Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 52:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اِس لیٔے صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال کے دسویں مہینے کے دسویں دِن شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اَپنے پُورے لشکر کے ساتھ یروشلیمؔ پر حملہ کر دیا۔ اَور شہر کے پاس خیمہ زن ہُوا اَور شہر کے اطراف کا محاصرہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس کی سلطنت کے نویں برس کے دسویں مہِینے کے دسویں دِن یُوں ہُؤا کہ شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے اپنی ساری فَوج سمیت یروشلیِم پر چڑھائی کی اور اُس کے مُقابِل خَیمہ زن ہُؤا اور اُنہوں نے اُس کے مُقابِل حِصار بنائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 इसलिए शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र तमाम फ़ौज अपने साथ लेकर दुबारा यरूशलम पहुँचा ताकि उस पर हमला करे। सिदक़ियाह की हुकूमत के नवें साल में बाबल की फ़ौज यरूशलम का मुहासरा करने लगी। यह काम दसवें महीने के दसवें दिन शुरू हुआ। पूरे शहर के इर्दगिर्द बादशाह ने पुश्ते बनवाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اِس لئے شاہِ بابل نبوکدنضر تمام فوج اپنے ساتھ لے کر دوبارہ یروشلم پہنچا تاکہ اُس پر حملہ کرے۔ صِدقیاہ کی حکومت کے نویں سال میں بابل کی فوج یروشلم کا محاصرہ کرنے لگی۔ یہ کام دسویں مہینے کے دسویں دن شروع ہوا۔ پورے شہر کے ارد گرد بادشاہ نے پُشتے بنوائے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 52:4
22 حوالہ جات  

یروشلیمؔ اِس طرح سے تسخیر کر لیا گیا، شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال کے دسویں مہینے میں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اَپنے تمام لشکر کے ساتھ یروشلیمؔ پر حملہ کیا اَور اُس کا محاصرہ کیا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”چوتھے، پانچویں، ساتویں اَور دسویں مہینے کا روزہ بنی یہُوداہؔ کے لیٔے خُوشی اَور مسرّت کی عیدیں ہوں گی۔ اِس لیٔے تُم سچّائی اَور سلامتی کو عزیز رکھو۔“


تَب یروشلیمؔ شہر کی فَوج نے شہرپناہ میں دراڑ کی اَور تمام فَوج فرار ہو گئی۔ حالانکہ کَسدی یعنی بابیل کی فَوج شہر کے گِردونواح کا محاصرہ کئے ہُوئے تھی تَب بھی وہ سَب شاہی باغ کے نزدیک دو دیواروں کے درمیان والے پھاٹک سے رات کے وقت فرار ہو گئے اَور عراباہؔ کی جانِب بھاگے۔


”اَب اِن دمدموں کو دیکھ وہ لوگ اِس شہر پر قبضہ کرنے کے لیٔے آ گیٔے ہیں۔ تلوار، قحط اَور وَبا کے باعث یہ شہر اُن کَسدیوں کے حوالہ کیا جائے گا جو اِس پر حملہ کر رہے ہیں جَیسا کہ آپ نے فرمایا تھا اَور اَب سَب پُورا ہُواہے، اَور آپ اِسے دیکھ بھی رہے ہیں۔


”اَور جَب یروشلیمؔ کو فَوجوں کے محاصرہ میں دیکھو تو جان لینا کہ اُس کی تباہی کے دِن نزدیک آ گئے ہیں۔


تُجھے وہ دِن دیکھنے پڑیں گے جَب تیرے دُشمن تیرے خِلاف مورچہ باندھ کر تُجھے چاروں طرف سے گھیر لیں گے اَور تُجھ پر چڑھ آئیں گے۔


اُس کے داہنے ہاتھ میں یروشلیمؔ کا قُرعہ نکلے گا جہاں وہ سنگ باری کا سازوسامان نصب کرےگا تاکہ خُونریزی کا حُکم دیا جائے، لڑائی کی للکار بُلند ہو، پھاٹکوں کے مقابل سنگ باری کا سازوسامان نصب کرے، دمدمہ باندھے اَور محاصرہ کے لیٔے ضروُری اقدام کرے۔


میں چاروں طرف تیرے خِلاف خیمہ زن ہُوں گا؛ مَیں تُجھے میناروں سے گھیر لاؤں گا اَور مورچہ بندی سے تیرا محاصرہ کروں گا۔


اَور تمہاری عہد شکنی کا بدلہ لینے کے لیٔے تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور جَب تُم اَپنی حِفاظت کے لیٔے شہروں کے اَندر بھاگ کر جمع ہوگے تو مَیں تمہارے درمیان وَبائی بیماریاں بھیجوں گا اَور تُم دُشمنوں کے ہاتھوں میں دئیے جاؤگے۔


جَب شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُس کا تمام لشکر اَور تمام سلطنتیں اَور لوگ جو اُس کے ماتحت تھے یروشلیمؔ اَور اُس کے گِردونواح کے شہروں کے خِلاف جنگ کر رہے تھے، تَب یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،


وہ تیری سرزمین کی بستیاں تلوار سے مٹا دے گا۔ وہ تیرے مقابل مورچہ بندی کرےگا اَور تیری دیوار تک دمدمہ باندھے گا اَور تیرے خِلاف اَپنی ڈھالیں کھڑی کرےگا۔


ہماری جَلاوطنی کے بارہویں سال کے دسویں مہینے کے پانچویں دِن ایک شخص جو یروشلیمؔ سے بھاگ کر بچ نِکلا تھا میرے پاس آیا، ”اَور کہنے لگا شہر پر قبضہ ہو گیا!“


ہماری جَلاوطنی کے پچّیسویں سال کے شروع میں یعنی یروشلیمؔ شہر کی تسخیر کے چودھویں سال کے پہلے ماہ کے دسویں دِن یَاہوِہ کا ہاتھ مُجھ پر تھا اَور وہ مُجھے وہاں لے گیٔے۔


وہ کھیت کے رکھوالوں کی مانند اُسے چاروں طرف سے گھیر رہے ہیں، کیونکہ اُس نے میرے خِلاف بغاوت کی ہے،‘ “ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،


”ہماری خاطِر یَاہوِہ سے دریافت کرو کیونکہ شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ ہم پر حملہ کر رہاہے۔ شاید یَاہوِہ قدیم وقتوں کی طرح ہماری خاطِر کویٔی اَیسا معجزہ کریں کہ نبوکدنضرؔ ہمارے پاس سے واپس جانے کو مجبُور ہو جائے۔“


تباہی! تباہی! میں اُسے تباہ کر دُوں گا! وہ اُس وقت تک بحال نہ کیا جائے گا جَب تک کہ اُس کا حقیقی مالک نہ آ جائے۔ میں اِسے اُسی کو دے دُوں گا۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات