت اَفزا باتیں نکلیں گی؛ میرے لبوں کی غمگساری تُمہیں راحت پہُنچائے گی۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ”اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی، تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


کیا بنی اِسرائیل کا تُم نے مذاق نہیں اُڑایا؟ کیا وہ چوروں میں سے تھا، کیونکہ جَب بھی تُم اُس کا ذِکر کرتے تھے تو حقارت سے اَپنا سَر ہلاتے تھے۔


”اُس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے؛ اَب یَاہوِہ ہی اُسے بچائیں۔ چونکہ وہ اُن سے خُوش ہے، لہٰذا وُہی اُسے چھُڑائیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات