چنانچہ قاصِد شاہی فرمان کے مُطابق بادشاہ اَور اُس کے سرداروں کے خُطوط لے کر مُلکِ اِسرائیل اَور یہُودیؔہ میں ہر جگہ گیٔے۔ اُن خُطوط میں یُوں لِکھا تھا: ”اَے بنی اِسرائیل! یَاہوِہ اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور اِسرائیل کے خُدا کی طرف رُجُوع کرو تاکہ وہ بھی تمہاری طرف مُتوجّہ ہوں، جو اشُور کے بادشاہوں کے ہاتھ سے باقی بچ نکلے ہو۔
