Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:33 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 قادرمُطلق یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”بابیل کی بیٹی روندنے کے وقت کے کھلیان کی مانند ہے جِس کی بہت جلد کٹائی کا وقت آ جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

33 کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دُخترِ بابل کھلِیہان کی مانِند ہے جب اُسے رَوندنے کا وقت آئے۔ تھوڑی دیر ہے کہ اُس کی کٹائی کا وقت آ پُہنچے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 क्योंकि रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है, “फ़सल की कटाई से पहले पहले गाहने की जगह के फ़र्श को दबा दबाकर मज़बूत किया जाता है। यही बाबल बेटी की हालत है। फ़सल की कटाई क़रीब आ गई है, और थोड़ी देर के बाद बाबल को पाँवों तले ख़ूब दबाया जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 کیونکہ رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ”فصل کی کٹائی سے پہلے پہلے گاہنے کی جگہ کے فرش کو دبا دبا کر مضبوط کیا جاتا ہے۔ یہی بابل بیٹی کی حالت ہے۔ فصل کی کٹائی قریب آ گئی ہے، اور تھوڑی دیر کے بعد بابل کو پاؤں تلے خوب دبایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:33
15 حوالہ جات  

اَے میرے لوگو جو کھلیان میں پامال ہو چُکے ہو، قادرمُطلق یَاہوِہ اَور اِسرائیل کے خُدا سے مَیں نے جو کچھ سُنا، تُمہیں بتاتا ہُوں۔


درانتی لگاؤ، کیونکہ فصل پک گئی ہے۔ آؤ اَور انگوروں کو روندو، کیونکہ کی انگوری حوض لبالب بھرا ہے اَور حوض لبریز ہے۔ کیونکہ اُن کی بدکاری بہت بڑی ہے!“


تیرے لیٔے بھی اَے بنی یہُوداہؔ، فصل کا وقت مُقرّر کیا جا چُکاہے۔ جَب بھی مَیں اَپنے لوگوں کے قدیم ایّام کو بحال کروں گا،


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، اُٹھ اَور کُچل، کیونکہ مَیں تُجھے لوہے کے سینگ، اَور کانسے کے کھُر دُوں گا، اَور تُو بہت سِی قوموں کے ٹکڑے کر ڈالے گی۔ اَور اُن کے ناجائز آمدنی کے ذخیروں کو خُدا کی نذر کرےگی، اَور اُن کے مال کو زمین کے مالک، یَاہوِہ خُدا کے حُضُور میں لایٔے گی۔


اَور دُشمن جِس نے اُنہیں بویا، وہ شیطان ہے۔ کٹائی کے معنی ہے دُنیا کا آخِر اَور کٹائی کرنے والے فرشتے ہیں۔


کٹائی تک دونوں کو اِکٹھّا بڑھنے دو اَور کٹائی کے وقت مَیں کٹائی کرنے والوں سے کہہ دُوں گا کہ پہلے زہریلی بُوٹیوں کو جمع کرو اَور جَلانے کے لیٔے اُن کے گٹھّے باندھ لو؛ اَور گیہُوں کو میرے کھتّے میں جمع کر دو۔‘ “


آپ اَپنے غضب میں زمین پر سے گزرے اَور اَپنے قہر میں تُونے قوموں کو کُچل دیا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دَمشق شہر کے تین نہیں بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے گِلعادؔ کو لوہے کے دھاردار آہنی اوزار سے روند ڈالا۔


لیکن فصل سے پہلے جَب پھُولوں کی بہار ختم ہو اَور پھُولوں کی جگہ انگور پکنے لگیں، تَب وہ ٹہنیوں کو ہنسوے سے کاٹ ڈالے گا، اَور پھیلی ہُوئی شاخوں کو بھی چھانٹ کر لے جائے گا۔


”اَے بابیل کی کنواری بیٹی، نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛ اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر، تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔ تُو پھر کبھی نازک اندام اَور نازنین نہ کہلائے گی۔


دریاؤں کی گزرگاہوں پر دُشمن کا قبضہ ہو گیا ہے، اَور دُشمنوں نے دلدل کے نَیستان میں آگ لگا دی ہے، اَور فَوجی کافی گھبرائے ہُوئے ہیں۔“


لیکن وہ یَاہوِہ کے خیالات سے، واقف نہیں؛ وہ اُس کے منصُوبہ کو نہیں سمجھتے، جو اُن کو کھلیان کے پُولوں کی طرح جمع کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات