Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 قادرمُطلق یَاہوِہ نے اَپنی ذات کی قَسم کھائی ہے کہ، یقیناً مَیں تُمہیں ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی مانند لوگوں سے بھر دُوں گا، اَور وہ تُم پر فاتحانہ نعرہ بُلند کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 ربُّ الافواج نے اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً مَیں تُجھ میں لوگوں کو ٹِڈّیوں کی طرح بھر دُوں گا اور وہ تُجھ پر جنگ کا نعرہ ماریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 रब्बुल-अफ़वाज ने अपने नाम की क़सम खाकर फ़रमाया है कि मैं तुझे दुश्मनों से भर दूँगा, और वह टिड्डियों के ग़ोल की तरह पूरे शहर को ढाँप लेंगे। हर जगह वह तुझ पर फ़तह के नारे लगाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 رب الافواج نے اپنے نام کی قَسم کھا کر فرمایا ہے کہ مَیں تجھے دشمنوں سے بھر دوں گا، اور وہ ٹڈیوں کے غول کی طرح پورے شہر کو ڈھانپ لیں گے۔ ہر جگہ وہ تجھ پر فتح کے نعرے لگائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:14
13 حوالہ جات  

یَاہوِہ قادر نے اَپنی ہی ذات کی قَسم کھائی ہے، اَور یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا یہ اعلان کرتے ہیں، مَیں یعقوب کے غُرور سے عداوت رکھتا ہُوں اُس کے شاہی محلوں سے مُجھے نفرت ہے؛ مَیں اِس شہر اَور اِس کے باشِندوں کو اَور اِس کی سبھی چیزوں کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔


اَور جِن سالوں کی پیداوار ٹِڈّیوں نے کھا لی ہیں، یعنی اُن بڑی اَور چُھوٹی ٹِڈّیوں نے میں اُس نُقصان کی بھرپائی کر دُوں گا۔ جسے ٹِڈّیوں کی فَوج نے کھا لیا یعنی اُس زبردست فَوج نے جنہیں مَیں نے تمہارے درمیان بھیجا تھا۔


ہر طرف سے اُسے للکارو! اُس نے ہار مان لی، اُس کے بُرج گِر گیٔے، اَور اُس کی فصیلیں ڈھا دی گئیں۔ چونکہ یہ یَاہوِہ کا اِنتقام ہے، اِس لیٔے اُس سے اِنتقام لو؛ جِس طرح اُس نے دُوسروں کے ساتھ سلُوک کیا وَیسا ہی اُس کے ساتھ کرو۔


کیونکہ مَیں نے اَپنی ذات کی قَسم کھائی ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”بُضراؔہ اَیسا تباہ ہو جائے گا کہ لوگ اُس پر حیرت، ملامت اَور لعنت کریں گے اَور اُس کے تمام شہر ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔“


چنانچہ جَب خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے وعدہ کرتے وقت قَسم کھانے کے واسطے کسی کو اَپنے سے بڑا نہ پایا تو اُس نے اَپنی ہی قَسم کھا کر


”مُلک میں پرچم کھڑا کرو! قوموں میں نرسنگا پھُونکو! قوموں کو اُس کے خِلاف جنگ کے لئے تیّار کرو؛ اراراطؔ، مِنّیؔ اَور اشکِنازؔ کی مملکتوں کو اُس کے خِلاف بُلاؤ۔ اُس کے خِلاف سپہ سالار مُقرّر کرو؛ اَور مہلک ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح گُھڑسواروں کو بھیج دو۔


خواہ اُس کا جنگل کتنا ہی گھنا کیوں نہ ہو،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”وہ اُسے کاٹ ڈالیں گے، وہ تعداد میں ٹِڈّیوں سے بھی زِیادہ ہیں، بے شُمار ہونے کی وجہ سے اُن کا شُمار نہیں کیا جا سَکتا۔


وہ ٹِڈّیوں کے غول کی مانند آتے تھے اَور اَپنے مویشیوں اَور خیموں سمیت آتے تھے۔ اُن لوگوں کا اَور اُن کے اُونٹوں کا شُمار کرنا ناممکن تھا اَور وہ مُلک کو تباہ کرنے کے لیٔے اُس پر حملہ آور ہوتے تھے۔


اُنہُوں نے حُکم فرمایا تو ٹِڈّیاں آ گئیں، اَور بے شُمار ٹِڈّے بھی نکل آئے؛


لیکن اَے تمام بنی یہُوداہؔ، جو مِصر میں رہتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو: ’میں اَپنے بُزرگ نام کی قَسم‘ کھا کر کہتا ہُوں، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’بنی یہُوداہؔ کا کویٔی بھی شخص جو مِصر میں کہیں بھی رہتا ہو اَب پھر کبھی میرا نام لے کر یُوں نہ کہے گا، ”یَاہوِہ قادر زندہ یَاہوِہ کی قَسم۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات