Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 8:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 وہ میری قوم کے زخموں پر اِس طرح پٹّی باندھتے ہیں گویا وہ مَعمولی زخم ہُوں۔ ”اَور سلامتی، سلامتی کہتے ہیں،“ جَب کہ کچھ بھی سلامتی نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور وہ میری بِنتِ قَوم کے زخم کو یُوں ہی سلامتی سلامتی کہہ کر اچّھا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 वह मेरी क़ौम के ज़ख़म पर आरिज़ी मरहम-पट्टी लगाकर कहते हैं, ‘अब सब कुछ ठीक हो गया है, अब सलामती का दौर आ गया है’ हालाँकि सलामती है ही नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 وہ میری قوم کے زخم پر عارضی مرہم پٹی لگا کر کہتے ہیں، ’اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے، اب سلامتی کا دور آ گیا ہے‘ حالانکہ سلامتی ہے ہی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 8:11
14 حوالہ جات  

وہ میری قوم کے زخموں پر اِس طرح پٹّی باندھتے ہیں گویا وہ مَعمولی زخم ہُوں۔ ’اَور سلامتی، سلامتی کہتے ہیں،‘ جَب کہ کچھ بھی سلامتی نہیں ہے۔


تیرے نبیوں کی ہر رُویا جھُوٹی اَور مہمل تھی؛ اُنہُوں نے تیرا گُناہ آشکار نہ کیا تاکہ تُجھے اسیری سے بچاتے۔ جو پیشن گوئیاں اُنہُوں نے تُجھ تک پہُنچائیں وہ جھُوٹے اَور گُمراہ کرنے والے تھے۔


اگر کویٔی جھُوٹا یا دغاباز آکر کہے، ’میں تمہارے لیٔے کثرت سے شراب اَور مَے کی پیشن گوئی کروں گا،‘ تو وہ ہی اُن لوگوں کا نبی ہوگا۔


چونکہ تُم نے اَپنی دروغ گوئی سے راستبازوں کا دِل توڑ دیا جَب کہ مَیں نے اُنہیں کویٔی غم نہ دیا اَور تُم نے بدکاروں کی ہمّت اَفزائی کی تاکہ وہ اَپنی بدی سے باز نہ آئیں اَور اِس طرح اَپنی جانیں بچا لیں۔


اَور اُس قاصِد نے جو میکایاہؔ کو بُلانے گیا تھا اُس نے میکایاہؔ کو حُکم دیا، ”دیکھو، سارے نبی ایک زبان ہوکر بادشاہ کی کامیابی کی پیشن گوئی کر رہے ہیں؛ تُم بھی اُن ہی کی طرح پیشن گوئی کرنا اَور بادشاہ کو خُوش کرنے والی اَچھّی بات کرنا۔“


چنانچہ شاہِ اِسرائیل نے نبیوں کو جمع کیا جو تقریباً چار سَو آدمی تھے اَور اُن سے پُوچھا، ”کیا میں راموتؔ گِلعادؔ سے جنگ کرنے جاؤں یا نہ جاؤں؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”جاؤ، کیونکہ یَاہوِہ اُسے بادشاہ کے قبضے میں کر دیں گے۔“


جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


ہم نے سلامتی کی اُمّید رکھی لیکن کوئی فائدہ نہ ہُوا، ہم شفا کے وقت کی اُمّید رکھتے تھے لیکن دہشت سے پالا پڑا۔


تَب مَیں نے کہا، ”افسوس! اَے یَاہوِہ قادر، نبی اِن سے کہتے ہیں، ’تُم نہ تو تلوار دیکھوگے اَور نہ ہی قحط۔ بَلکہ میں یَاہوِہ تُمہیں اِس مقام میں دائمی اَمن بخشوں گا۔‘ “


وہ میری توہین کرنے والوں سے کہتے رہتے ہیں، ’یَاہوِہ فرماتے ہیں: تمہاری سلامتی ہوگی۔‘ اَورجو اَپنے دِلوں کی ضِد پر چلتے ہیں اُن سے کہتے ہیں تُمہیں کویٔی ضرر نہ پہُنچے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات