Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 52:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 چنانچہ یہُویاکینؔ نے اَپنے قَیدخانہ کے کپڑے اُتار دئیے اَور تاعمر باقاعدہ شاہی دسترخوان پر شاہِ بابیل کے ساتھ کھانا کھاتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 وہ اپنے قَید خانہ کے کپڑے بدل کر عُمر بھر برابر اُس کے حضُور کھانا کھاتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 यहूयाकीन को क़ैदी के कपड़े उतारने की इजाज़त मिली, और उसे ज़िंदगी-भर बादशाह की मेज़ पर बाक़ायदगी से खाना खाने का शरफ़ हासिल रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 یہویاکین کو قیدی کے کپڑے اُتارنے کی اجازت ملی، اور اُسے زندگی بھر بادشاہ کی میز پر باقاعدگی سے کھانا کھانے کا شرف حاصل رہا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 52:33
9 حوالہ جات  

پھر داویؔد نے اُس سے کہا، ”ڈرنے کی کوئی بات نہیں، کیونکہ مَیں تو تیرے باپ یُوناتانؔ کی خاطِر تُجھ پر مہربانی کرنا چاہتا ہُوں۔ میں وہ ساری زمین جو تیرے دادا شاؤل کی مِلکیّت تھی تُجھے لَوٹا دُوں گا اَور تُو ہمیشہ میرے دسترخوان پر کھانا کھایا کرےگا۔“


”لیکن برزِلّئیؔ گِلعادی کے بیٹوں پر خاص مہربانی کرنا اَور اُنہیں اَپنے دسترخوان پر کھانے والوں میں شامل کرنا۔ کیونکہ جَب مَیں تمہارے بھایٔی اَبشالومؔ کے سامنے سے بھاگ رہاتھا تو اُنہُوں نے میری کافی مدد کی تھی۔


اَور مفِیبوستؔ یروشلیمؔ میں رہتا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ بادشاہ کے دسترخوان پر کھانا کھاتا تھا اَور وہ دونوں پاؤں سے لنگڑا تھا۔


تَب فَرعوہؔ نے اَپنی اُنگلی سے اَپنی مُہر والی انگُوٹھی اُتار کر یُوسیفؔ کی اُنگلی میں پہنا دی۔ اُس نے یُوسیفؔ کو نہایت اعلیٰ درجہ کے نفیس کتانی لباس سے آراستہ کیا اَور اُن کے گلے میں سونے کا گلوبند پہنایا۔


تَب فَرعوہؔ نے یُوسیفؔ کو بُلوایا۔ قَیدخانہ کی کوٹھری سے رِہائی پاتے ہی یُوسیفؔ نے حجامت بنوائی کپڑے بدلے اَور فَرعوہؔ کے سامنے پہُنچے۔


تَب یَاہوِہ کے فرشتے نے اُن فرشتوں سے جو اُن کے سامنے کھڑے تھے فرمایا، ”یہوشُعؔ کے مَیلے کپڑے اُتار دو۔“ تَب اُس نے یہوشُعؔ سے کہا، دیکھو، مَیں نے تمہارے گُناہوں کو دُور کر دیا ہے اَور اَب مَیں تُمہیں نفیس پوشاک پہناؤں گا۔


آپ نے میرے ماتم کو رقص سے بدل دیا؛ آپ نے میرے غم کا ٹاٹ اُتار ڈالا اَور مُجھے خُوشی سے مُلبّس کیا،


چنانچہ یہُویاکینؔ نے اَپنے قَیدخانہ کے کپڑے اُتار دئیے اَور تاعمر باقاعدہ شاہی دسترخوان پر شاہِ بابیل کے ساتھ کھانا کھاتا رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات