Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:59 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

59 شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں جَب محسیاہؔ کا پوتا اَور نیریاہؔ بِن سِرایاہؔ جو خواجہ سراؤں کا سردار تھا بادشاہ کے ساتھ بابیل گیا تَب یرمیاہؔ نبی نے خُداوؔند کا یہ کلام اُسے دیا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

59 یہ وہ بات ہے جو یَرمِیاؔہ نبی نے سِرایاؔہ بِن نَیریّاؔہ بِن محسیاؔہ سے کہی جب وہ شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے ساتھ اُس کی سلطنت کے چَوتھے برس بابل میں گیا اور یہ سِرایاؔہ خواجہ سراؤں کا سردار تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

59 यहूदाह के बादशाह सिदक़ियाह के चौथे साल में यरमियाह नबी ने यह कलाम सिरायाह बिन नैरियाह बिन महसियाह के सुपुर्द कर दिया जो उस वक़्त बादशाह के साथ बाबल के लिए रवाना हुआ। सफ़र का पूरा बंदोबस्त सिरायाह के हाथ में था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

59 یہوداہ کے بادشاہ صِدقیاہ کے چوتھے سال میں یرمیاہ نبی نے یہ کلام سرایاہ بن نیریاہ بن محسیاہ کے سپرد کر دیا جو اُس وقت بادشاہ کے ساتھ بابل کے لئے روانہ ہوا۔ سفر کا پورا بندوبست سرایاہ کے ہاتھ میں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:59
6 حوالہ جات  

اِس لیٔے یرمیاہؔ نے باروکؔ بِن نیریاہؔ کو بُلایا اَور باروکؔ نے یَاہوِہ کا وہ سَب کلام جو اُس نے یرمیاہؔ سے کیا تھا یرمیاہؔ کی زبان سے سُن کر طُومار میں درج کر دیا۔


اَور مَیں نے یہ دستاویز اَپنے چچازاد بھایٔی حَنامیلؔ کے سامنے اَور اُن گواہوں کے سامنے جنہوں نے دستاویز پر دستخط کئے تھے اَور اُن تمام یہُودیوں کے رُوبرو جو پہرےدار کے صحن میں بیٹھے ہُوئے تھے محسیاہؔ کے پوتے باروکؔ بِن نیریاہؔ کے سُپرد کر دی۔


شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں، جَب باروکؔ بِن نیریاہؔ، یرمیاہؔ کی زبان سے نِکلا ہُوا کلام طُومار میں لِکھ چُکا، تَب یرمیاہؔ نبی نے اُس سے کہا،


پھر اُسی سال شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے اِبتدائی چوتھے سال کے پانچویں مہینے میں حننیاہؔ بِن عزُّورؔ نبی نے جو گِبعونؔ کا باشِندہ تھا، جِس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کاہِنوں اَور تمام لوگوں کے سامنے مُجھ سے مُخاطِب ہوکر فرمایا،


جَب صِدقیاہؔ بادشاہ بنا، تَب وہ اکّیس سال کا تھا اَور اُس نے گیارہ سال تک یروشلیمؔ پر حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام حمُوطلؔ تھا جو لِبناہؔ شہر کے باشِندے یرمیاہؔ کی بیٹی تھی۔


چونکہ ہمارے آباؤاَجداد نے آسمان کے خُدا کو غُصّہ دِلایا اِس لیٔے اُنہُوں نے اُنہیں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کَسدی کے ہاتھ میں کر دیا جِس نے ہیکل کو تباہ کیا اَور لوگوں کو مُلک بدر کرکے بابیل بھیج دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات