Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:42 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 سمُندر بابیل پر چڑھ آئے گا؛ اَور اُس کی پُر شور لہریں اُس پر چھا جایٔیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

42 سمُندر بابل پر چڑھ گیا ہے۔ وہ اُس کی لہروں کی کثرت سے چُھپ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 समुंदर बाबल पर चढ़ आया है, उस की गरजती लहरों ने उसे ढाँप लिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 سمندر بابل پر چڑھ آیا ہے، اُس کی گرجتی لہروں نے اُسے ڈھانپ لیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:42
15 حوالہ جات  

’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتوں کے بعد ممسوح کو قتل کر دیا جائے گا اَور اُس وقت شہر اُس کے ہاتھ میں نہیں آئے گا اَور آنے والے حُکمران کے لوگ شہر اَور پاک مَقدِس کو تباہ کر دیں گے۔ لیکن اُس ممسوح حُکمران کا اِختتام سیلاب کی مانند جلد ہو جائے گا، جنگ آخِر تک جاری رہے گی اَور تباہیوں کا فرمان جاری کیا جا چُکاہے۔


”سُورج، چاند اَور سِتاروں میں نِشان ظاہر ہوں گے اَور زمین پر مُلکوں کو اَذیّت پہُنچے گی کیونکہ سمُندر اَور اُس کی لہروں کا زور و شور اُنہیں خوفزدہ کر دے گا۔


یَاہوِہ بابیل کو تباہ کر دیں گے؛ وہ اُس کے شور و غُل کو خاموش کر دیں گے۔ دُشمن ٹھاٹھیں مارتے ہُوئے سمُندر کی طرح آگے بڑھےگا؛ اَور اُن کی صدائیں گونجیں گی۔


اَے یَاہوِہ، سمُندر موجزن ہو گئے ہیں، سمُندروں نے غُلغُلہ مچا رکھا ہے؛ اَور سمُندروں کی لہریں تلاطم خیز ہیں۔


جِس نے سمُندر کے شور کو، اَور اُس کی موجوں کے شور کو، اَور قوموں کے ہنگامہ کو موقُوف کر دیا۔


آپ کی آبشاروں کی گرج سُن کر گہراؤ گہراؤ کو پُکارتا ہے؛ آپ کی سَب لہریں اَور موجیں میرے اُوپر سے تیزی سے گزر گئیں۔


اُنہُوں نے آسمان سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لیا؛ اَور گہرے پانی میں سے کھینچ کر باہر نکالا۔


موت کی موجوں نے مُجھے گھیرلیا؛ اَور تباہی کے سیلابوں نے مُجھے اَپنی لپیٹ میں لے لیا۔


سمُندر کے کنارے والے صحرا کے متعلّق نبُوّت: جِس طرح جُنوبی علاقہ سے تیز آندھیاں آتی ہیں، اُسی طرح بیابان سے جو ایک دہشت کی سرزمین ہے، ایک حملہ آ وار آ رہاہے۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے صُورؔ، مَیں تیرا مُخالف ہُوں اَور مَیں بہت سِی قوموں کو تیرے خِلاف اُس طرح چڑھا لاؤں گا جِس طرح سمُندر اَپنی لہریں اُچھالتا ہے۔


اُس کے بیٹے جنگ کی تیّاری کریں گے اَور ایک بڑی فَوج جمع کریں گے جو ایک ناقابلِ مزاحمت سیلاب کی مانند پھیل جائے گا اَور لڑتے ہُوئے اُس کے قلعہ تک پہُنچ جائے گا۔


دانی ایل نے بَیان کیا: ”مَیں نے رات کو رُویا دیکھی کہ میری آنکھوں کے سامنے آسمان کی چار ہَوایٔیں زور سے چلیں جِس سے بڑے سمُندر میں طُوفان اُٹھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات