Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 9:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 صِیّونؔ سے ماتم کی آواز سُنایٔی دیتی ہے، ’ہم کیسے برباد ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے! ہمیں اَپنا مُلک چھوڑنا پڑا کیونکہ ہمارے مکانات ڈھا دئیے گیٔے ہیں۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 یقِیناً صِیُّون سے نَوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے۔ ہم کَیسے غارت ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے کیونکہ ہم وطن سے آوارہ ہُوئے اور ہمارے گھر گِرا دِئے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 क्योंकि सिय्यून से गिर्या की आवाज़ें बुलंद हो रही हैं, ‘हाय, हमारे साथ कैसी ज़्यादती हुई है, हमारी कैसी रुसवाई हुई है! हम मुल्क को छोड़ने पर मजबूर हैं, क्योंकि दुश्मन ने हमारे घरों को ढा दिया है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 کیونکہ صیون سے گریہ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ’ہائے، ہمارے ساتھ کیسی زیادتی ہوئی ہے، ہماری کیسی رُسوائی ہوئی ہے! ہم ملک کو چھوڑنے پر مجبور ہیں، کیونکہ دشمن نے ہمارے گھروں کو ڈھا دیا ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 9:19
20 حوالہ جات  

دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!


اَور جَیسا نابینا اَندھیرے میں ٹٹولتا ہے وَیسے ہی تُم دوپہر کے وقت ٹٹولتے پھروگے۔ اَور تُم جو کچھ کروگے اُس میں ناکام رہوگے۔ دِن بہ دِن تُم پر ظُلم ڈھائے جایٔیں گے اَور تُم لُٹتے ہی رہوگے اَور تُمہیں بچانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


اُٹھو، چل دو! کیونکہ یہ تمہاری آرامگاہ نہیں ہے، یہ ناپاک ہو چُکی ہے، اُس کی بربادی کا کویٔی علاج نہیں۔


اُس دِن لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے؛ وہ اِس ماتم کے نغمہ سے تُم پر لَعن طَعن کریں گے: ’ہم بالکُل غارت ہو گئے؛ میرے لوگوں کی مِیراث تقسیم ہو گئی۔ اُس نے اُسے ہم سے جُدا کر دیا! وہ ہمارے کھیت باغیوں کو دیتاہے۔‘ “


ہماری مِیراث بیگانوں کے حوالہ کی گئی، اَور ہمارے گھر پردیسیوں کے ہو گئے۔


لوگ اُنہیں پُکار پُکار کر کہتے ہیں: ”دُورہو جاؤ!“ تُم ناپاک ہو، ”دُور رہو! دُور رہو! ہمیں مت چھُونا!“ جَب وہ بھاگ جاتے ہیں اَور آوارہ پھرنے لگتے ہیں، تو قوموں کے لوگ کہتے ہیں، ”اَب یہ یہاں نہیں رہ سکتے۔“


مُصیبت پر مُصیبت آ رہی ہے؛ تمام مُلک تباہ ہو چُکاہے۔ میرے خیمے پل بھر میں، اَور میری پناہ گاہ اَچانک تباہ کر دیئے گیٔے۔


کیا اِسرائیل محض غُلام ہے؟ کیا وہ گھر کا پیدائشی غُلام ہے، پھر وہ کیوں لُوٹا گیا؟


” ’لہٰذا تُم میرے سَب قوانین اَور آئین کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا تاکہ وہ مُلک جہاں میں تُمہیں بسانے کو لیٔے جا رہا ہُوں تُمہیں اُگل نہ دے۔


اَور اگر تُم بھی اُس مُلک کی ناپاکی کا باعث ہوگے تو وہ تُم کو بھی اُگل دے گا جَیسے اُس نے اُن قوموں کو جو تُم سے پہلے تھیں اُگل دیا۔


یہاں تک کہ اُن کا مُلک بھی اُن کی ناپاکی سے آلُودہ ہو چُکاہے۔ لہٰذا مَیں نے اُس کی بدکاری کی سزا اُسے دی ہے اَور اُس مُلک نے اَپنے باشِندوں کو اُگل دیا ہے۔


اَور جِس طرح مَیں نے تمہارے سَب بھائیوں کو یعنی بنی اِفرائیمؔ کو اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا ہے، وَیسے ہی تُم سَب کو بھی دُور کر دُوں گا۔‘


لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ کیا وہ مُجھ کو ہی غُصّہ دِلاتے ہیں؟ کیا وہ خُود اَپنا نُقصان نہیں کر رہے جِس سے اُن کی رُسوائی ہو؟


” ’اَپنے بال کاٹ کر پھینک دے اَور بنجر ٹیلوں پر جا کر نوحہ کر کیونکہ یَاہوِہ نے اِس قوم کو جِن پر اُس کا قہر ہے، خارج اَور ترک کر دیا ہے۔


پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”اگر مَوشہ اَور شموایلؔ بھی میرے حُضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف راغِب نہ ہوتا۔ اِنہیں میری حُضُوری سے نکال دو تاکہ وہ دُور چلے جائیں!


اَے عورتوں! تُم جو آسُودہ ہو، اُٹھو اَور میری سُنو؛ اَے بے فکر بیٹیوں، میری باتوں پر کان لگاؤ!


”اَے آدَمزاد، صُورؔ کے متعلّق نوحہ تیّار کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات