یرمیاہ 50:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ29 ”تیر اَندازوں کو بابیل کے خِلاف جمع کرو، اَور اُنہیں بھی جو کمان دار ہیں۔ اُس کے چاروں طرف خیمہ زن ہوں جاؤ؛ اَور کسی کو بچ کر نکلنے نہ دو۔ اُس کو اُس کے اعمال کی سزا دو؛ بابیل کے ساتھ وَیسا ہی کرو جَیسا اُس نے کیا تھا۔ کیونکہ اُس نے یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے قُدُّوس کو، بڑے تکبُّر سے للکارا ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس29 تِیر اندازوں کو بُلا کر اِکٹّھا کرو کہ بابل پر جائیں۔ سب کمان داروں کو ہر طرف سے اُس کے مُقابِل خَیمہ زن کرو۔ وہاں سے کوئی بچ نہ نِکلے۔ اُس کے کام کے مُوافِق اُس کو بدلہ دو۔ سب کُچھ جو اُس نے کِیا اُس سے کرو کیونکہ اُس نے خُداوند اِسرائیل کے قُدُّوس کے حضُور بُہت تکبُّر کِیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस29 बहुतों को बुलाओ ताकि बाबल पर हमला करें! हाँ, तमाम तीरंदाज़ों को बुलाओ। उसे घेर लो ताकि कोई न बचे। उसे उस की हरकतों का मुनासिब अज्र दो! जो बुरा सुलूक उसने दूसरों के साथ किया वही उसके साथ करो। क्योंकि उसका रवैया रब, इसराईल के क़ुद्दूस के साथ गुस्ताखाना था। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن29 بہتوں کو بُلاؤ تاکہ بابل پر حملہ کریں! ہاں، تمام تیراندازوں کو بُلاؤ۔ اُسے گھیر لو تاکہ کوئی نہ بچے۔ اُسے اُس کی حرکتوں کا مناسب اجر دو! جو بُرا سلوک اُس نے دوسروں کے ساتھ کیا وہی اُس کے ساتھ کرو۔ کیونکہ اُس کا رویہ رب، اسرائیل کے قدوس کے ساتھ گستاخانہ تھا۔ باب دیکھیں |
بَلکہ آپ نے آسمان کے خُداوؔند کے خِلاف اَپنا سربُلند کیا۔ آپ نے اُس کی بیت المُقدّس کے برتن منگوائے اَور اُن میں آپ نے اَپنے اُمرا، اَپنی بیویوں اَور داشتاؤں کے ساتھ مَے نوشی کی۔ آپ نے چاندی اَور سونے، کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی تمجید کی جو نہ دیکھتے، نہ سُنتے اَور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ نے اُس خُدا کی تمجید نہ کی جِس کے ہاتھوں میں آپ کی زندگی اَور آپ کی تمام راہیں ہیں۔