Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:43 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

43 اُس کے شہر ویران ہو جایٔیں گے، مُلک خشک اَور بیابان بَن جائے گا، وہ اَیسا مُلک ہوگا جِس میں کویٔی بھی نہ بستا ہو، نہ اُس میں سے کویٔی آدمؔ زاد گزرتا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

43 اُس کی بستِیاں اُجڑ گئِیں۔ وہ خُشک زمِین اور صحرا ہو گیا۔ اَیسی سرزمِین جِس میں نہ کوئی بستا ہو اور نہ وہاں آدمؔ زاد کا گُذر ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

43 उसके शहर रेगिस्तान बन गए हैं, अब चारों तरफ़ ख़ुश्क और वीरान बयाबान ही नज़र आता है। न कोई उसमें रहता, न उसमें से गुज़रता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

43 اُس کے شہر ریگستان بن گئے ہیں، اب چاروں طرف خشک اور ویران بیابان ہی نظر آتا ہے۔ نہ کوئی اُس میں رہتا، نہ اُس میں سے گزرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:43
12 حوالہ جات  

اُنہُوں نے یہ بھی نہ پُوچھا، ’وہ یَاہوِہ کہاں ہیں، جو ہمیں مِصر سے باہر نکال لائے جو ہمیں بیابان میں سے، جو ہمیں ریگستان اَور وادیوں میں سے، جو ہمیں خُشک اَور تاریکی کے مُلک میں سے، جہاں سے نہ کسی بشر کا گزر ہوتاہے اَور نہ وہاں کویٔی رہتاہے؟‘


وہ پھر کبھی آباد نہ ہوگا اَور پُشت در پُشت اُس میں کویٔی نہ بسے گا؛ کویٔی عربی وہاں خیمہ زن نہ ہوگا، نہ کویٔی چرواہا اَپنے گلّوں کو وہاں آرام کرنے دے گا۔


بابیل کا مُلک ویران ہو تاکہ وہاں کویٔی بھی رہ نہ سکے۔ یَاہوِہ کا بابیل کے خِلاف یہ اِرادہ قائِم رہے گا، اِس لیٔے مُلک کانپ رہاہے اَور درد سے لرزتا ہے۔


بابیل کھنڈروں کا انبار بَن جائے گا، اَور گیدڑوں کا مَسکن ہوگا، اَور لوگوں کے لیٔے دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا، اَور ایک اَیسا مقام ہوگا جہاں کویٔی نہیں رہتا۔


اِس لیٔے تمہاری ماں بےحد شرمندہ ہوگی؛ اَور جِس نے تُمہیں پیدا کیا وہ رُسوا ہوگی۔ وہ تمام قوموں میں حقیر جانی جائے گی۔ وہ ایک بیابان، خشک زمین اَور صحرا بَن جائے گی۔


آؤ اَور یَاہوِہ کے کاموں پر نظر ڈالو، کہ اُنہُوں نے زمین پر کیسی کیسی ویرانیاں برپا کی ہیں۔


تُجھ پر آفت آئے گی، جِس کا منتر تُو نہیں جانتی۔ ایک بَلا تُجھ پر نازل ہوگی جِس سے تُو کسی کفّارے کو دے کر ٹال نہیں سکے گی؛ اَچانک ایک اَیسی تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کا تُجھے علم بھی نہ ہوگا۔


پھر کہنا، ’اَے یَاہوِہ، آپ نے فرمایاہے کہ آپ اِس مقام کو تباہ کر دیں گے تاکہ یہاں کویٔی اِنسان یا حَیوان نہ رہے اَور وہ ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جائے گا۔‘


اُس کے محلوں میں کانٹے، اَور اُس کے قلعہ میں خاردار جھاڑیاں کثرت سے پھیل جایٔیں گی۔ اَور وہ گیدڑوں کا اڈّا اَور اُلّوؤں کا مَسکن بَن جائے گا۔


جِس کی وجہ سے اُن کا مُلک اَیسا اُجاڑ دیا گیا کہ، وہ ہمیشہ کے لیٔے لَعن طَعن کا نِشانہ بَن گیا؛ وہاں سے گزرنے والے سبھی لوگ دنگ رہ جایٔیں گے، اَور حیران ہوکر اَپنے سَر ہلائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات