Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”تیروں کو تیز کر لو، اَور سِپر اُٹھالو! یَاہوِہ نے مادیؔ بادشاہوں کو اُبھارا ہے، کیونکہ اُن کا منصُوبہ بابیل کو تباہ کرناہے۔ یَاہوِہ اِنتقام لیں گے، یعنی اَپنے بیت المُقدّس کے لئے اِنتقام۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تِیروں کو صَیقل کرو۔ سِپروں کو تیّار رکھّو۔ خُداوند نے مادِیوں کے بادشاہوں کی رُوح کو اُبھارا ہے کیونکہ اُس کا اِرادہ بابل کو نیست کرنے کا ہے کیونکہ یہ خُداوند کا یعنی اُس کی ہَیکل کا اِنتقام ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 तीरों को तेज़ करो! अपना तरकश उनसे भर लो! रब मादी बादशाहों को हरकत में लाया है, क्योंकि वह बाबल को तबाह करने का इरादा रखता है। रब इंतक़ाम लेगा, अपने घर की तबाही का बदला लेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 تیروں کو تیز کرو! اپنا ترکش اُن سے بھر لو! رب مادی بادشاہوں کو حرکت میں لایا ہے، کیونکہ وہ بابل کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رب انتقام لے گا، اپنے گھر کی تباہی کا بدلہ لے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:11
39 حوالہ جات  

گھوڑوں کو آراستہ کرو، اَور اُن پر سوار ہوکر، خُود پہن لو، اَور اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو جاؤ؛ اَپنے نیزوں کو پَینا کرو، اَپنا زرہ بکتر پہن لو!


چنانچہ سُنو کہ یَاہوِہ نے بابیل کے خِلاف کیا منصُوبہ بنایا ہے، اَور کَسدیوں کے مُلک کے خِلاف اُس کا کیا اِرادہ ہے، گلّے کے بچّے گھسیٹے جایٔیں گے؛ اَور وہ اُن کی چراگاہ کو خُود اُن کی اَپنی وجہ سے بالکُل تباہ کر دیں گے۔


کیونکہ مَیں شمال کی سرزمین سے مُختلف زبردست قوموں کا ایک گِروہ اُبھاروں گا۔ اَور اُسے بابیل کے خِلاف لے آؤں گا۔ وہ اُس کے مقابل صف آرا ہوں گے، اَور شمال کی جانِب سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔ اُن کے تیر تجربہ کار فَوجیوں کی مانند ہوں گے جو کبھی خالی ہاتھ نہیں لَوٹتے۔


اَے گھوڑوں، تیز رفتار سے آگے بڑھو! اَے رتھ بانوں، تیزی سے ہانکو! اَے کُوشؔ اَور فُوطؔ کے سِپر برداروں، اَے لیدیا کے ماہر تیر اَندازوں، آگے بڑھو۔


یَاہوِہ یروشلیمؔ سے جنگ کرنے والی اُن سَب قوموں پر اَیسا عذاب نازل کریں گے کہ کھڑے کھڑے اُن کا گوشت سڑ جائے گا، اَور اُن کی آنکھیں چشم خانوں میں گل جایٔیں گی اَور اُن کی زبان اُن کے مُنہ میں سڑ جائے گی۔


مَیں سَب قوموں کو یروشلیمؔ کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جمع کروں گا۔ یروشلیمؔ کے شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ گھر لُوٹے جایٔیں گے اَور عورتیں بےحُرمت کی جایٔیں گی۔ شہر کی آدھی آبادی اسیری میں چلی جائے گی۔ لیکن باقی بچے لوگ شہر ہی میں رہیں گے۔


صِیّونؔ کے باشِندے کہیں جو سِتم ہم پر اَور ہمارے بچّوں پر ہُوا وہ بابیل پر بھی ہو۔“ اَور یروشلیمؔ کہتاہے کہ ”ہمارا خُون اہلِ کَسدیوں پر ہو۔“


”مَیں تمہاری آنکھوں کے سامنے بابیل کو اَور تمام کَسدیوں کو اُن کی صِیّونؔ میں کی ہُوئی بُرائیوں کا بدلہ دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


بابیل کی فصیلوں کے مقابل حملہ آور پرچم بُلند کرو! وہاں ایک مضبُوط پہرےدار مُقرّر کرو، پہرےداروں کی تعداد بڑھا دو، گھات لگا کر بیٹھو! یَاہوِہ بابیل کے لوگوں کے خِلاف، اَپنا حُکم اَور اِرادہ پُورا کریں گے۔


یَاہوِہ نے اَپنا اسلحہ خانہ کھول دیا ہے، اَور اَپنے قہر ڈھانے والا ہتھیار نکال لائے ہیں، کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ کو کَسدیوں کے مُلک میں کچھ کام کرناہے۔


میں مشرق سے ایک شِکاری پرندہ کو بُلاتا ہُوں؛ یعنی دُور کے مُلک سے ایک شخص کو بُلاتا ہُوں جو میری مرضی پُوری کرے۔ جو مَیں نے کہا اُسے میں کرکے ہی رہُوں گا؛ اَورجو مقصد مَیں نے کیا ہے اُسے پُورا ہی کروں گا۔


میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔ میں تیری کمر کسوں گا، حالانکہ تُو مُجھے نہیں جانتا،


”یَاہوِہ اَپنے ممسوح خورشؔ کے حق یُوں فرماتے ہیں مَیں نے اُس کے داہنے ہاتھ کو اِس لیٔے تھام لیا ہے کہ اُس کے سامنے قوموں کو پست کروں اَور بادشاہوں کا زرہ بکتر اُتار دُوں، اُس کے سامنے دروازے کھول دُوں تاکہ پھاٹک بند نہ کئے جایٔیں:


”مَیں نے شمال سے ایک کو اُکسایا ہے اَور وہ آ بھی پہُنچا۔ وہ آفتاب کے مطلع (مشرق) سے آیا ہے اَور میرا نام لیتا ہے۔ جِس طرح کُمہار گیلی مٹّی کو روندتا ہے، اُسی طرح وہ حُکمرانوں کو گارے کی مانند روندتا ہے۔


وہ دسترخوان بچھاتے ہیں، اَور غلیچے پھیلاتے ہیں، وہ کھاتے اَور پیتے ہیں! اَے افسر، اُٹھو، سِپر پر تیل مَلو!


مُجھے نہایت ہی ہیبت ناک رُویا دِکھائی گئی: غدّار دغا دیتاہے، اَور لُٹیرا لُوٹ لیتا ہے۔ اَے عیلامؔ، چڑھائی کر! اَے مِدائی، محاصرہ کر! اُس کی وجہ سے جو نوحہ ہُوا اُسے میں ختم کروں گا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ اُسے کوڑے سے مارے گا، ٹھیک اُسی طرح جَیسے حوریبؔ کی چٹّان پر مِدیان کو مارا تھا؛ اَور وہ اَپنا عصا سمُندر پر بڑھائے گا، جَیسا کہ اُس نے مِصر میں کیا تھا۔


اَور شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دَورِ حُکومت کے پہلے سال میں یَاہوِہ کا وہ کلام جو یرمیاہؔ نبی کی زبانی فرمایا گیا تھا وہ پُورا ہُوا؛ یَاہوِہ نے شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دِل کو اِس بات پر اُکسایا کہ وہ اَپنی ساری مملکت میں باضابطہ اعلان کرے اَور اِس مضمون کا فرمان جاری کروائے:


اَور شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دَورِ حُکومت کے پہلے سال میں یَاہوِہ کا وہ کلام جو یرمیاہؔ نبی کی زبانی فرمایا گیا تھا وہ پُورا ہُوا؛ یَاہوِہ نے شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دِل کو اِس بات پر اُکسایا کہ وہ اَپنی ساری مملکت میں باضابطہ اعلان کرے اَور اِس مضمون کا فرمان جاری کروائے،


تَب اِسرائیل کے خُدا نے شاہِ اشُور پُولؔ یعنی تِگلتؔ پلیسِر کے دِل میں جوش پیدا کیا اَور وہ رُوبِنیوں، گادّیوں اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اسیر کرکے لے گیا اَور اُنہیں حالاحؔ، حابُورؔ، ہاراؔ اَور دریائے گُوزانؔ کے پاس لے آیا اَور آج کے دِن تک وہ وہیں سکونت کر رہے ہیں۔


اَور خُدا نے رِزونؔ بِن الیدعؔ کو شُلومونؔ کی مُخالفت میں کھڑا کر دیا جو اَپنے آقا شاہِ ضوباہؔ ہددعزرؔ کے پاس سے جان بچا کر بھاگ آیاتھا۔


تَب یَاہوِہ نے اِدُومی ہددؔ کو جو اِدُوم کے شاہی خاندان سے تھا، شُلومونؔ کا مُخالف بنا کر کھڑا کر دیا۔


اَور تمہاری عہد شکنی کا بدلہ لینے کے لیٔے تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور جَب تُم اَپنی حِفاظت کے لیٔے شہروں کے اَندر بھاگ کر جمع ہوگے تو مَیں تمہارے درمیان وَبائی بیماریاں بھیجوں گا اَور تُم دُشمنوں کے ہاتھوں میں دئیے جاؤگے۔


اَور زِمریؔ، عیلامؔ اَور مِدائی کے سَب بادشاہوں کو؛


”اَپنی چُھوٹی اَور بڑی دونوں سِپر تیّار کرو، اَور جنگ کے لیٔے روانہ ہو جاؤ!


شمال کی جانِب سے ایک قوم اُس پر حملہ کرےگی، اَور اُس کے مُلک کو اُجاڑ دے گی۔ اَور وہاں کویٔی باشِندہ نہ رہے گا؛ آدمی اَور جانور دونوں بھاگ جائیں گے۔


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں تمہارا بچاؤ کروں گا اَور تمہارا اِنتقام لُوں گا؛ مَیں اُس کے سمُندروں کو سُکھا دُوں گا اَور اُس کے چشموں کو خشک کر دُوں گا۔


ٹھیک اُسی رات کَسدیوں کا بادشاہ بیلشضرؔ قتل کیا گیا۔


مُختلف قوموں میں اعلان کرو، جنگ کی تیّاری کرو! سپاہیوں کو جگاؤ! تمام جنگجو مَرد قریب آکر حملہ کریں۔


اَپنے اَپنے ہلوں کے پھالوں کو پیٹ کر تلواریں اَور اَپنے اَپنے درانتیوں کو پیٹ کر نیزے بنالو۔ جو کمزور ہو وہ بھی کہے کہ ”میں زورآور ہُوں!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات