Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 9:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 جَیسے مِصر، یہُودیؔہ، اِدُوم، بنی عمُّون اَور مُوآب اَور وہ لوگ جو گال کے بال مُنڈواتے اَور بیابان میں رہتے ہیں، کیونکہ یہ سَب قومیں دراصل نامختون ہیں اَور بنی اِسرائیل کا سارا گھرانا بھی دِل کا نامختون ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 مِصرؔ اور یہُوداؔہ اور ادُوؔم اور بنی عمُّون اور موآب کو اور اُن سب کو جو گاؤ دُم داڑھی رکھتے ہیں جو بیابان کے باشِندے ہیں کیونکہ یہ سب قَومیں نامختُون ہیں اور اِسرائیل کا سارا گھرانا دِل کا نامختُون ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 इनमें मिसर, यहूदाह, अदोम, अम्मोन, मोआब और वह शामिल हैं जो रेगिस्तान के किनारे किनारे रहते हैं। क्योंकि गो यह तमाम अक़वाम ज़ाहिरी तौर पर ख़तना की रस्म अदा करती हैं, लेकिन उनका ख़तना बातिनी तौर पर नहीं हुआ। ध्यान दो कि इसराईल की भी यही हालत है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اِن میں مصر، یہوداہ، ادوم، عمون، موآب اور وہ شامل ہیں جو ریگستان کے کنارے کنارے رہتے ہیں۔ کیونکہ گو یہ تمام اقوام ظاہری طور پر ختنہ کی رسم ادا کرتی ہیں، لیکن اُن کا ختنہ باطنی طور پر نہیں ہوا۔ دھیان دو کہ اسرائیل کی بھی یہی حالت ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 9:26
23 حوالہ جات  

اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں، یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو، ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو، ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث، میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا، اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


جِس کے باعث میں بھی اُن کا اَیسا مُخالف ہُوا کہ مَیں نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے مُلک میں بھیج دیا؛ اَور جَب اُن کے نامختون دِل حلیم ہو جایٔیں اَور وہ اَپنے گُناہوں کا کفّارہ کر لیں،


اَپنی دُوسری تمام نفرت اَنگیز حرکتوں کے علاوہ تُم پردیسیوں کو جو دِل اَور جِسم کے نامختون تھے میرے مُقدّس میں لایٔے اَور جَب تُم نے مُجھ پر روٹی، چربی اَور لہُو چڑھایا تَب میری بیت المُقدّس کو ناپاک کیا اَور تُم نے میرا عہد توڑا۔


”اَے گردن کشو! تمہارے دِل اَور کان دونوں نامختون ہیں۔ جَیسے تمہارے آباؤاَجداد کرتے آئے ہیں: وَیسے ہی تُم بھی پاک رُوح کی ہمیشہ مُخالفت کرتے رہتے ہو!


اُن کے اُونٹ مالِ غنیمت ہوں گے، اَور اُن کے بے شُمار ریوڑ مالِ غنیمت ہوں گے۔ جو دُور دُور بسے ہُوئے ہیں اُنہیں مَیں ہَوا میں اُڑا کر پراگندہ کروں گا اَور چاروں طرف سے اُن پر آفت لاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: کویٔی پردیسی جو دِل اَور جِسم کا نامختون ہو میرے مُقدّس میں داخل نہ ہو۔ وہ پردیسی بھی نہیں جو اِسرائیل کے درمیان رہتے ہیں۔


یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے اَور تمہاری اَولاد کے دِلوں کا ختنہ کریں گے تاکہ تُم اُن سے اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے مَحَبّت رکھّو اَور زندہ رہو۔


اَور یُوناتانؔ نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”آؤ، ہم اُدھر اُن نامختونوں کی چوکی تک پہُنچنے کی کوشش کریں۔ شاید یَاہوِہ ہمارے خاطِر سرگرم ہو جائیں۔ کیونکہ یَاہوِہ بہُتوں یا تھوڑوں کے ذریعہ بھی فتح دِلا سکتے ہیں اَور اُنہیں کویٔی نہیں روک سَکتا ہے۔“


داویؔد نے پاس کھڑے ہُوئے لوگوں سے پُوچھا، ”اُس آدمی کے لیٔے کیا کیا جائے گا جو اِس فلسطینی کو مار کر اِسرائیل سے اِس رُسوائی کو دُور کرےگا؟ یہ نامختون فلسطینی کون ہے جو زندہ خُدا کی افواج کو مُقابلہ کے لیٔے للکارتا ہے؟“


میں کس سے کہُوں اَور کسے خبردار کروں؟ میری بات کون سُنے گا؟ اُن کے کان نامختون ہیں اِس لیٔے وہ سُن نہیں سکتے۔ یَاہوِہ کا کلام اُنہیں ناگوار گزرتا ہے؛ اُنہیں اِس میں کویٔی دلچسپی نہیں۔


اَے بنی اِسرائیل، جو کلام یَاہوِہ تُم سے کرتا ہے اُسے سُنو۔


جَب مُوآب، عمُّون، اِدُوم اَور دُوسرے تمام مُلکوں کے یہُودیوں نے سُنا کہ شاہِ بابیل نے باقی بچے لوگوں کو یہُودیؔہ میں رہنے دیا ہے اَور گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ بِن شافانؔ کو وہاں کا حاکم مُقرّر کیا ہے۔


” ’شان و شوکت اَور عظمت و جلال میں عدنؔ کے کِن درختوں کا تیرے ساتھ موازنہ کیا جا سَکتا ہے؟ لیکن تُو بھی عدنؔ کے اَور درختوں کے ساتھ زمین میں اُتارا جائے گا اَور وہاں تُو تلوار سے مارے ہُوئے نامختونوں کے ساتھ پڑا رہے گا۔ ” ’یہی فَرعوہؔ اَور اُس کے تمام گِروہ کا اَنجام ہے۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔‘ “


اُن سے کہہ، ’کیا تُم اَوروں سے زِیادہ مراعات یافتہ ہو؟ نیچے اُتر جاؤ اَور نامختونوں کے ساتھ پڑے رہو۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات