یرمیاہ 7:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ24 پھر بھی اُنہُوں نے نہ تو میرے حُکموں پر عَمل کیا اَور نہ ہی اُن کی طرف غور کیا؛ بَلکہ اَپنی مصلحتوں اَور بُرے دِلوں کی ضِد پر چلے اَور آگے بڑھنے کی بجائے برگشتہ ہو گئے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس24 لیکن اُنہوں نے نہ سُنا نہ کان لگایا بلکہ اپنی مصلحتوں اور اپنے بُرے دِل کی سختی پر چلے اور برگشتہ ہُوئے اور آگے نہ بڑھے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस24 लेकिन उन्होंने मेरी न सुनी, न ध्यान दिया बल्कि अपने शरीर दिल की ज़िद के मुताबिक़ ज़िंदगी गुज़ारने लगे। उन्होंने मेरी तरफ़ रुजू न किया बल्कि अपना मुँह मुझसे फेर लिया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن24 لیکن اُنہوں نے میری نہ سنی، نہ دھیان دیا بلکہ اپنے شریر دل کی ضد کے مطابق زندگی گزارنے لگے۔ اُنہوں نے میری طرف رجوع نہ کیا بلکہ اپنا منہ مجھ سے پھیر لیا۔ باب دیکھیں |
” ’پھر بھی بنی اِسرائیل نے بیابان میں میرے خِلاف سرکشی کی۔ اُنہُوں نے میرے آئین پر عَمل نہ کیا بَلکہ میری شَریعت کو مُسترد کیا۔ حالانکہ جو شخص اُن کو مانتا ہے وہ اُن کے سبب سے زندہ رہتاہے۔ اَور اُنہُوں نے میری سَبتوں کی بہت بےحُرمتی کی اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا، اُنہیں بیابان میں تباہ کر دُوں گا۔
” ’لیکن اُن کی اَولاد نے میرے خِلاف سرکشی کی: اُنہُوں نے میرے آئین کی پیروی نہ کی اَور میری شَریعت ماننے کی کوشش نہ کی، ”حالانکہ جو شخص اُنہیں مانتا ہے وہ اُن کی وجہ سے زندہ رہے گا،“ اَور اُنہُوں نے میری سَبتوں کی بےحُرمتی کی اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا اَور بیابان میں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا۔
بار بار مَیں نے اَپنے تمام خادِموں یعنی نبی تمہارے پاس بھیجے، جنہوں نے پیغام دیا، ”تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِشوں سے باز آئے اَور اَپنی حرکتیں دُرست کر لے؛ اَور غَیر معبُودوں کی پیروی کرکے اُن کی عبادت نہ کرے، تَب تُم اِس مُلک میں آباد رہوگے، جو مَیں نے تُمہیں اَور تمہارے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“ لیکن تُم نے غور نہ کیا، اَور نہ میری بات سُنی۔