Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:46 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 بابیل کی شِکست کے شور سے زمین کانپ اُٹھے گی، اَور اُن کی چیخیں قوموں میں سُنایٔی دیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

46 بابل کی شِکست کے شور سے زمِین کانپتی ہے اور فریاد کو قَوموں نے سُنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 ज्योंही नारा बुलंद होगा कि बाबल दुश्मन के क़ब्ज़े में आ गया है तो ज़मीन लरज़ उठेगी। तब मदद के लिए बाबल की चीख़ें दीगर ममालिक तक गूँजेंगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 جوں ہی نعرہ بلند ہو گا کہ بابل دشمن کے قبضے میں آ گیا ہے تو زمین لرز اُٹھے گی۔ تب مدد کے لئے بابل کی چیخیں دیگر ممالک تک گونجیں گی۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:46
14 حوالہ جات  

اُن کے گرنے کی آواز سے زمین کانپ اُٹھے گی؛ اَور اُن کے چیخنے کی آواز بحرِقُلزمؔ تک گونجے گی۔


جَب مَیں نے اُسے گڑھے میں جانے والوں کے ساتھ قبر میں ڈالا تو اُس کے گرنے کے شور سے مَیں نے قوموں کو لرزا دیا۔ تَب عدنؔ کے تمام درختوں نے یعنی لبانونؔ کے چیدہ اَور بہترین درختوں نے جو پانی کی فراوانی کے علاقوں میں تھے، زمین کے نیچے تسلّی پائی۔


اَب ساحِلی ممالک، تیرے زوال کے دِن تھرتھرا رہے ہیں؛ اَور سمُندری جزیرے، تیری شِکست سے گھبرا گیٔے ہیں۔‘


میں کیٔی قوموں کو تیری وجہ سے حیرت زدہ کر دُوں گا، اَور جَب مَیں اَپنی تلوار اُن کے سامنے گھُماؤں گا تَب اُن کے بادشاہ تیرے باعث خوف سے کانپ اُٹھیں گے۔ تیرے زوال کے دِن اُن میں سے ہر ایک اَپنی اَپنی جان بچانے کے لیٔے ہرپل کانپتا رہے گا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا تاکستان اِسرائیل کا گھرانہ ہیں اَور اہلِ یہُوداہؔ اُس کی خُوشنما بیلیں ہیں۔ اُس نے اِنصاف کی توقع رکھی لیکن خُونریزی دیکھی؛ راستبازی چاہی لیکن صِرف آہ و زاری سُنی۔


میرا دِل مُوآب کے لیٔے رو پڑا؛ اُس کے لوگ ضُعَرؔ، اَور عگلت شیلشیاہؔ تک فرار ہو گئے ہیں۔ وہ روتے ہُوئے، لُوحیتؔ کی راہ چڑھتے ہیں؛ اَور حُورونایمؔ کی راہ پر اَپنی تباہی پر آہ و نالہ کرتے ہیں۔


لیکن یَاہوِہ ہی سچّے خُدا ہیں؛ وہ زندہ خُدا اَور اَبدی بادشاہ ہیں۔ جَب وہ خفا ہوتے ہیں تو زمین تھرتھراتی ہے؛ اَور مُختلف قومیں اُن کے قہر کو برداشت نہیں کر سکتیں۔


مُختلف قومیں تمہاری رُسوائی کا حال سُنیں گی؛ اَور زمین تمہارے رونے سے بھر جائے گی۔ ایک جنگجو فَوجی دُوسرے فَوجی سے ٹکرائیں گے؛ اَور دونوں باہم گِر جایٔیں گے۔“


بابیل کا مُلک ویران ہو تاکہ وہاں کویٔی بھی رہ نہ سکے۔ یَاہوِہ کا بابیل کے خِلاف یہ اِرادہ قائِم رہے گا، اِس لیٔے مُلک کانپ رہاہے اَور درد سے لرزتا ہے۔


”بابیل سے رونے کی آواز آ رہی ہے، اَور کَسدیوں کے مُلک سے بڑی تباہی کا شور و غُل سُنایٔی دیتاہے۔


جَب تیرے ملّاح چِلّائیں گے تَب اُن کے شور سے تیرے گِردونواح کے ساحِل لرز جایٔیں گے۔


”دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا، وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات