Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 بابیل سے فرار ہونے والوں اَور پناہ گیروں کا شور سُنو جو صِیّونؔ میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ کس طرح یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اَپنے بیت المُقدّس کا اِنتقام لے لیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 سرزمِینِ بابل سے فرارِیوں کی آواز! وہ بھاگتے اور صِیُّوؔن میں خُداوند ہمارے خُدا کے اِنتقام یعنی اُس کی ہَیکل کے اِنتقام کا اِعلان کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 सुनो! मुल्के-बाबल से बचे हुए पनाहगुज़ीन सिय्यून में बता रहे हैं कि रब हमारे ख़ुदा ने किस तरह इंतक़ाम लिया। क्योंकि अब उसने अपने घर का बदला लिया है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 سنو! ملکِ بابل سے بچے ہوئے پناہ گزیں صیون میں بتا رہے ہیں کہ رب ہمارے خدا نے کس طرح انتقام لیا۔ کیونکہ اب اُس نے اپنے گھر کا بدلہ لیا ہے!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:28
14 حوالہ جات  

دُشمن نے اُس کے سارے خزانوں پر ہاتھ ڈالا ہے؛ اُس نے غَیراِسرائیلی کو اَپنے پاک مَقدِس میں داخل ہوتے ہُوئے دیکھاہے۔ جنہیں آپ نے اَپنے مجمع میں داخل ہونے سے منع کیا تھا۔


ہر طرف سے اُسے للکارو! اُس نے ہار مان لی، اُس کے بُرج گِر گیٔے، اَور اُس کی فصیلیں ڈھا دی گئیں۔ چونکہ یہ یَاہوِہ کا اِنتقام ہے، اِس لیٔے اُس سے اِنتقام لو؛ جِس طرح اُس نے دُوسروں کے ساتھ سلُوک کیا وَیسا ہی اُس کے ساتھ کرو۔


بابیل کو خیرباد کہو، کَسدیوں کے درمیان سے بھاگ جاؤ! خُوشی سے للکار کر اِس کی خبر دو اَور اُس کا اعلان کرو۔ اِس کی خبر زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دو؛ کہو، ”کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم یعقوب کا فدیہ دیا ہے۔“


بَلکہ آپ نے آسمان کے خُداوؔند کے خِلاف اَپنا سربُلند کیا۔ آپ نے اُس کی بیت المُقدّس کے برتن منگوائے اَور اُن میں آپ نے اَپنے اُمرا، اَپنی بیویوں اَور داشتاؤں کے ساتھ مَے نوشی کی۔ آپ نے چاندی اَور سونے، کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی تمجید کی جو نہ دیکھتے، نہ سُنتے اَور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ نے اُس خُدا کی تمجید نہ کی جِس کے ہاتھوں میں آپ کی زندگی اَور آپ کی تمام راہیں ہیں۔


اَور تمہاری عہد شکنی کا بدلہ لینے کے لیٔے تُم پر تلوار چلاؤں گا اَور جَب تُم اَپنی حِفاظت کے لیٔے شہروں کے اَندر بھاگ کر جمع ہوگے تو مَیں تمہارے درمیان وَبائی بیماریاں بھیجوں گا اَور تُم دُشمنوں کے ہاتھوں میں دئیے جاؤگے۔


جَب مَیں اَپنی چمکنے والی تلوار کو تیز کرکے اِنصاف کرنے کے لیٔے اُسے اَپنے ہاتھ میں لُوں گا، تو میں اَپنے رقیبوں سے اِنتقام لُوں گا اَور مُجھ سے نفرت رکھنے والوں کو میں سزا دُوں گا۔


”بابیل سے بھاگ جاؤ! اَپنی جان بچا کر بھاگو! اُس کی بدکاری کے باعث تُم تباہ نہ ہو۔ یَاہوِہ کے اِنتقام کا وقت آ چُکاہے؛ وہ اُسے اَیسی سزا دیں گے جِس کا وہ مُستحق ہے۔


”اَے میری اُمّت، اُس میں سے نکل آؤ! اَپنی جان بچا کر بھاگ جاؤ! یَاہوِہ کے قہر شدید سے بھاگ جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات