Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 1:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”بہت خُوب! اُس کی ہر شَے پر مَیں تُجھے اِختیار دیتا ہُوں، لیکن ایُّوب کو ہاتھ مت لگانا۔“ تَب شیطان یَاہوِہ کے حُضُور سے چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 خُداوند نے شَیطان سے کہا دیکھ اُس کا سب کُچھ تیرے اِختیار میں ہے۔ صِرف اُس کو ہاتھ نہ لگانا۔ تب شَیطان خُداوند کے سامنے سے چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 रब ने इबलीस से कहा, “ठीक है, जो कुछ भी उसका है वह तेरे हाथ में है। लेकिन उसके बदन को हाथ न लगाना।” इबलीस रब के हुज़ूर से चला गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 رب نے ابلیس سے کہا، ”ٹھیک ہے، جو کچھ بھی اُس کا ہے وہ تیرے ہاتھ میں ہے۔ لیکن اُس کے بدن کو ہاتھ نہ لگانا۔“ ابلیس رب کے حضور سے چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 1:12
17 حوالہ جات  

ممکن تھا کہ اُن بے شُمار مُکاشفوں کی وجہ سے جو مُجھ پر ظاہر کیٔے گیٔے۔ لہٰذا، میں غُرور سے بھرجاتا، اِس لیٔے میرے جِسم میں ایک کانٹا چُبھو دیا گیا، جو گویا شیطان کا قاصِد تھا، جو مُجھے مُکّے مارتا رہے تاکہ میں پھُول نہ جاؤں۔


تُم کسی اَیسی آزمائش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو۔ خُدا پر بھروسا رکھو، وہ تُمہیں تمہاری قُوّت برداشت سے زِیادہ سخت آزمائش میں پڑنے ہی نہ دے گا۔ بَلکہ جَب آزمائش آئے گی تو اُس سے بچ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”اگر یہ اِختیار آپ کو اُوپر سے نہ مِلا ہوتا تو آپ کا مُجھ پر کویٔی اِختیار نہ ہوتا۔ مگر جِس شخص نے مُجھے آپ کے حوالہ کیا ہے وہ اَور بھی بڑے گُناہ کا مُرتکب ہُواہے۔“


اُس کے لیٔے تیری سزا جنگ اَور جَلاوطنی تک ہی محدُود رہی اَور تُم نے اُسے اَپنی ہی زمین پر سے یُوں اُڑا دیا جَیسے مشرق کی طرف سے آنے والی سخت آندھی سَب کچھ اُڑا لے جاتی ہے۔


صِدقیاہؔ بادشاہ نے فرمایا، ”وہ تمہارے ہاتھ میں ہے تُم اُس کے ساتھ جو کرنا چاہتے ہو کرو، بادشاہ تُمہیں ہرگز نہ روکے گا۔“


”اِس لئے دیکھ، یَاہوِہ نے تمہارے اِن تمام نبیوں کے مُنہ میں جھُوٹ بولنے والی رُوح ڈال دی ہے۔ یَاہوِہ نے تمہارے بارے میں تباہی کا فرمان جاری کیا ہے۔“


اَبرامؔ نے فرمایا، ”تمہاری لونڈی سارَیؔ تمہارے ہاتھ میں ہے۔ تُم جو چاہو ہاگارؔ کے ساتھ کرو!“ جَب سارَیؔ ہاگارؔ کے ساتھ سختی سے پیش آنے لگیں تو وہ سارَیؔ کے پاس سے فرار ہو گئیں۔


بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے، اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔


لیکن ذرا اَپنا ہاتھ بڑھائیں اَور اُس کا سَب کچھ برباد کر دیں تو وہ یقیناً آپ کے مُنہ پر آپ کی تکفیر کرےگا۔“


ایک دِن جَب ایُّوب کے بیٹے اَور بیٹیاں اَپنے بڑے بھایٔی کے گھر میں ضیافت کر رہے تھے اَور انگوری شِیرہ نوشی میں مصروف تھے،


” ’مگر کس طرح؟‘ یَاہوِہ نے اُس سے پُوچھا، ”اُس نے جَواب دیا، ’مَیں جاؤں گی اَور بادشاہ کے تمام نبیوں کے مُنہ میں ایک جھُوٹ بولنے والی رُوح بَن جاؤں گی۔‘ “ یَاہوِہ نے فرمایا، ” ’تُم اُسے ورغلانے میں ضروُر کامیاب ہوگی۔ جاؤ اَور اَیسا ہی کرو۔‘


”اُس نے جَواب دیا، ’مَیں جاؤں گی اَور بادشاہ کے تمام نبیوں کے مُنہ میں ایک جھُوٹ بولنے والی رُوح بَن جاؤں گی۔‘ ” ’تَب یَاہوِہ نے فرمایا، تُم اُسے ورغلانے میں ضروُر کامیاب ہوگی۔ جاؤ اَور اَیسا ہی کرو۔‘


کیونکہ جان خُوراک سے اَور بَدن پوشاک سے بڑھ کر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات