Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 7:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 ” ’قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، اَپنے سوختنی نذریں کے ساتھ باقی کے اَپنے ذبیحوں کو بھی شامل کر لو اَور خُود ہی اُس گوشت کو کھاؤ!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اپنے ذبِیحوں پر اپنی سوختنی قُربانِیاں بھی بڑھاؤ اور گوشت کھاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है, “भस्म होनेवाली क़ुरबानियों को मुझे पेश न करो, बल्कि उनका गोश्त दीगर क़ुरबानियों समेत ख़ुद खा लो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ”بھسم ہونے والی قربانیوں کو مجھے پیش نہ کرو، بلکہ اُن کا گوشت دیگر قربانیوں سمیت خود کھا لو۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 7:21
9 حوالہ جات  

وہ میرے حق میں قُربانیاں گزرانتے ہیں اَور وہ اُن کا گوشت کھاتے ہیں، لیکن یَاہوِہ اُن سے خُوش نہیں ہوتے۔ اَب وہ اُن کی شرارت یاد کریں گے اَور اُن کے گُناہوں کی سزا دیں گے: اَور وہ مِصر لَوٹ جایٔیں گے۔


کیا فائدہ ہے اُس بخُور کا جو میرے لئے مُلکِ شیبا سے، اَور اُس خُوشبودار جڑی بُوٹیوں کی جو دُور دراز کے مُلکوں سے لائی جاتی ہیں؟ تمہاری سوختنی نذریں مُجھے پسند نہیں؛ اَور نہ ہی تمہارے ذبیحے سے مُجھے خُوشی۔“


تُم سوختنی نذروں کے لیٔے میرے حُضُور برّے نہ لائے، اَور نہ ہی ذبیحوں سے میری تعظیم کی۔ مَیں نے تُجھ پر نذر کی قُربانیاں گذراننے کا بار نہ ڈالا نہ ہی بخُور طلب کرکے تُجھے تکلیف دی۔


خواہ وہ روزہ رکھیں تَو بھی، مَیں اُن کی فریاد نہ سُنوں گا۔ اگرچہ وہ سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں پیش کریں تَو بھی، میں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔ بَلکہ میں اُنہیں تلوار، قحط اَور وَبا سے نِیست و نابود کر دُوں گا۔“


اِس لیٔے اُن سے کہہ، یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: چونکہ تُم لہُو سمیت گوشت کھاتے ہو اَور بُتوں کی طرف نگاہ اُٹھاتے ہو اَور خُون بہاتے ہو، پھر کیا تُم اُس مُلک کے وارِث ہوگے؟


اَور اَپنی سوختنی نذروں کا گوشت اَور خُون دونوں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے مذبح پر نذر کرنا۔ تمہاری قُربانیوں کا خُون بھی یَاہوِہ تمہارے خُدا کے مذبح پر ہی اُنڈیلا جائے لیکن تُم اُن کا گوشت کھا سکتے ہو۔


میں تُمہیں تمہاری قُربانیوں کے سبب سے تنبیہ نہیں کر رہا نہ ہی تمہاری سوختنی نذروں کے باعث جو ہمیشہ میرے سامنے رہتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات