Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 تُم ہی سے مَیں گھوڑے اَور سوار کو ریزہ ریزہ کرتا ہُوں، اَور تُم ہی سے مَیں رتھ اَور اُس کے سوار کو پاش پاش کرتا ہُوں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 تُجھی سے مَیں گھوڑے اور سوار کو کُچلتا اور تُجھی سے رتھ اور اُس کے سوار کو چُور کرتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 तेरे ही ज़रीए मैंने घोड़ों को सवारों समेत और रथों को रथबानों समेत पाश पाश कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 تیرے ہی ذریعے مَیں نے گھوڑوں کو سواروں سمیت اور رتھوں کو رتھ بانوں سمیت پاش پاش کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:21
14 حوالہ جات  

تَب مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی حَمد میں یہ نغمہ گایا: ”مَیں یَاہوِہ کی ثنا گاؤں گا، کیونکہ وہ بہت ہی بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑوں کو سوار سمیت سمُندر میں پھینک دیا۔


وہ ایک ساتھ جنگ میں اُن سُورماؤں کی مانند ہوں گے جو جنگ میں اَپنے دُشمنوں کو گلیوں کی کیچڑ کی مانند روندیں گے۔ کیونکہ یَاہوِہ اُن کے ساتھ ہیں، اِس لئے وہ بہادری سے جنگ لڑیں گے اَور دُشمنوں کے گُھڑسواروں کو سراسیمہ کر دیں گے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اُس روز مَیں ہر گھوڑے کو خوفزدہ اَور اُس کے سوار کو پاگل کر دُوں گا۔“ لیکن بنی یہُوداہؔ کے گھرانے پر مہربانی کروں گا اَور غَیر قوموں کے سَب گھوڑوں کو اَندھا کر دُوں گا۔


میں سلطنتوں کے تخت اُلٹ دُوں گا اَور غَیر قوموں کی طاقت کو برباد کر دُوں گا۔ میں رتھوں کو اُن کے سواروں سمیت اُلٹ دُوں گا؛ اَور اُن کے گھوڑے اَور سوار اَپنے ہی بھایٔی کی تلوار سے قتل ہوں گے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں تیرا مُخالف ہُوں، مَیں تمہارے رتھوں کو دُھواں بنا دُوں گا، اَور تلوار تمہارے جَوان شیروں کو نگل جائے گی۔ میں زمین پر تمہارے لیٔے کویٔی شِکار نہیں چھوڑوں گا۔ تمہارے قاصِدوں کی آوازیں، پھر کبھی سُنایٔی نہ دیں گی۔“


”اُس روز،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں تیرے گھوڑوں کو جو تیرے درمیان ہیں، کاٹ ڈالوں گا، اَور تیرے رتھوں کو برباد کر دُوں گا۔


تاکہ تُم بادشاہوں، سپہ سالاروں، زور آوروں، گھوڑوں اَور اُن کے سواروں کا، آزاد یا غُلاموں، چُھوٹے یا بڑے، سَب آدمیوں کا گوشت کھاؤ۔“


وہ زمین کی اِنتہا تک لڑائیاں موقُوف کراتے ہیں؛ وہ کمان توڑتے اَور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں، اَور رتھوں کو آگ سے جَلا دیتے ہیں۔


تُم میرے دسترخوان پر گھوڑوں، سواروں، بہادروں اَور ہر قِسم کے جنگی سپاہیوں سے سَیر ہوگے،‘ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کے خِلاف تلوار چلے گی اَور اُن پردیسیوں کے خِلاف بھی جو اُس کی فَوج میں ہیں! وہ سَب عورتوں کی مانند کمزور ہو جایٔیں گے۔ اُس کے خزانوں پر بھی تلوار چلے گی! اَور وہ لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔


اَے یعقوب کے خُدا! آپ کی ڈانٹ سے، گھوڑے اَور رتھ، دونوں بے حس و حرکت پڑے ہیں۔


اَور مِریمؔ نے اُن کے گانے کے جَواب میں یہ نغمہ گایا: ”یَاہوِہ کی حَمد و ثنا گاؤ، کیونکہ وہ بہت بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑے کو اَور اُس کے سوار کو سمُندر میں گھُما کر غرق کر دیا ہے۔“


اُنہُوں نے فَرعوہؔ کے رتھوں اَور فَوج کو سمُندر میں ڈال دیا۔ اَور فَرعوہؔ کے چُنے ہُوئے افسران بحرِقُلزمؔ میں غرق ہو گئے۔


جو رتھوں اَور گھوڑوں کو، اَور لشکر اَور بہادروں کو باہم نکال لایٔے، اَور وہ وہیں ڈھیر ہو گئے اَور پھر کبھی نہیں اُٹھ پائیں گے، وہ ایک بتّی کی طرح پھُونک سے بُجھا دئیے گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات