Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:41 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 ”شیشاقؔ جو تمام روئے زمین کا مایہ ناز شہر ہے، وہ کیسے تسخیر ہوگا! بابیل تمام قوموں کے درمیان کیسا ویران ہو جائے گا!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

41 شیشک کیونکر لے لِیا گیا! ہاں تمام رُویِ زمِین کا سِتُودہ یک بارگی لے لِیا گیا! بابل قَوموں کے درمِیان کَیسا وِیران ہُؤا!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 हाय, बाबल दुश्मन के क़ब्ज़े में आ गया है! जिसकी तारीफ़ पूरी दुनिया करती थी वह छीन लिया गया है! अब उसे देखकर क़ौमों के रोंगटे खड़े हो जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 ہائے، بابل دشمن کے قبضے میں آ گیا ہے! جس کی تعریف پوری دنیا کرتی تھی وہ چھین لیا گیا ہے! اب اُسے دیکھ کر قوموں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:41
15 حوالہ جات  

اَور شمال کے تمام بادشاہوں کو، جو دُور اَور نزدیک تھے، یکے بعد دیگرے رُوئے زمین کی تمام سلطنتوں کے سبھی بادشاہوں کو پِلایا، اَور اِن سَب کے بعد شیشاقؔ کا بادشاہ بھی اُسے پیئے گا۔


چنانچہ خُدا بابیل کو جو تمام مملکتوں کی حشمت ہے، اَور جِس کی شان و شوکت پر کَسدیوں کو ناز ہے، سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح تہہ و بالا کر دے گا۔


وہ نامور شہر جِس سے مُجھے شادمانی ہوتی ہے، اُسے ترک کیوں کر دیا گیا؟


تَب اُس نے کہا، ”کیا یہ وہ عظیم بابیل نہیں جسے مَیں نے اَپنی جلیلُ القدر قُدرت کے بَل پر شاہی محل کے طور پر تعمیر کیا تاکہ یہ میرے جاہ و جلال کی عظمت ہو؟“


وہ درخت، اَے بادشاہ، آپ ہی ہیں، آپ عظیم اَور طاقتور بنے اَور آپ کی عظمت اِس قدر بڑھ گئی کہ آسمان تک پہُنچ گئی اَور آپ کی سلطنت زمین کے دُور دراز علاقوں تک پھیل چُکی ہے۔


اُس نے بنی آدمؔ اَور میدان کے درندے اَور ہَوا کے پرندے آپ کے ہاتھ میں کر دئیے ہیں۔ وہ جہاں کہیں بستے ہیں، آپ کو اُس نے اُن کا حُکمران بنا دیا ہے۔ اُس مُورت کی سُنہری سَر آپ ہی ہیں۔


ساحِلی مُلکوں میں رہنے والے تمام لوگ تیری وجہ سے حیرت زدہ ہو گئے؛ اُن کے بادشاہوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اَور خوف سے اُن کے چہروں کا رنگ پیلا پڑ گیا۔


بابیل کھنڈروں کا انبار بَن جائے گا، اَور گیدڑوں کا مَسکن ہوگا، اَور لوگوں کے لیٔے دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا، اَور ایک اَیسا مقام ہوگا جہاں کویٔی نہیں رہتا۔


بابیل کی شِکست کے شور سے زمین کانپ اُٹھے گی، اَور اُن کی چیخیں قوموں میں سُنایٔی دیں گی۔


جو ہتھوڑا تمام دُنیا کے لوگوں کو چکنا چُور کرتا تھا وہ اَب کیسے توڑ ڈالا گیا ہے! تمام قوموں کے درمیان اَب بابیل کیسا ویران پڑا ہے!


اُس وقت تُو شاہِ بابیل سے طنزاً یہ ضرب المثل کہے گا: ظالِم کا اَنجام کیسا ہُوا! اُس کا قہر کیسے مٹا!


اگرچہ اَب یہ بیت المُقدّس اِس قدر عالیشان ہے مگر تَب جو بھی اِس کے پاس سے گزرے گا حیرت زدہ ہوکر کہے گا ’یَاہوِہ نے اِس مُلک اَور اِس بیت المُقدّس کے ساتھ اَیسا سلُوک کیوں کیا؟‘


تَب تُم اُن سَب قوموں کے درمیان جہاں یَاہوِہ تُمہیں دفع کریں گے، تُم لوگوں کے لیٔے ایک دہشت کی شَے، ضرب المثل اَور ایک مذاق کا باعث بنوگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات