یرمیاہ 52:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ27 تَب شاہِ بابیل نے مُلکِ حماتؔ میں رِبلہؔ کے علاقہ میں اُنہیں قتل کر دیا۔ اِس طرح سے بنی یہُوداہؔ اسیر ہوکر اَپنے مُلک سے بے دخل کر دیا گیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس27 اور شاہِ بابل نے حمات کے عِلاقہ کے رِبلہ میں اِن کو قتل کِیا۔ سو یہُوداؔہ اپنے مُلک سے اسِیر ہو کر چلا گیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस27 वहाँ नबूकदनज़्ज़र ने उन्हें सज़ाए-मौत दी। यों यहूदाह के बाशिंदों को जिलावतन कर दिया गया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن27 وہاں نبوکدنضر نے اُنہیں سزائے موت دی۔ یوں یہوداہ کے باشندوں کو جلاوطن کر دیا گیا۔ باب دیکھیں |
کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’میں تُمہیں خُود تمہارے لیٔے اَور تمہارے سارے دوستوں کے لیٔے دہشت کا باعث ٹھہراؤں گا؛ تُم اَپنی آنکھوں سے اُنہیں اَپنے دُشمنوں کی تلوار سے قتل ہوتے ہُوئے دیکھوگے۔ اَور مَیں تمام یہُودیؔہ کے لوگوں کو شاہِ بابیل کے حوالہ کر دُوں گا جو اُنہیں بابیل لے جائے گا یا تلوار سے قتل کر دے گا۔
لہٰذا یَاہوِہ نے فرمایا، ”میں یہُوداہؔ کو بھی اَپنی حُضُوری سے دُور کر دُوں گا جَیسے مَیں نے بنی اِسرائیل کو دُور کر دیا ہے۔ اَور مَیں اِس شہر کو بھی ترک کر دُوں گا، جسے مَیں نے خُود مُنتخب کیا ہے یعنی یروشلیمؔ کے اُس بیت المُقدّس کو بھی جِس کی بابت مَیں نے اعلان کیا تھ، ’میرا نام وہاں قائِم رہے گا۔‘ “
یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اِس کے بعد، میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو، اُس کے حاکموں اَور شہر کے باشِندوں کو جو وَبا، تلوار اَور قحط سے بچ جایٔیں گے اُنہیں شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُن کے باقی جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔ وہ اُنہیں تلوار سے مار ڈالے گا؛ اَور نہ اُن پر رحم کھائے گا نہ مہربانی کرےگا، نہ اُن سے ہمدردی ہی جتائے گا۔‘