Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 9:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیا مَیں اُنہیں اِن باتوں کے لیٔے سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا مَیں اَیسی قوم سے اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اِن باتوں کے لِئے اُن کو سزا نہ دُوں گا؟ کیا میری رُوح اَیسی قَوم سے اِنتِقام نہ لے گی؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब फ़रमाता है, “क्या मुझे उन्हें इसकी सज़ा नहीं देनी चाहिए? क्या मुझे ऐसी क़ौम से बदला नहीं लेना चाहिए?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب فرماتا ہے، ”کیا مجھے اُنہیں اِس کی سزا نہیں دینی چاہئے؟ کیا مجھے ایسی قوم سے بدلہ نہیں لینا چاہئے؟“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 9:9
12 حوالہ جات  

کیا میں اَیسے لوگوں کو سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا مَیں اَیسی قوم سے، اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟


کیا میں اَیسے کاموں کے لیٔے اُنہیں سزا نہ دُوں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”کیا میں اَیسی قوم سے اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟


اِس لیٔے خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، اِسرائیل کے قادر یُوں فرماتے ہیں: ”آہ، مَیں اَپنے حریفوں پر قہر نازل کروں گا اَور اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لُوں گا۔


تُم حِساب کے دِن کیا کروگے، جَب دُور سے مُصیبت آ کھڑی ہوگی؟ تَب مدد کے لیٔے کس کے پاس بھاگ کر جاؤگے؟ اَور اَپنی شان و شوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


وادی کے چِکنے پتّھر ہی تیرا بَخرہ ہیں؛ وُہی، ہاں وُہی تیرا حِصّہ ہیں۔ ہاں، اُن کے لیٔے تُم تپاون دیتے ہو اَور اناج کو بطور ہدیہ پیش کرتے ہو۔ کیا میں اِن باتوں سے خُوش ہوؤں؟


مَیں نے غور فرمایا کہ وہاں کویٔی شخص مَوجُود نہیں تھا؛ اَور آسمان کے سَب پرندے اُڑ گئے تھے۔


آخِر کب تک زمین خشک پڑی رہے گی اَور کب تک کھیت کی گھاس سُوکھتی رہے گی؟ چونکہ اِس مُلک کے باشِندے بدکار ہیں، اِس لیٔے چرندے اَور پرندے غارت ہو گئے۔ کیونکہ اُن لوگوں نے کہا، ”وہ ہمارا اَنجام نہ دیکھیں گے۔“


وہ میرے سامنے بنجر ہو جائے گا، اَور مَیں اُس کے ماتمی فریاد کو سُن رہا ہُوں؛ سارا مُلک اُجاڑ دیا گیا ہے، کیونکہ کسی کو بھی پروا نہیں ہے۔


اِس لیٔے مُلک کی زمین سُوکھ جاتی ہے، اَور اُس کے باشِندے ناتواں ہو رہے ہیں؛ اَور زمین کے جانور اَور ہَوا کے پرندے اَور سمُندر کی مچھلیاں مَر رہی ہیں۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے حُضُور میں فریاد کرتا ہُوں، کیونکہ آگ نے بیابان کی چراگاہوں کو بھسم کر ڈالا ہے اَور شُعلوں نے جنگل کے تمام درختوں کو جَلا ڈالا ہے۔


اَے بنی اِسرائیل یہ کلام سُنو۔ مَیں یہ نوحہ تمہاری بابت کر رہا ہُوں،


کنواری اِسرائیل گِر گئی اَور پھر کبھی نہیں اُٹھے گی، وہ اَپنے ہی مُلک میں تنہا چھوڑ دی گئی اَور کویٔی اُس کو اُٹھانے والا نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات