Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 1:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ایک دِن خُدا کے بیٹے یعنی فرشتے یَاہوِہ کے رُوبرو حاضِر ہُوئے اَور شیطان بھی اُن کے ساتھ حاضِر ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور ایک دِن خُدا کے بیٹے آئے کہ خُداوند کے حضُور حاضِر ہوں اور اُن کے درمِیان شَیطان بھی آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 एक दिन फ़रिश्ते अपने आपको रब के हुज़ूर पेश करने आए। इबलीस भी उनके दरमियान मौजूद था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ایک دن فرشتے اپنے آپ کو رب کے حضور پیش کرنے آئے۔ ابلیس بھی اُن کے درمیان موجود تھا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 1:6
16 حوالہ جات  

ایک اَور دِن خُدا کے بیٹے یعنی فرشتے حاضِر ہویٔے تاکہ یَاہوِہ کے رُوبرو پیش ہُوں اَور شیطان بھی اُن کے ساتھ آیا تاکہ وہ بھی یَاہوِہ کے سامنے پیش ہو۔


جَب صُبح کے سِتارے مِل کر گا رہے تھے اَور تمام ملائک خُوشی سے للکار رہے تھے، تَب تُم کہاں تھے؟


اُس نے مُجھے دِکھایا کہ اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ یَاہوِہ کے فرشتے کے سامنے کھڑا ہے اَور فرشتے کے داہنی طرف شیطان یہوشُعؔ کو مُجرم ٹھہرانے کے لیٔے کھڑا ہے۔


میکایاہؔ نے اَپنی بات جاری رکھتے ہُوئے کہا، ”لہٰذا یَاہوِہ کا کلام سُنو، مَیں نے یَاہوِہ کو اَپنے تخت پر بیٹھے اَور تمام آسمانی فَوج کو اُن کے داہنی اَور بائیں طرف کھڑے دیکھا۔


اِسرائیل کے خِلاف شیطان اُٹھ کھڑا ہُوا اَور اُس نے اِسرائیل کی مردُم شماری کرنے کے لیٔے داویؔد کو اُکسایا۔


اُن دِنوں میں زمین پر بڑے قدآور اَور مضبُوط لوگ مَوجُود تھے بَلکہ بعد میں بھی تھے، جَب خُدا کے بیٹے اِنسانوں کی بیٹیوں کے پاس گیٔے اَور اُن سے اَولاد پیدا ہُوئی۔ یہ قدیم زمانہ کے سُورما اَور بڑے نامور لوگ تھے۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے تُم بَارہ کو چُن تو لیا ہے لیکن تُم میں سے ایک شخص شیطان ہے!“


”خبردار! اِن چُھوٹوں میں سے کسی کو ناچیز نہ سمجھنا کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ آسمان پر اِن کے فرشتے ہر وقت میرے آسمانی باپ کا مُنہ دیکھتے رہتے ہیں۔


اَور قینانؔ انُوشؔ کا، انُوشؔ شیتؔ کا، شیتؔ آدمؔ کا، اَور آدمؔ خُدا کا بیٹا تھا۔


اَے یَاہوِہ کے فرشتو، تُم جو زورآور ہو اَور اُن کا حُکم بجا لاتے ہو، اَور اُن کے کلام پر عَمل کرتے ہو، اُن کی سِتائش کرو۔


تو خُدا کے بیٹوں نے دیکھا کہ آدمیوں کی بیٹیاں خُوبصورت ہیں، اَور اُنہُوں نے جِن جِن کو چُنا اُن سے شادی کرلی۔


اُس نے کہا، ”دیکھو، مَیں یہ دیکھ رہا ہُوں کہ چار اَشخاص آگ کے درمیان صحیح و سالِم ٹہل رہے ہیں اَور اُنہیں کچھ بھی ضرر نہیں پہُنچا۔ اَور چوتھے کی صورت معبُودوں کے بیٹے کی مانند نظر آ رہاہے۔“


”شمعُونؔ! شمعُونؔ! شیطان نے تُم سبھی کو گندُم کی طرح پھٹکنے کی اِجازت مانگی ہے۔


آخِرکار ایک خاص رُوح سامنے آئی اَور یَاہوِہ کے حُضُور کھڑی ہوئی اَور کہنے لگی، ’مَیں اُسے ورغلاؤں گی۔‘ ” ’مگر کس طرح؟‘ یَاہوِہ نے اُس سے پُوچھا۔


تَب یَاہوِہ نے شیطان سے پُوچھا، ”کیا تُونے میرے خادِم ایُّوب پر غور کیا ہے؟ کیونکہ پُوری زمین پر اُس کی مانند کامل اَور راستباز شخص کویٔی نہیں ہے جو خُدا سے ڈرتا اَور بدی سے دُور رہتا ہو۔ اَور وہ اَپنی راستبازی پر ابھی تک قائِم ہے، حالانکہ تُونے مُجھے بلاوجہ اُسے برباد کرنے کے لیٔے اُکسایا تھا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات