Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 12:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”میں اَپنے دوستوں کے لیٔے مذاق بَن چُکا ہُوں، حالانکہ خُدا میری فریاد سُن کر جَواب دیتے رہے؛ لیکن مَیں راستباز اَور بےگُناہ ہوتے ہُوئے بھی لوگوں کی ہنسی کا باعث بنا رہا!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَیں اُس آدمی کی طرح ہُوں جو اپنے پڑوسی کے لِئے ہنسی کا نِشانہ بنا ہے۔ مَیں وہ آدمی تھا جو خُدا سے دُعا کرتا اور وہ اُس کی سُن لیتا تھا۔ راست اور کامِل آدمی ہنسی کا نِشانہ ہوتا ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं तो अपने दोस्तों के लिए मज़ाक़ का निशाना बन गया हूँ, मैं जिसकी दुआएँ अल्लाह सुनता था। हाँ, मैं जो बेगुनाह और बेइलज़ाम हूँ दूसरों के लिए मज़ाक़ का निशाना बन गया हूँ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں تو اپنے دوستوں کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں، مَیں جس کی دعائیں اللہ سنتا تھا۔ ہاں، مَیں جو بےگناہ اور بےالزام ہوں دوسروں کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں!

باب دیکھیں کاپی




ایوب 12:4
26 حوالہ جات  

وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛ میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا، میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔


”لیکن اَب وہ لوگ میرا مذاق اُڑاتے ہیں، جو عمر میں مُجھ سے چُھوٹے ہیں، اَور جِن کے آباؤاَجداد کو میں اَپنے گلّہ کے کُتّوں کے ساتھ بھی رکھنا پسند نہ کرتا۔


جَب تک میں بولُوں، میری برداشت کرو، اَور جَب مَیں بول چُکوں تَب میرا مضحکہ اُڑانا۔


”خُدا نے مُجھے ہر کسی کے لیٔے ضرب المثل بنا رکھا ہے، یعنی اَیسا آدمی جِس کے مُنہ پر لوگ تھُوکتے ہیں۔


یقیناً ٹھٹّھا کرنے والے مُجھے گھیرے ہُوئے ہیں؛ اُن کی اشتعال اَنگیزی میری نظروں کے سامنے ہے۔


لوگ مُنہ کھول کر میرا مذاق اُڑاتے ہیں؛ حقارت سے میرے گال پر تھپّڑ مارتے ہیں اَور میرے خِلاف اِکٹھّے ہو جاتے ہیں۔


بعض لوگوں کا مذاق اُڑایا گیا اَور اُنہیں کوڑے مارے گیٔے، بعض زنجیروں میں جکڑے اَور قَیدخانوں میں ڈالے گیٔے۔


جَب اُنہُوں نے مُردوں کی قیامت کے بارے میں سُنا، تو اُن میں سے بعض نے اِس بات کو ہنسی میں اُڑا دیا، اَور بعض نے کہا کہ، ”ہم اِس مضمون پر تُجھ سے پھر کبھی سُنیں گے۔“


تَب زَر دوست فرِیسی یہ باتیں سُن کر یِسوعؔ کی ہنسی اُڑانے لگے۔


اِس پر وہ آپ کی ہنسی اُڑانے لگے۔ لیکن آپ نے اُن سَب کو وہاں سے باہر نکلوادِیا، اَور بچّی کے ماں باپ اَور اَپنے شاگردوں کو لے کر بچّی کے پاس گیٔے۔


پھر کانٹوں کا ایک تاج بنا کر حُضُور کے سَر پر رکھا اَور آپ کے داہنے ہاتھ میں ایک چھڑی کو تھما دیا اَور حُضُور کے سامنے گھُٹنے ٹیک کر آپ کی ہنسی اُڑانے لگے، ”اَے یہُودیوں کے بادشاہ، آداب!“


لیکن مَیں پُر اُمّید ہوکر یَاہوِہ کی راہ دیکھوں گا، مَیں اَپنے مُنجّی خُدا کا اِنتظار کروں گا؛ میرے خُدا میری سُنیں گے۔


’مُجھ سے فریاد کر اَور مَیں تمہاری فریاد سُن کر تُمہیں عظیم، ناقابل فراموش باتیں بتاؤں گا جنہیں تُم نہیں جانتے۔‘


راست یَاہوِہ سے ڈرتا ہے، لیکن جِس کی راہیں ٹیڑھی ہیں وہ اُس کی حقارت کرتا ہے۔


بےدینوں کی طرح اُنہُوں نے عداوت سے میرا مضحکہ اُڑایا؛ اَور مُجھ پر دانت پیسے۔


جَب میری آنکھیں خُدا کے حُضُور آنسُو بہاتی ہیں میرا دوست میری شفاعت کرتا ہے؛


کیا تمہاری بےہوُدہ باتیں سُن کر لوگ چُپ رہیں؟ تمہاری مذاق اُڑائے اَور کویٔی تُمہیں نہ ڈانٹے؟


رحم کرو، اِنصاف سے کام لو، ایک بار پھر سوچ لو کیونکہ میری راستبازی کا اِمتحان لیا جا رہاہے۔


یِسوعؔ نے فرمایا، ”ہٹ جاؤ! لڑکی مَری نہیں لیکن سو رہی ہے۔“ لیکن وہ حُضُور پر ہنسنے لگے۔


”حالانکہ میں بے قُصُور ہُوں، مُجھے اَپنی زندگی کی پروا نہیں؛ میں اُسے حقیر سمجھتا ہُوں۔


آسُودہ لوگ بدنصیبی کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ اُن کی قِسمت میں لکھی ہُوئی ہے جِن کے قدم پھسلتے رہتے ہیں۔


اَب جَب کہ مَیں نے اَپنا دعویٰ دُرست کر لیا ہے، مُجھے یقین ہے کہ فیصلہ میرے حق میں ہوگا۔


”اَور اَب اُن کے بیٹے مُجھ پر آوازے کستے ہیں؛ میں اُن کے لیٔے ضرب المثل بَن گیا ہُوں۔


ایُّوب کی طرح اَور کون ہوگا، جو ذِلّت کو پانی کی طرح پی جائے؟


اَے یَاہوِہ، آپ نے مُجھے ترغیب دی اَور مَیں فریب کا شِکار ہو گیا؛ آپ مُجھ سے زورآور تھے اِس لئے مُجھ پر غالب ہُوئے۔ میں دِن بھر ہنسی کا باعث بنتا ہُوں؛ اَور ہر کویٔی میرا مذاق اُڑاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات