Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:55 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

55 یَاہوِہ بابیل کو تباہ کر دیں گے؛ وہ اُس کے شور و غُل کو خاموش کر دیں گے۔ دُشمن ٹھاٹھیں مارتے ہُوئے سمُندر کی طرح آگے بڑھےگا؛ اَور اُن کی صدائیں گونجیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

55 کیونکہ خُداوند بابل کو غارت کرتا ہے اور اُس کے بڑے شور و غُل کو نیست کرے گا۔ اُن کی لہریں سمُندر کی طرح شور مچاتی ہیں۔ اُن کے شور کی آواز بُلند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

55 क्योंकि रब बाबल को बरबाद कर रहा, वह उसका शोर-शराबा बंद कर रहा है। दुश्मन की लहरें मुतलातिम समुंदर की तरह उस पर चढ़ रही हैं, उनकी गरजती आवाज़ फ़िज़ा में गूँज रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

55 کیونکہ رب بابل کو برباد کر رہا، وہ اُس کا شور شرابہ بند کر رہا ہے۔ دشمن کی لہریں متلاطم سمندر کی طرح اُس پر چڑھ رہی ہیں، اُن کی گرجتی آواز فضا میں گونج رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:55
18 حوالہ جات  

اَور اِس کے علاوہ میں اِن مُلکوں میں سے خُوشی اَور شادمانی کی آوازیں، دُلہا دُلہن کی صدائیں اَور چکّی کا شور اَور چراغ کی رَوشنی دُور کر دُوں گا۔


پھر اُس فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”جِن دریاؤں کے کنارے پر تُونے اُس بڑی کسبی کو بیٹھی دیکھاہے وہ اُمّتیں، ہُجوم، قومیں اَور اہلِ زبان ہیں۔


”سُورج، چاند اَور سِتاروں میں نِشان ظاہر ہوں گے اَور زمین پر مُلکوں کو اَذیّت پہُنچے گی کیونکہ سمُندر اَور اُس کی لہروں کا زور و شور اُنہیں خوفزدہ کر دے گا۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے صُورؔ، مَیں تیرا مُخالف ہُوں اَور مَیں بہت سِی قوموں کو تیرے خِلاف اُس طرح چڑھا لاؤں گا جِس طرح سمُندر اَپنی لہریں اُچھالتا ہے۔


سمُندر بابیل پر چڑھ آئے گا؛ اَور اُس کی پُر شور لہریں اُس پر چھا جایٔیں گی۔


”اَے کَسدیوں کی ملِکہ شہر، چُپ چاپ بیٹھی رہ اَور تاریکی میں چلی جا؛ کیونکہ اَب تُم مملکتوں کی ملِکہ نہ کہلائے گی۔


حالانکہ لوگ سیلاب کے پانی کی طرح اُمنڈ آتے ہیں، لیکن جَب وہ ڈانٹتا ہے تو وہ اَیسے دُور بھاگ جاتے ہیں، جَیسے ٹیلوں پر کی بھُوسی ہَوا کے سامنے اُڑ جاتی ہے، اَور گھاس پھُوس جسے آندھی اُڑائے پھرتی ہے۔


مُوآب کے خِلاف نبُوّت: ایک ہی رات میں، مُوآب کا شہر عاؔر تباہ ہو گیا! ایک ہی رات میں، مُوآب کا شہر قیرؔ تباہ ہو گیا!


جِس نے سمُندر کے شور کو، اَور اُس کی موجوں کے شور کو، اَور قوموں کے ہنگامہ کو موقُوف کر دیا۔


موت کی موجوں نے مُجھے گھیرلیا؛ اَور تباہی کے سیلابوں نے مُجھے اَپنی لپیٹ میں لے لیا۔


میں گہری دلدل میں دھنسا جا رہا ہُوں، جہاں پاؤں رکھنے کو جگہ نہیں ہے۔ میں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں؛ اَور سیلاب مُجھے گھیرے ہُوئے ہے۔


اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،


سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا، تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات