Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:48 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

48 تَب آسمان اَور زمین اَورجو کچھ اُن کے اَندر ہے بابیل پر شادیانے بجائیں گے، کیونکہ شمال کی طرف سے غارت گِر اُس پر حملہ کریں گے،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

48 تب آسمان اور زمِین اور سب کُچھ جو اُن میں ہے بابل پر شادیانہ بجائیں گے کیونکہ غارت گر شِمال سے اُس پر چڑھ آئیں گے۔ خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

48 तब आसमानो-ज़मीन और जो कुछ उनमें है बाबल पर शादियाना बजाएंगे। क्योंकि तबाहकुन दुश्मन शिमाल से उस पर हमला करने आ रहा है।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

48 تب آسمان و زمین اور جو کچھ اُن میں ہے بابل پر شادیانہ بجائیں گے۔ کیونکہ تباہ کن دشمن شمال سے اُس پر حملہ کرنے آ رہا ہے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:48
15 حوالہ جات  

”اَے آسمانوں اُس پر خُوشی مناؤ! اَے مُقدّسین! اُس پر خُوشی مناؤ! اَے رسولوں اَور نبیوں! اُس کی تباہی پر خُوشی مناؤ! کیونکہ خُدا نے اُسے تمہارے ساتھ، کی ہوئی بدسلُوکی کی سزا اُسے دے دی ہے۔“


اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


شمال کی جانِب سے ایک قوم اُس پر حملہ کرےگی، اَور اُس کے مُلک کو اُجاڑ دے گی۔ اَور وہاں کویٔی باشِندہ نہ رہے گا؛ آدمی اَور جانور دونوں بھاگ جائیں گے۔


اَے آسمانوں، خُوشی سے للکارو؛ اَے زمین، شادمان ہو؛ اَے پہاڑو، نغمہ گانے لگو! کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اَور وہ اَپنے مُصیبت زدہ لوگوں پر رحم فرمایٔے گا۔


بابیل کو خیرباد کہو، کَسدیوں کے درمیان سے بھاگ جاؤ! خُوشی سے للکار کر اِس کی خبر دو اَور اُس کا اعلان کرو۔ اِس کی خبر زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دو؛ کہو، ”کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم یعقوب کا فدیہ دیا ہے۔“


”دیکھو! شمال کی جانِب سے ایک لشکر آ رہاہے؛ اَور زمین کے کونے کونے سے ایک زبردست قوم اَور کیٔی بادشاہ برانگیختہ کئے جا رہے ہیں۔


کیونکہ مَیں شمال کی سرزمین سے مُختلف زبردست قوموں کا ایک گِروہ اُبھاروں گا۔ اَور اُسے بابیل کے خِلاف لے آؤں گا۔ وہ اُس کے مقابل صف آرا ہوں گے، اَور شمال کی جانِب سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔ اُن کے تیر تجربہ کار فَوجیوں کی مانند ہوں گے جو کبھی خالی ہاتھ نہیں لَوٹتے۔


جَب صادق سرفراز ہوتاہے تو شہر کے لوگ خُوش ہوتے ہیں؛ اَور جَب بدکار ہلاک ہوتے ہیں تو لوگ خُوشی کے نعرے لگاتے ہیں۔


بابیل کے خِلاف غارت گر آ جائے گا؛ اُس کے جنگجو فَوجی گِرفتار ہوں گے، اَور اُن کی کمانیں توڑ دی جایٔیں گی۔ کیونکہ یَاہوِہ اِنتقام لینے والے خُدا ہیں؛ وہ پُورا پُورا بدلہ لیں گے۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ جَب ساری دُنیا خُوشیاں مناتی ہوگی تَب مَیں تُجھے اُجاڑ دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات