Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَے بہت سِی دریاؤں سے سیراب ہونے والی اَور جِس کے خزانے بھرے ہُوئے ہیں، تمہارا وقتِ نزع قریب ہے، اَور تمہارے فنا ہونے کا وقت آ پہُنچا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اَے نہروں پر سکُونت کرنے والی جِس کے خزانے فراوان ہیں تیری تمامی کا وقت آ پُہنچا اور تیری غارت گری کا پَیمانہ پُر ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ऐ बाबल बेटी, तू गहरे पानी के पास बसती और निहायत दौलतमंद हो गई है। लेकिन ख़बरदार! तेरा अंजाम क़रीब ही है, तेरी ज़िंदगी का धागा कट गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اے بابل بیٹی، تُو گہرے پانی کے پاس بستی اور نہایت دولت مند ہو گئی ہے۔ لیکن خبردار! تیرا انجام قریب ہی ہے، تیری زندگی کا دھاگا کٹ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:13
24 حوالہ جات  

جِن سات فرشتوں کے پاس سات پیالے تھے اُن میں سے ایک نے آکر مُجھ سے کہا، ”اِدھر آ مَیں تُجھے اُس بڑی کسبی یعنی بڑے شہر کی سزا دِکھاؤں جو دریا کے کنارے پر بیٹھی ہُوئی ہے۔


پھر اُس فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”جِن دریاؤں کے کنارے پر تُونے اُس بڑی کسبی کو بیٹھی دیکھاہے وہ اُمّتیں، ہُجوم، قومیں اَور اہلِ زبان ہیں۔


مَیں تُجھے اَندھیرے میں چُھپائے ہُوئے خزانے، اَور خُفیہ مقامات پر رکھی ہُوئی دولت دُوں گا، تاکہ تُو جانے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اِسرائیل کا خُدا جو تُجھے نام لے کر بُلاتا ہے۔


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں تمہارا بچاؤ کروں گا اَور تمہارا اِنتقام لُوں گا؛ مَیں اُس کے سمُندروں کو سُکھا دُوں گا اَور اُس کے چشموں کو خشک کر دُوں گا۔


چنانچہ خُدا نے نوحؔا سے فرمایا، ”مَیں سَب لوگوں کا خاتِمہ کرنے کو ہُوں، کیونکہ زمین اُن کی وجہ سے ظُلم سے بھر گئی ہے۔ اِس لیٔے مَیں یقیناً نَوع اِنسان اَور زمین دونوں کو تباہ کر ڈالوں گا۔


وہ اَپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اَور رو رو کر ماتم کریں گے اَور چِلّا چِلّاکر کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر! جِس کی دولت سے تمام بحری جہازوں کے مالک، مالدار ہو گیٔے، گھڑی ہی بھر میں وہ شہر تباہ کر دیا گیا!‘


اَور لالچ کے سبب سے اَیسے اُستاد تُمہیں فرضی قصّے سُنا کر تُم سے ناجائز فائدہ اُٹھائیں گے۔ لیکن اُن پر بہت پہلے ہی سزا کا حُکم ہو چُکاہے اَور اُن کی ہلاکت جلد ہونے والی ہے۔


دُنیا کے خاتِمہ کا وقت نزدیک آ گیا ہے۔ اِس لیٔے ہوشیار رہو، اَور سرگرم ہوکر خُوب دعا کرو۔


اُنہُوں نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے عامُوسؔ، تُو کیا دیکھتا ہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”پکے ہُوئے پھلوں کی ایک ٹوکری۔“ تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”میری قوم بنی اِسرائیل کا وقت پُورا ہو گیا ہے؛ اَب مَیں اُنہیں نہیں چھوڑوں گا۔“


”اِن الفاظ کا معنی یہ ہے: ”منے‏: خُدا نے آپ کے حُکومت کے دِن گِن کر اُن کا خاتِمہ کر دیا۔


لوگ ہر قدم پر ہمارے پیچھے اَیسے پڑے، کہ ہم اَپنی گلیوں میں بھی نکل نہیں سکتے تھے۔ ہمارا اَنجام قریب تھا، ہمارے دِن ختم ہو گئے تھے، کیونکہ ہماری زندگی کا خاتمہ آ پہُنچا تھا۔


اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کے خِلاف تلوار چلے گی اَور اُن پردیسیوں کے خِلاف بھی جو اُس کی فَوج میں ہیں! وہ سَب عورتوں کی مانند کمزور ہو جایٔیں گے۔ اُس کے خزانوں پر بھی تلوار چلے گی! اَور وہ لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔


”اَے مغروُر، دیکھ مَیں تمہارا مُخالف ہُوں،“ یہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”کیونکہ تمہارا دِن آ چُکاہے، وہ وقت، جَب مَیں تُمہیں سزا دُوں گا۔


اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛ اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ! اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے، اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔


ناجائز طریقوں سے دولت حاصل کرنے والا شخص اُس تیتر کی مانند ہے جو دُوسرے پرندے کے دیئے ہُوئے اَنڈوں کو سیتی ہے وہ اَپنی آدھی عمر میں ہی اَپنی دولت کو چھوڑ جاتا ہے، اَور آخِر کو وہ احمق ثابت ہوتاہے۔


یَاہوِہ، تمہارا نَجات دِہندہ اَور اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں: ”تمہاری خاطِر میں بابیل سے مدد بھیجوں گا اَور وہاں کے تمام باشِندوں کو جنہیں اَپنے جہازوں پر ناز تھا، بھگوڑوں کی حالت میں لے آؤں گا۔


میں اُس کے لالچ کے گُناہ آلُودہ کے سبب سے خفا ہَوا تھا؛ مَیں نے اُسے سزا دی اَور غُصّہ میں اَپنا مُنہ چھُپا لیا، پھر بھی وہ اَپنی مَن مانی حرکتوں سے باز نہ آیا۔


جَب ہمیں صِیّونؔ کی یاد آئی تو ہم بابیل کی دریاؤں کے کنارے پر بیٹھ کر خُوب رُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات