Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 14:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ پھُول کی طرح کھِلتا، اَور مُرجھا جاتا ہے؛ وہ تیزی سے گزرتے ہُوئے سایہ کی طرح قائِم نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 وہ پُھول کی طرح نِکلتا اور کاٹ ڈالا جاتا ہے۔ وہ سایہ کی طرح اُڑ جاتا ہے اور ٹھہرتا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 फूल की तरह वह चंद लमहों के लिए फूट निकलता, फिर मुरझा जाता है। साये की तरह वह थोड़ी देर के बाद ओझल हो जाता और क़ायम नहीं रहता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 پھول کی طرح وہ چند لمحوں کے لئے پھوٹ نکلتا، پھر مُرجھا جاتا ہے۔ سائے کی طرح وہ تھوڑی دیر کے بعد اوجھل ہو جاتا اور قائم نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 14:2
21 حوالہ جات  

کیونکہ، ”ہر بشر گھاس کی مانِند ہے، اَور اُن کی ساری شان و شوکت میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے؛ گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،


کیونکہ ہم تو کل ہی پیدا ہُوئے ہیں اَور کچھ بھی نہیں جانتے، اَور ہمارے دِن زمین پر سایہ کی طرح ہیں۔


جَب کہ سچ تو یہ کہ تُم یہ بھی نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا؟ ذرا سُنو تو؛ تمہاری زندگی ہے ہی کیا؟ وہ صِرف دُھواں کی مانند ہے جو تھوڑی دیر کے لیٔے نظر آتی اَور پھر غائب ہو جاتی ہے۔


کیونکہ ہم آپ کی نظر میں پردیسی اَور مُسافر ہیں جَیسے ہمارے آباؤاَجداد تھے اَور ہمارے دِن رُوئے زمین پر سایہ کی مانند بے قِیام ہیں۔


اِنسان سانس کی طرح ہے؛ اُس کے ایّام ڈھلتے ہُوئے سایہ کی مانند ہیں۔


میری زندگی کے دِن ڈھلنے والے سایہ کی مانند ہیں؛ میں گھاس کی طرح مُرجھا کر رہ گیا ہُوں۔


تاہم جو بدکار ہیں اَور خُدا سے نہیں ڈرتے، اُن کا بھلا نہ ہوگا اَور اُن کی عمر دراز نہ ہوگی۔


راستباز کھجور کے درخت کی مانند لہلہائیں گے، اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند بڑھیں گے؛


حالانکہ بدکار لوگ گھاس کی مانند اُگ آتے ہیں اَور سَب بد کِردار پھلتے پھُولتے ہیں، تو بھی وہ ہمیشہ کے لیٔے تباہ کر دئیے جایٔیں گے۔


صُبح کو تو وہ زندہ ہیں لیکن شام تک وہ فنا ہو جاتے ہیں، وہ نِیست و نابود ہو جاتے ہیں اَور کسی کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوتی۔


وہ انگور کی اُس بیل کی طرح ہوگا جِس کے انگور پکنے سے پہلے ہی جھڑ جاتے ہیں، یا زَیتُون کے اُس درخت کی طرح جِس کے پھُول گِر رہے ہُوں۔


کیونکہ وہ گھاس کی مانند جلد مُرجھا جایٔیں گے، اَور سبز پَودوں کی طرح جلد پژمردہ ہو جایٔیں گے۔


آپ نے میری عمر بالشت بھر کی رکھی ہے؛ میری زندگی کی میعاد آپ کے سامنے ہیچ ہے۔ ہر آدمی کی زندگی محض دَم بھر کی ہے، خواہ وہ کتنا طاقتور ہو۔


”لیکن اَب اَے خُداوؔند، میں کس بات کے لیٔے ٹھہروں؟ میری اُمّید آپ ہی سے ہے۔


زور زور سے کراہنے کی وجہ سے میری ہڈّیاں کھال سے چپک کر رہ گئیں۔


لیکن آپ اَے یَاہوِہ، اَبد تک تخت نشین رہیں گے؛ اَور آپ کی عظمت پُشت در پُشت قائِم رہے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات