| یرمیاہ 50:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ2 ”قوموں میں اعلان اَور مُنادی کرو، پرچم اُٹھاؤ اَور مُنادی کرو، کویٔی بات پوشیدہ نہ رکھو بَلکہ اعلان کرو، ’بابیل تسخیر کیا جائے گا؛ بیلؔ معبُود رُسوا ہوگا، اَور مرُودکؔ معبُود دہشت زدہ ہوگا۔ اُس کے تمام بُت شرمندہ ہوں گے، اَور اُس کے بُت دہشت زدہ کر دیئے جایٔیں گے۔‘باب دیکھیں کِتابِ مُقادّس2 قَوموں میں اِعلان کرو اور اِشتِہار دو اور جھنڈا کھڑا کرو۔ مُنادی کرو۔ پوشِیدہ نہ رکھّو۔ کہہ دو کہ بابل لے لِیا گیا۔ بیل رُسوا ہُؤا۔ مرودؔک سراسِیمہ ہو گیا۔ اُس کے بُت خجِل ہُوئے۔ اُس کی مُورتیں توڑی گئِیں۔باب دیکھیں किताबे-मुक़द्दस2 “अक़वाम के सामने एलान करो, हर जगह इत्तला दो! झंडा गाड़कर कुछ न छुपाओ बल्कि सबको साफ़ बताओ, ‘बाबल शहर दुश्मन के क़ब्ज़े में आ गया है! बेल देवता की बेहुरमती हुई है, मर्दुक देवता पाश पाश हो गया है। बाबल के तमाम देवताओं की बेहुरमती हुई है, तमाम बुत चकनाचूर हो गए हैं!’باب دیکھیں ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 ”اقوام کے سامنے اعلان کرو، ہر جگہ اطلاع دو! جھنڈا گاڑ کر کچھ نہ چھپاؤ بلکہ سب کو صاف بتاؤ، ’بابل شہر دشمن کے قبضے میں آ گیا ہے! بیل دیوتا کی بےحرمتی ہوئی ہے، مردُک دیوتا پاش پاش ہو گیا ہے۔ بابل کے تمام دیوتاؤں کی بےحرمتی ہوئی ہے، تمام بُت چِکنا چُور ہو گئے ہیں!‘باب دیکھیں |