یرمیاہ 9:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ10 میں پہاڑوں کے لیٔے روؤں گا اَور ماتم کروں گا، اَور بیابان کی چراگاہوں کے لیٔے نوحہ کروں گا۔ وہ ویران ہو گئے ہیں اَور اَب کویٔی اُن میں سے ہوکر نہیں گزرتا، اَور اُن میں سے مویشیوں کی آواز تک نہیں آتی۔ ہَوا کے سَب پرندے تک بھاگ گیٔے اَور جانور بھی جا چُکے ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس10 مَیں پہاڑوں کے لِئے گِریہ و زاری اور بیابان کی چراگاہوں کے لِئے نَوحہ کرُوں گا کیونکہ وہ یہاں تک جل گئِیں کہ کوئی اُن میں قدم نہیں رکھتا۔ چَوپایوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی۔ ہوا کے پرِندے اور مویشی بھاگ گئے۔ وہ چلے گئے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 मैं पहाड़ों के बारे में आहो-ज़ारी करूँगा, बयाबान की चरागाहों पर मातम का गीत गाऊँगा। क्योंकि वह यों तबाह हो गए हैं कि न कोई उनमें से गुज़रता, न रेवड़ों की आवाज़ें उनमें सुनाई देती हैं। परिंदे और जानवर सब भागकर चले गए हैं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 مَیں پہاڑوں کے بارے میں آہ و زاری کروں گا، بیابان کی چراگاہوں پر ماتم کا گیت گاؤں گا۔ کیونکہ وہ یوں تباہ ہو گئے ہیں کہ نہ کوئی اُن میں سے گزرتا، نہ ریوڑوں کی آوازیں اُن میں سنائی دیتی ہیں۔ پرندے اور جانور سب بھاگ کر چلے گئے ہیں۔ باب دیکھیں |
تمہاری بُودوباش کے تمام شہر ویران ہو جایٔیں گے اَور اُونچے مقامات ڈھا دئیے جایٔیں گے تاکہ تمہاری قُربان گاہیں سُنسان اَور ویران ہُوں۔ تمہارے بُت توڑ دئیے جایٔیں گے اَور اُن کا نِشان بھی باقی نہ رہے گا۔ تمہاری لوبان جَلانے والی مذبح ہیں بھی توڑ دی جایٔیں گی اَورجو کچھ تُم نے بنایا ہے سَب نابود ہو جائے گا۔