Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 52:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے دَورِ حُکومت کے اُنّیسویں سال کے پانچویں مہینے کے دسویں دِن شاہی پہرےداروں کا سردار نبوزرادانؔ جو شاہِ بابیل کا مُلازم تھا یروشلیمؔ میں آیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کے عہد کے اُنِیسویں برس کے پانچویں مہِینے کے دسویں دِن جلَوداروں کا سردار نبُوز رادان جو شاہِ بابل کے حضُور میں کھڑا رہتا تھا یروشلیِم میں آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र की हुकूमत के 19वें साल में बादशाह का ख़ास अफ़सर नबूज़रादान यरूशलम पहुँचा। वह शाही मुहाफ़िज़ों पर मुक़र्रर था। पाँचवें महीने के सातवें दिन उसने आकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 شاہِ بابل نبوکدنضر کی حکومت کے 19ویں سال میں بادشاہ کا خاص افسر نبوزرادان یروشلم پہنچا۔ وہ شاہی محافظوں پر مقرر تھا۔ پانچویں مہینے کے ساتویں دن اُس نے آ کر

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 52:12
16 حوالہ جات  

اَور شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے اُنّیسویں سال کے پانچویں مہینے کے ساتویں دِن شَہنشاہی مُحافظ دستے کا سپہ سالار نبوزرادانؔ جو شاہِ بابیل کا ایک افسران تھا، یروشلیمؔ آیا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”چوتھے، پانچویں، ساتویں اَور دسویں مہینے کا روزہ بنی یہُوداہؔ کے لیٔے خُوشی اَور مسرّت کی عیدیں ہوں گی۔ اِس لیٔے تُم سچّائی اَور سلامتی کو عزیز رکھو۔“


نبوکدنضرؔ کے دَورِ حُکومت کے اٹھّارہویں بَرس میں، یروشلیمؔ کے باشِندوں میں سے آٹھ سَوبتّیس لوگ؛


شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ نے شہر میں بچے ہُوئے لوگوں کو اَورجو اُس سے جا ملے تھے اُنہیں اَور باقی کے لوگوں کو جَلاوطن کرکے بابیل لے گیا۔


تَب شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ نے اَپنی ماں، اَپنے مُلازمین، اُمرا اَور اہلکاروں کے ساتھ خُود کو بھی اُس کے تابع کر دیا۔ اَور شاہِ بابیل نے اَپنی سلطنت کے آٹھویں سال میں یہُویاکینؔ کو گِرفتار کر لیا۔


شاہی پہرےداروں کے سردار کی زیرِ قیادت کَسدیوں کی تمام فَوج نے یروشلیمؔ کے چاروں طرف کی فصیلوں کو گرا دیا۔


اِس اَثنا میں مِدیانیوں نے یُوسیفؔ کو مِصر میں پُطیفؔار کے ہاتھ جو فَرعوہؔ کا ایک حاکم اَور پہرےداروں کا سردار تھا بیچ دیا۔


چونکہ ہمارے آباؤاَجداد نے آسمان کے خُدا کو غُصّہ دِلایا اِس لیٔے اُنہُوں نے اُنہیں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کَسدی کے ہاتھ میں کر دیا جِس نے ہیکل کو تباہ کیا اَور لوگوں کو مُلک بدر کرکے بابیل بھیج دیا۔


لیکن مَیں نے بادشاہ سے کہا، ”بادشاہ تا اَبد سلامت رہیں۔ میرا چہرہ اُداس کیوں نہ دِکھائی دے جَب کہ وہ شہر جہاں میرے آباؤاَجداد دفن ہیں ویران پڑا ہے اَور اُس کے پھاٹک آگ سے جَلا دئیے گیٔے ہیں؟“


اَے خُدا، قومیں خُدا کی مِیراث میں داخل ہو گئی ہیں؛ اُنہُوں نے خُدا کے مُقدّس ہیکل کو ناپاک کیا ہے، اُنہُوں نے یروشلیمؔ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔


شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کے حُکومت کے تیسرے سال میں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے یروشلیمؔ آکر اُس کا محاصرہ کیا۔


اَور وہ شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ سے لے کر شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے گیارھویں سال کے پانچویں مہینے کے آخِر تک یعنی اہلِ یروشلیمؔ کے اسیری میں جانے تک نازل ہوتا رہا۔


اَور جِن کَسدیوں نے اِس شہر پر حملہ کیا ہے وہ اَندر آکر اِس شہر میں آگ لگا دیں گے۔ وہ اِسے اُن گھروں کے ساتھ جَلا دیں گے جِن کی چھتوں پر لوگوں نے بَعل کے لیٔے بخُور جَلا کر اَور غَیر معبُودوں کو تپاون دے کر مُجھے غُصّہ دِلایا تھا۔


اَب شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے شاہی پہرےداروں کے نبوزرادانؔ سردار کی مَعرفت یرمیاہؔ کے متعلّق یہ اَحکام جاری کئے،


جَب بادشاہ کے مُحافظ کا سردار اریُوخ، بابیل کے دانِشوروں کو قتل کرنے کے لیٔے نِکلا تَب دانی ایل نے اُس سے نہایت حِکمت عملی سے اَور موقع شناسی سے بات کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات