Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 9:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 کیونکہ موت کھڑکیوں سے چڑھ کر ہمارے محلوں میں داخل ہو چُکی ہے؛ اُس نے سڑکوں میں بچّوں کو اَور چوراہوں پر نوجوانوں کو فنا کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 کیونکہ مَوت ہماری کِھڑکیوں میں چڑھ آئی ہے اور ہمارے قصروں میں گُھس بَیٹھی ہے تاکہ باہر بچّوں کو اور بازاروں میں جوانوں کو کاٹ ڈالے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 “मौत फलाँगकर हमारी खिड़कियों में से घुस आई और हमारे क़िलों में दाख़िल हुई है। अब वह बच्चों को गलियों में से और नौजवानों को चौकों में से मिटा डालने जा रही है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 ”موت پھلانگ کر ہماری کھڑکیوں میں سے گھس آئی اور ہمارے قلعوں میں داخل ہوئی ہے۔ اب وہ بچوں کو گلیوں میں سے اور نوجوانوں کو چوکوں میں سے مٹا ڈالنے جا رہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 9:21
17 حوالہ جات  

لیکن مَیں یَاہوِہ کے قہر سے لبریز ہُوں، اَور اِسے قابُو میں رکھنا میرے لئے اَب مُشکل ہو رہاہے۔ ”اَپنا یہ قہر گلیوں میں بچّوں پر اَور جَوانوں کی جماعت پر اُنڈیل دو؛ کیونکہ خَاوند اَپنے بیوی کے ساتھ، اَور ضعیف اَور عمر رسیدہ، بھی اُس قہر میں مبتلا ہوں گے۔


مَیں نے اُنہیں مُلک کے پھاٹکوں پر سُوپ سے پھٹکا ہے، میں اَپنی قوم پر تباہی لاؤں گا اَور اُنہیں بے اَولاد کر دُوں گا، کیونکہ وہ اَپنی بُری راہوں سے نہیں پھرے۔


چنانچہ یَاہوِہ اُن پر حملہ کرنے کو شاہِ بابیل کو لے آئے، جِس نے اُن کے جَوانوں کو پاک مَقدِس ہی کے اَندر تلوار سے قتل کر دیا؛ اَور بادشاہ نے کسی نوجوان مَرد یا عورت، بُوڑھے اَور عمر رسیدہ کو نہ چھوڑا۔ خُدا نے اُن سَب کو نبوکدنضرؔ کے ہاتھ میں دے دیا۔


نوجوان بھی تھک جاتے ہیں اَور ماندہ ہو جاتے ہیں، اَور جَوان ٹھوکر کھا کر گِر پڑتے ہیں؛


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں اِس قوم کے آگے ٹھوکر کھِلانے والا پتّھر رکھوں گا۔ اَور باپ اَور بیٹے ہمسائے اَور دوست دونوں اُن سے ٹھوکر کھا کر ہلاک ہو جائیں گے۔“


لہٰذا اُن کے بچّوں کو قحط کے حوالہ کر دیں؛ اَور اُنہیں تلوار کی دھار کے سُپرد کر دیں۔ اُن کی بیویاں بے اَولاد اَور بِیوہ ہو جایٔیں؛ اَور اُن کے مَردوں کو مقتول ہو جانے دیں، اَور اُن کے جَوان جنگ میں تلوار سے قتل کئے جایٔیں۔


”چنانچہ قادرمُطلق بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تُم اَپنے اُوپر اَیسی بھاری آفت کیوں لانے کو آمادہ ہو جِس سے یہُودیؔہ کے مَرد اَور عورتیں، بچّے اَور شیر خوار فنا ہو جائیں اَور تُم میں سے کویٔی باقی زندہ نہ رہے؟


چنانچہ اُس کے جَوان مَرد گلیوں میں قتل ہوں گے؛ اَور اُس کے تمام جنگجو فَوجی اُس دِن خاموش کر دئیے جائیں گے،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


وہ شہر پر ٹوٹ پڑتے ہیں؛ اَور دیوار پر دَوڑتے ہیں۔ وہ گھروں پر چڑھ جاتے ہیں؛ اَور چوروں کی مانند کھڑکیوں سے گھُس جاتے ہیں۔


اگر کسی گھر میں دس آدمی بھی باقی ہوں گے تو بھی وہ مَر جایٔیں گے۔


تَب اِس قوم کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی اَور اُنہیں ڈرا کر بھگانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


اَور اُنہیں سُورج، چاند اَور دیگر اجرامِ فلکی کے سامنے پھیلا دیا جائے گا جِن سے وہ مَحَبّت رکھتے، جِن کی خدمت کرتے، جِن کی پیروی کرتے اَور جِن سے صلاح لیتے اَور جِن کی عبادت کرتے تھے۔ اِن ہڈّیوں کو نہ تو وہ جمع کریں گے اَور نہ ہی دفنائی جایٔیں گی بَلکہ وہ فُضلہ کی مانند زمین پر پڑی رہیں گی۔


کنواری اِسرائیل گِر گئی اَور پھر کبھی نہیں اُٹھے گی، وہ اَپنے ہی مُلک میں تنہا چھوڑ دی گئی اَور کویٔی اُس کو اُٹھانے والا نہیں۔


”مَیں لوگوں پر مُصیبت لاؤں گا اَور وہ اَندھوں کی طرح چلیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ اُن کا خُون خاک کی طرح اَور اُن کا گوشت نَجاست کی طرح گرایا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات