یرمیاہ 51:46 - اُردو ہم عصر ترجُمہ46 جَب مُلک میں افواہیں سُنایٔی دیں، تو تمہارا دِل نہ گھبرائے، نہ ہی تُم ڈرو؛ اِس سال ایک افواہ آتی ہے تو اگلے سال دُوسری، مُلک میں تشدّد کی افواہیں اَور ایک حاکم کے دُوسرے کے خِلاف لڑنے کی افواہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس46 نہ ہو کہ تُمہارا دِل سُست ہو اور تُم اُس افواہ سے ڈرو جو زمِین میں سُنی جائے گی۔ ایک افواہ ایک سال آئے گی اور پِھر دُوسری افواہ دُوسرے سال میں اور مُلک میں ظُلم ہو گا اور حاکِم حاکِم سے لڑے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस46 जब अफ़वाहें मुल्क में फैल जाएँ तो हिम्मत मत हारना, न ख़ौफ़ खाना। क्योंकि हर साल कोई और अफ़वाह फैलेगी, ज़ुल्म पर ज़ुल्म और हुक्मरान पर हुक्मरान आता रहेगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن46 جب افواہیں ملک میں پھیل جائیں تو ہمت مت ہارنا، نہ خوف کھانا۔ کیونکہ ہر سال کوئی اَور افواہ پھیلے گی، ظلم پر ظلم اور حکمران پر حکمران آتا رہے گا۔ باب دیکھیں |
اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر، کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اگرچہ مَیں اُن تمام قوموں کو، جِن میں مَیں نے تُمہیں پراگندہ کیا تھا، بالکُل تباہ کر ڈالُوں گا۔ تَو بھی تُمہیں پُوری طرح تباہ نہ کروں گا۔ مَیں تمہاری تنبیہ کروں گا، مگر مُناسب طور پر؛ لیکن مَیں تُمہیں بے سزا ہرگز نہ چھوڑوں گا۔“