Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 7:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اگر تُم واقعی اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو اَور ایک دُوسرے کے ساتھ اِنصاف سے پیش آؤ،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ اگر تُم اپنی روِشیں اور اپنے اَعمال سراسر درُست کرو۔ اگر ہر آدمی اور اُس کے ہمسایہ میں پُورا اِنصاف کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 सुनो, शर्त तो यह है कि तुम अपनी ज़िंदगी और चाल-चलन दुरुस्त करो और एक दूसरे के साथ इनसाफ़ का सुलूक करो,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 سنو، شرط تو یہ ہے کہ تم اپنی زندگی اور چال چلن درست کرو اور ایک دوسرے کے ساتھ انصاف کا سلوک کرو،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 7:5
16 حوالہ جات  

یَاہوِہ فرماتے ہیں، اِنصاف اَور راستبازی کے کام کرو۔ مظلوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چھُڑاؤ، اَور پردیسی، یتیم اَور بِیوہ کے ساتھ بدسلُوکی اَور ظُلم نہ کرو، اَور اِس جگہ بےگُناہ کا خُون نہ بہاؤ۔


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو، تو مَیں تُمہیں اِس جگہ میں بُودوباش کرنے دوں گا۔


اگر تُم رضامند ہو اَور فرمانبردار بنو، تو تُم مُلک کی اَچھّی چیزیں کھاؤگے؛


وہ غریبوں پر ظُلم کرنے سے اَپنے ہاتھ روکتا ہے، اَور ناحق نفع اَور زِیادہ سُود نہیں لیتا۔ وہ میری شَریعت پر عَمل کرتا ہے اَور میرے آئین پر چلتا ہے۔ وہ اَپنے باپ کے گُناہ کے باعث نہیں مَرے گا، وہ یقیناً زندہ رہے گا۔


وہ رہن رکھ کر لین دین نہیں کرتا، نہ زِیادہ سُود وصول کرتا ہے۔ وہ بدکاری سے دُور رہتاہے۔ اَور لوگوں کے درمیان سچّائی کے ساتھ اِنصاف کرتا ہے۔


اہلِ مُوآب اِلتجا کرتے ہیں، ”ہمیں صلاح دو،“ فیصلہ کرو۔ ٹھیک دوپہر کو بھی اَپنا سایہ رات کی مانند کرو۔ بھاگنے والوں کو چھپالو، پناہ گزینوں کے ساتھ دھوکا نہ کرو۔


اُنہُوں نے یبیسؔ گِلعادؔ کے باشِندوں میں چار سَو اَیسی جَوان دوشیزائیں پائیں جو مَرد سے ناواقِف تھیں اَور وہ اُنہیں کنعانؔ کے مُلک میں شیلوہؔ کی چھاؤنی میں لے آئے۔


اُس دِن دبورہؔ اَور اَبی نُوعمؔ کے بیٹے بَراقؔ نے یہ نغمہ گایا،


لہٰذا تُم ایک دُوسرے کو دھوکا مت دینا بَلکہ اَپنے خُدا سے ڈرنا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


اَے داویؔد کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تُم ہر صُبح اِنصاف کرو؛ اَور مظلوم کو ظالموں کے ہاتھوں سے رِہائی بخشو، ورنہ تمہاری بدی کی وجہ سے، میرے غضب کی آگ بھڑک اُٹھے گی، اَور اَیسی شُعلہ زن ہوگی کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


”کیا دیودار کا خُوبصورت محل ہونے سے، کوئی بادشاہ بَن جاتا ہے؟ کیا تمہارے باپ کے پاس بے شُمار کھانے پینے کی چیزیں نہیں تھیں؟ دیکھ تمہارا باپ راستباز اَور اِنصاف پسند تھا، اِس لیٔے خُدا نے اُسے برکت دی تھی۔


چنانچہ اَب تُم اَپنی روِش اَور اَپنے اعمال کو دُرست کر لو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کا حُکم مانو تاکہ یَاہوِہ نے اُس عذاب کو تُم سَب پر نازل کرنے کا اعلان کیا ہے اُس سے بعض آؤں۔


کیا یہ وُہی کلام نہیں جو یَاہوِہ نے گذشتہ نبیوں کی مَعرفت فرمایا تھا جَب یروشلیمؔ اَور گِردونواح کے شہر پُراَمن اَور خُوشحال تھے اَور جُنوب کی سرزمین اَور نِیگیوؔ کی پہاڑیاں آباد تھیں؟‘ “


”فرض کرو کہ ایک راستباز شخص ہے جو اِنصاف اَور راستی سے کام کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات