Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:38 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 تلوار اُن کے دریاؤں پر خشک سالی لے آئے گی۔ کیونکہ یہ اُن تراشے ہُوئے بُتوں کا مُلک ہے، جہاں کے باشِندے اُن بُتوں پر دہشت سے پاگل ہُوئے جا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 اُس کی نہروں پر خُشک سالی ہے۔ وہ سُوکھ جائیں گی کیونکہ وہ تراشی ہُوئی مُورتوں کی مُملکت ہے اور وہ بُتوں پرشیفتہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 तलवार उसके पानी के ज़ख़ीरों पर टूट पड़े ताकि वह ख़ुश्क हो जाएँ। क्योंकि मुल्के-बाबल बुतों से भरा हुआ है, ऐसे बुतों से जिनके बाइस लोग दीवानों की तरह फिरते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 تلوار اُس کے پانی کے ذخیروں پر ٹوٹ پڑے تاکہ وہ خشک ہو جائیں۔ کیونکہ ملکِ بابل بُتوں سے بھرا ہوا ہے، ایسے بُتوں سے جن کے باعث لوگ دیوانوں کی طرح پھرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:38
19 حوالہ جات  

پھر چھٹے فرشتہ نے اَپنا پیالہ بڑے دریائے فراتؔ پر اُنڈیل دیا اَور دریا کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مشرق کے بادشاہوں کے آنے کے لیٔے راہ تیّار ہو جائے۔


”قوموں میں اعلان اَور مُنادی کرو، پرچم اُٹھاؤ اَور مُنادی کرو، کویٔی بات پوشیدہ نہ رکھو بَلکہ اعلان کرو، ’بابیل تسخیر کیا جائے گا؛ بیلؔ معبُود رُسوا ہوگا، اَور مرُودکؔ معبُود دہشت زدہ ہوگا۔ اُس کے تمام بُت شرمندہ ہوں گے، اَور اُس کے بُت دہشت زدہ کر دیئے جایٔیں گے۔‘


جو سمُندر سے کہتاہے، ’سُوکھ جا، اَور مَیں تیرے ندی نالوں کو خشک کردوُں گا،‘


”لیکن وہ دِن آ رہے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”جَب مَیں اُس کے بُتوں کو سزا دُوں گا، اَور اُس کے سارے مُلک میں زخمی لوگ کراہتے رہیں گے۔


وہ وقت ضروُر آئے گا جَب مَیں بابیل کے بُتوں کو سزا دُوں گا؛ اُس کا تمام مُلک رُسوا ہوگا اَور اُس کے تمام مقتول اُسی کے اَندر پڑے ہُوئے ہوں گے۔


اُس کی پیشانی پر یہ پُرسرار نام درج تھا: راز شہر عظیم بابیل کسبیوں کی والدہ اَور زمین کی مکرُوہات چیزوں کی ماں۔


جَب پَولُسؔ اتھینؔے میں اُن کا اِنتظار کر رہے تھے تُو یہ دیکھ کر کہ سارا شہر بُتوں سے بھرا پڑا ہے، اُن کا دِل بڑا رنجیدہ ہُوا۔


وہ مَے نوشی کرکے، سونے اَور چاندی اَور کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی حَمد و سِتائش کرتے رہے۔


مَیں بابیل میں بیلؔ کو سزا دُوں گا اَورجو کچھ اُس نے نگل لیا ہے اُسے اُس کے مُنہ سے اُگلواؤں گا۔ قومیں پھر اُس کی طرف روانہ نہیں ہُوں گی۔ اَور بابیل کی فصیل گِر جائے گی۔


بابیل، یَاہوِہ کے ہاتھ میں سونے کا پیالہ تھا؛ اُس نے تمام دُنیا کو متوالا بنا دیا۔ قوموں نے اُس کی مَے نوش کرلی؛ اِس لیٔے اَب اُن کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں۔


اِس لیٔے تمہاری ماں بےحد شرمندہ ہوگی؛ اَور جِس نے تُمہیں پیدا کیا وہ رُسوا ہوگی۔ وہ تمام قوموں میں حقیر جانی جائے گی۔ وہ ایک بیابان، خشک زمین اَور صحرا بَن جائے گی۔


جو جھوٹے نبیوں کی نِشانیوں کو باطِل کرتے ہے اَور غیب بینوں کو احمق بنا دیتے ہے، جو حِکمت والوں کے علم کو ردّ کر دیتے ہے اَور اُسے فُضول باتوں میں بدل دیتے ہیں،


لیکن خُدا نے نوحؔا اَور تمام جنگلی جانوروں اَور مویشیوں کو، جو اُن کے ساتھ جہاز میں تھے یاد رکھا اَور خُدا نے زمین پر ہَوا چلائی اَور پانی کم ہو گیا۔


تَب شہر کے لوگوں نے یُوآشؔ سے کہا، ”اَپنے بیٹے کو باہر لے آ تاکہ وہ قتل کیا جائے کیونکہ اُس نے بَعل کا مذبح ڈھا دیا ہے اَور اُس کے پاس کی اشیراہؔ کو کاٹ ڈالا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات