Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 7:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 تَب اِس قوم کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی اَور اُنہیں ڈرا کر بھگانے والا کویٔی نہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 اور اِس قَوم کی لاشیں ہوائی پرِندوں اور زمِین کے درِندوں کی خُوراک ہوں گی اور اُن کو کوئی نہ ہنکائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 तब इस क़ौम की लाशें परिंदों और जंगली जानवरों की ख़ुराक बन जाएँगी, और कोई नहीं होगा जो उन्हें भगा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 تب اِس قوم کی لاشیں پرندوں اور جنگلی جانوروں کی خوراک بن جائیں گی، اور کوئی نہیں ہو گا جو اُنہیں بھگا دے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 7:33
19 حوالہ جات  

کیا چتکبرے شِکاری لکڑبگھے اَور دُوسرے شِکاری پرندے، یہ سَب مِل کر میری مُنتخب موروثی قوم کو نگل جانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں؟ جاؤ اَور تمام جنگلی درندوں کو جمع کرکے لے آؤ، تاکہ وہ میری قوم کا گوشت کھا جایٔیں۔


تمہاری لاشیں ہَوا کے تمام پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہوں گی اَور کویٔی نہ ہوگا جو اُنہیں ڈرا کر بھگا سکے۔


تُو، تیری تمام فَوج اَورجو قومیں تیرے ساتھ ہیں، تُم سَب کے سَب اِسرائیل کے پہاڑوں پر گِر جاؤگے اَور مَیں تُمہیں ہر قِسم کے مُردار خور پرندوں اَور جنگلی جانوروں کی خُوراک بنا دُوں گا۔


مَیں اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کروں گا جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ اُن کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی۔


اُس وقت یَاہوِہ کے قتل کئے ہُوئے لوگوں کی لاشیں زمین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک ہر جگہ پڑی ہُوں گی۔ اُن پر نہ تو کویٔی ماتم کرےگا، نہ وہ جمع کی جایٔیں گی اَور نہ دفنائی جایٔیں گی، بَلکہ گوبر کی طرح زمین پر پڑی رہیں گی۔


اُسے گدھے کی طرح دفن کیا جائے گا۔ اُسے گھسیٹ کر یروشلیمؔ کے پھاٹکوں کے باہر، پھینک دیا جائے گا۔“


” ’میں اِس جگہ میں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے منصُوبوں پر پانی پھیر دُوں گا۔ اَور مَیں اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے سامنے اَیسے لوگوں کے ہاتھوں تلوار سے قتل کروا دُوں گا جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ اَور مَیں اُن کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کو کھانے کو دُوں گا۔


”وہ مہلک بیماریوں سے مَریں گے۔ اُن کے لیٔے نہ کویٔی ماتم کرےگا اَور نہ وہ دفنائے جایٔیں گے۔ بَلکہ اُن کی لاشیں گوبر کی مانند میدان میں پڑی رہیں گی۔ وہ تلوار اَور قحط سے ہلاک ہوں گے اَور اُن کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی۔“


اعلان کرو، ”یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے: ” ’اِنسانوں کی لاشیں کھُلے میدان میں گوبر کی مانند پڑی ہُوں گی، اَور کاٹنے والوں کے ہاتھ سے چُھوٹی ہوئی فصل کی مانند ہُوں گی جسے اُن کو جمع کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔‘ “


وہ سَب پہاڑ کے شِکاری پرندوں اَور جنگلی جانوروں کے لیٔے چھوڑ دی جائے گی؛ شِکاری پرندے گرمی کے تمام موسم میں اَور جنگلی جانور جاڑے کے دِنوں میں اُن پر گزارا کریں گے۔


اَور جِن لوگوں کے درمیان وہ نبُوّت کرتے ہیں وہ لوگ تلوار اَور قحط سے فنا ہونے کی وجہ سے یروشلیمؔ کی گلیوں میں پھینک دئیے جایٔیں گے اَور اُنہیں یا اُن کی بیویوں، اُن کے بیٹوں اَور بیٹیوں کو دفن کرنے والا کویٔی نہ ہوگا اَور مَیں اُن پر وہ آفت نازل کروں گا جِس کے وہ مُستحق ہیں۔


”اَور مَیں چار قِسم کے غارت گروں کو اُن پر مُسلّط کروں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مار ڈالنے کے لیٔے تلوار، لاشیں گھسیٹنے کے لیٔے کُتّے اَور اُنہیں کھانے اَور تباہ کرنے کے لیٔے ہَوا کے پرندے اَور زمین کے جنگلی جانور۔


مَیں تُجھے اَور تیری دریاؤں میں کی تمام مچھلیوں کو، بیابان میں چھوڑ دُوں گا۔ تُو کھُلے میدان میں پڑا رہے گا جہاں سے نہ تو بٹورا جائے گا، نہ اُٹھایا جائے گا۔ اَور مَیں تُجھے زمین کے درندوں اَور آسمان کے پرندوں کی خُوراک بنا دُوں گا۔


جِس طرح یَاہوِہ نے دُوسری قوموں کو تمہارے سامنے کھدیڑ کر نِیست و نابود کر دیا تھا ٹھیک اُسی طرح تُم بھی یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت نہ کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دیئے جاؤگے۔


کیونکہ موت کھڑکیوں سے چڑھ کر ہمارے محلوں میں داخل ہو چُکی ہے؛ اُس نے سڑکوں میں بچّوں کو اَور چوراہوں پر نوجوانوں کو فنا کر دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات