Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 11:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 وہ تو آسمان سے بھی زِیادہ اُونچی ہیں، تُم کیا کر سکتے ہو؟ وہ تو پاتال سے بھی زِیادہ گہری ہیں، تُم کیا جان سکتے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 وہ آسمان کی طرح اُونچا ہے۔ تُو کیا کر سکتا ہے؟ وہ پاتال سے گہرا ہے۔ تُو کیا جان سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 वह तो आसमान से बुलंद है, चुनाँचे तू क्या कर सकता है? वह पाताल से गहरा है, चुनाँचे तू क्या जान सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 وہ تو آسمان سے بلند ہے، چنانچہ تُو کیا کر سکتا ہے؟ وہ پاتال سے گہرا ہے، چنانچہ تُو کیا جان سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




ایوب 11:8
17 حوالہ جات  

”کیا آسمان کی بُلندیوں میں خُدا نہیں ہے؟ دیکھو، بُلند سِتارے کس قدر شان سے چمکتے ہیں!


اگر وہ (پاتال) کی گہرائی میں بھی چلے جایٔیں، تو میرا ہاتھ اُنہیں وہاں سے کھینچ نکالے گا۔ اگر وہ آسمان پر چڑھ جایٔیں، تو مَیں وہاں سے بھی اُن کو اُتار لاؤں گا اَور پکڑ لُوں گا۔


”جِس طرح آسمان زمین سے اُونچے ہیں، اُسی طرح میری راہیں تمہاری راہوں سے اَور میرے خیالات تمہارے خیالات سے بُلند تر ہیں۔


یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں، کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛ اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔


افلاک کی طرف نظر اُٹھا اَور دیکھ؛ بادلوں کی طرف نگاہ کرجو تُجھ سے اِس قدر اُونچائی پر ہیں۔


پاتال خُدا کے سامنے بے حجاب ہے؛ جہنّم بے پردہ ہو چُکی ہے۔


کیونکہ آسمان زمین سے جِس قدر بُلند ہے، اُسی قدر اُن کی شفقت و مَحَبّت اُن لوگوں پر ہے جو اُن کا خوف رکھتے ہیں۔


”لیکن کیا خُدا کی مَوجُودگی آدمیوں کے ساتھ زمین پر سکونت کرےگی؟ کیونکہ جَب آسمانوں میں بَلکہ سَب سے اُونچے آسمانوں میں بھی خُدا سما نہیں سکتے تو پھر، یہ بیت المُقدّس جو مَیں نے تعمیر کروائی ہے اُن کے مُقابلے میں تو کچھ بھی نہیں ہے؟


جِس طرح ایک بادل دفعتاً غائب ہو جاتا ہے اَور پھر نظر نہیں آتا، اُسی طرح جو قبر میں اُتر جاتا ہے پھر کبھی نہیں لَوٹتا۔


اُس کی ناپ زمین سے زِیادہ لمبی اَور عرض سمُندر سے بھی زِیادہ چوڑا ہے۔


قادرمُطلق تک ہماری رسائی نہیں ہو سکتی، وہ قُدرت میں اعلیٰ ہیں؛ وہ اَپنے عدل میں عظیم اَور راستبازی میں غنی ہیں، وہ ہم پر ظُلم نہیں کرتے۔


کیا موت کے دروازے تمہارے لیٔے کھولے گیٔے ہیں؟ کیا تُم نے موت کے سایہ کے پھاٹک دیکھے ہیں؟


آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے، اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔ اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔


کون آسمان پر چڑھا اَور پھر نیچے اُترا؟ کس نے ہَوا کو اَپنی مُٹّھی میں بند کیا؟ کس نے پانی کو اَپنی چادر میں باندھا؟ کس نے زمین کی سَب حدیں مُقرّر کیں؟ اُن کا نام کیا ہے اَور اُن کے بیٹے کا نام کیا ہے؟ اگر آپ جانتے ہیں تو مُجھے بتائیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات