Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:64 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

64 اَور کہنا، ’اِسی طرح سے بابیل ڈُوب جائے گا اَور پھر کبھی نہ اُبھرے گا کیونکہ یَاہوِہ اُس پر مُصیبت لائیں گے اَور اُس کے لوگ نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “ یرمیاہؔ نبی کا کلام یہیں پر ختم ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

64 اور کہنا بابل اِسی طرح ڈُوب جائے گا اور اُس مُصِیبت کے سبب سے جو مَیں اُس پر ڈال دُوں گا پِھر نہ اُٹھے گا اور وہ ماندہ ہوں گے یَرمِیاؔہ کی باتیں یہاں تک ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

64 बोलें, ‘जो आफ़त मैं उस पर नाज़िल करूँगा उसकी वजह से बाबल का बेड़ा इस पत्थर की तरह ग़रक़ हो जाएगा। वह दुबारा कभी नहीं उभर आएगा चाहे वह कितनी मेहनत-मशक़्क़त क्यों न करें’।” यरमियाह के पैग़ामात यहाँ इख़्तिताम पर पहुँच गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

64 بولیں، ’جو آفت مَیں اُس پر نازل کروں گا اُس کی وجہ سے بابل کا بیڑا اِس پتھر کی طرح غرق ہو جائے گا۔ وہ دوبارہ کبھی نہیں اُبھر آئے گا چاہے وہ کتنی محنت مشقت کیوں نہ کریں‘۔“ یرمیاہ کے پیغامات یہاں اختتام پر پہنچ گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:64
16 حوالہ جات  

یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے: ”بابیل کی موٹی فصیل ڈھا دی جائے گی اَور اُس کے بُلند پھاٹکوں کو آگ لگا دی جائے گی؛ لوگوں کی محنت بے فائدہ ٹھہرے گی، اَور قوموں کی مشقّت آگ کے کام آئے گی۔“


تو اُس میں گیہُوں کے بدلے اُونٹ کٹارے اَور جَو کی بجائے جنگلی گھاس اُگ جائے۔“ ایُّوب کی تقریریں ختم ہُوئیں۔


پھر ایک اَور فرشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانند ایک پتّھر اُٹھایا اَور یہ کہہ کر اُسے سمُندر میں پھینک دیا، ”بابیل کا عظیم شہر بھی اِسی طرح زور سے گرایا جائے گا، اَور پھر اُس کا کبھی پتا نہ چلے گا۔“


یِشائی کے بیٹے داویؔد کی دعائیں یہاں ختم ہوتی ہیں۔


اُس نے بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا، وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا!‘ جو بدرُوحوں کا مَسکن اَور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا بَن گیا تھا، اَور ہر ناپاک پرندہ کا بسیرا اَور ہر ناپاک اَور مکرُوہ حَیوان کا اڈّا ہو گیا تھا۔


اُس کے بعد ایک دُوسرا فرشتہ آیا اَور بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا! وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا،‘ جِس نے اَپنی زناکاری کے قہر کی مَے سَب قوموں کو پلائی ہے۔“


کیا قادرمُطلق یَاہوِہ کا منصُوبہ یہ نہیں کہ اِنسان کی محنت آگ کا ایندھن بنے، اَور قوموں کا اَپنے آپ کو تھکانا عبث ٹھہرے؟


سمُندر بابیل پر چڑھ آئے گا؛ اَور اُس کی پُر شور لہریں اُس پر چھا جایٔیں گی۔


”پھر اُن سے کہنا کہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا فرماتے ہیں، ’پیو اَور متوالے ہو جاؤ اَور قَے کرو اَور گِر پڑو اَور پھر کبھی نہ اُٹھو، یہ اُس تلوار کی وجہ سے ہوگا جو مَیں تمہارے درمیان چلاؤں گا۔‘


خُدا حُکمرانوں کے حوصلے پست کرتے ہیں؛ اَور دُنیا کے بادشاہ اُن کا خوف مانتے ہیں۔


جو بھی مشورت تُجھے مِلی اُس نے تو تُجھے تھکا دیا! تیرے نجومی اَور ستارہ شناس جو ماہ بہ ماہ پیشن گوئیاں کرتے ہیں، سامنے آئیں، اَور تُجھ پر آنے والی آفت سے تُجھے بچائیں۔


دوست، دوست کو فریب دیتاہے، اَور کویٔی سچ نہیں بولتا۔ اُنہُوں نے اَپنی زبانوں کو جھُوٹ بولنا سِکھایا ہے؛ وہ بدکاری میں جانفشانی کرے ہیں۔


تیری تمام شناسا قومیں تُجھے دیکھ کر حیران ہیں؛ تُو نہایت خوفناک اَنجام کو پہُنچا اَور اَب باقی نہ رہے گا۔‘ “


”جو کمربند تُم نے خریدا ہے اَور اَپنی کمر پر باندھ رکھا ہے اُسے لے کر دریائے فراتؔ کو جاؤ اَور وہاں اُسے چٹّانوں کی دراڑ میں چھُپا دینا۔“


”تَب تُم اُس صُراحی کو اُن لوگوں کے سامنے توڑ دینا جو تمہارے ساتھ جایٔیں گے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات