Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 قوموں کو اُس کے خِلاف لڑنے کے لیٔے تیّار کرو۔ یعنی مادیؔ بادشاہوں کو، اُن کے سرداروں اَور تمام حاکموں کو، اَور اُن تمام مُلکوں کو جِن پر اُن کا تسلُّط ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 قَوموں کو مادِیوں کے بادشاہوں کو اور سرداروں اور حاکِموں اور اُن کی سلطنت کے تمام مُمالِک کو مخصُوص کرو کہ اُس پر چڑھائی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 अक़वाम को बाबल से लड़ने के लिए मख़सूस करो! मादी बादशाह अपने गवर्नरों, अफ़सरों और तमाम मुती ममालिक समेत तैयार हो जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اقوام کو بابل سے لڑنے کے لئے مخصوص کرو! مادی بادشاہ اپنے گورنروں، افسروں اور تمام مطیع ممالک سمیت تیار ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:28
18 حوالہ جات  

”تیروں کو تیز کر لو، اَور سِپر اُٹھالو! یَاہوِہ نے مادیؔ بادشاہوں کو اُبھارا ہے، کیونکہ اُن کا منصُوبہ بابیل کو تباہ کرناہے۔ یَاہوِہ اِنتقام لیں گے، یعنی اَپنے بیت المُقدّس کے لئے اِنتقام۔


داریاویشؔ بِن احسویروسؔ جو مادیوںؔ کی نَسل سے تھا اَور کَسدیوں کے مُلک پر بادشاہ مُقرّر ہُوا تھا، اُس کی سلطنت کے پہلے سال میں،


دو سینگ والا مینڈھا جو آپ نے دیکھا وہ مِدائی اَور فارسؔ کے بادشاہوں کی نُمائندگی کرتا ہے۔


اَب اَے بادشاہ یہ حُکم جاری کریں اَور اُس نوشتہ پر دستخط کریں تاکہ مادیوں اَور فارسیوں کے آئین کے مُطابق جو لاتبدیل ہوتے ہیں، اُسے بھی بدلا نہ جائے۔“


”مُلک میں پرچم کھڑا کرو! قوموں میں نرسنگا پھُونکو! قوموں کو اُس کے خِلاف جنگ کے لئے تیّار کرو؛ اراراطؔ، مِنّیؔ اَور اشکِنازؔ کی مملکتوں کو اُس کے خِلاف بُلاؤ۔ اُس کے خِلاف سپہ سالار مُقرّر کرو؛ اَور مہلک ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح گُھڑسواروں کو بھیج دو۔


اَور زِمریؔ، عیلامؔ اَور مِدائی کے سَب بادشاہوں کو؛


مُجھے نہایت ہی ہیبت ناک رُویا دِکھائی گئی: غدّار دغا دیتاہے، اَور لُٹیرا لُوٹ لیتا ہے۔ اَے عیلامؔ، چڑھائی کر! اَے مِدائی، محاصرہ کر! اُس کی وجہ سے جو نوحہ ہُوا اُسے میں ختم کروں گا۔


دیکھو، مَیں میدی یا مادیوں کو اُن کے خِلاف اُبھاروں گا، جو چاندی کی پروا نہیں کرتے نہ ہی سونے میں کویٔی دلچسپی رکھتے ہیں۔


کیا اُس کی قُوّت اَور طاقت کے تمام کارنامے اَور جِس عظمت پر بادشاہ نے مردکیؔ کو پہُنچایا تھا اُس کی مُکمّل داستان مِدائی اَور فارسؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں؟


اَور اَپنی سلطنت کے تیسرے سال اُس نے ایک زبردست خُوشی کا جَشن منایا جِس میں مِدائی سے لے کر فارسؔ تک کے تمام منصبدار، حاکم اَور اُمرا مدعو کئے گیٔے تھے۔


بنی یافیتؔ یہ ہیں: گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔


بنی یافیتؔ یہ ہیں: گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔


وہ خُود مُختلف قوموں اَور بڑے بڑے بادشاہوں کے غُلام بَن جایٔیں گے اَور مَیں اُن کے اعمال اَور اُن کے ہاتھوں کے کاموں کے مُطابق اُنہیں بدلہ دُوں گا۔“


”دیکھو! شمال کی جانِب سے ایک لشکر آ رہاہے؛ اَور زمین کے کونے کونے سے ایک زبردست قوم اَور کیٔی بادشاہ برانگیختہ کئے جا رہے ہیں۔


بابیل کا مُلک ویران ہو تاکہ وہاں کویٔی بھی رہ نہ سکے۔ یَاہوِہ کا بابیل کے خِلاف یہ اِرادہ قائِم رہے گا، اِس لیٔے مُلک کانپ رہاہے اَور درد سے لرزتا ہے۔


بادشاہ داریاویشؔ نے اَپنی خُوشی سے ایک سَو بیس ناظِم مُقرّر کئے جو اُس کی ساری مملکت میں حُکومت کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات