Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جِس طرح مَیں نے شاہِ اشُور کو سزا دی اُسی طرح مَیں شاہِ بابیل اَور اُس کے مُلک کو سزا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں شاہِ بابل اور اُس کے مُلک کو سزا دُوں گا جِس طرح مَیں نے شاہِ اَسُور کو سزا دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 इसलिए रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है, “पहले मैंने शाहे-असूर को सज़ा दी, और अब मैं शाहे-बाबल को उसके मुल्क समेत वही सज़ा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اِس لئے رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ”پہلے مَیں نے شاہِ اسور کو سزا دی، اور اب مَیں شاہِ بابل کو اُس کے ملک سمیت وہی سزا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:18
11 حوالہ جات  

جَب یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور یروشلیمؔ میں اَپنا تمام کام کر چُکے گا، ”تَب وہ کہے گا کہ مَیں شاہِ اشُور کو اُس کے دِل کے گھمنڈ اَور اُس کے آنکھوں کے غُرور کی سزا دُوں گا۔


لیکن وہ دِن خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کا یومِ اِنتقام ہے، یہ اُن کا اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لینے کا دِن ہے۔ تلوار سیر ہونے تک چلتی ہی رہے گی، اَور جَب تک اُن کی تلوار خُون پی کر اَپنی پیاس نہ بُجھا لے، وہ نہیں رُکے گی کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، شمالی سرزمین میں دریائے فراتؔ کے کنارے قُربانی گذرانیں گے۔


جو کویٔی تُجھ پر نظر کرےگا بھاگ جائے گا، اَور کہے گا نینوہؔ برباد ہو رہاہے، کون اُس کے لیٔے ماتم کرےگا؟ مَیں تمہارے لیٔے تسلّی دینے والا کہاں سے لاؤں؟


اَے اشُور کے بادشاہ، تمہارے چرواہے اُونگھتے ہیں؛ تمہارے سردار آرام سے سَو رہے ہیں۔ تمہاری رعایا پہاڑوں پر مُنتشر ہو گئی اُنہیں جمع کرنے والا کویٔی نہیں۔


جَب مَیں اَپنی چمکنے والی تلوار کو تیز کرکے اِنصاف کرنے کے لیٔے اُسے اَپنے ہاتھ میں لُوں گا، تو میں اَپنے رقیبوں سے اِنتقام لُوں گا اَور مُجھ سے نفرت رکھنے والوں کو میں سزا دُوں گا۔


اَور سَب قومیں اُس کی اَور اُس کے بیٹے اَور اُس کے پوتے کی خدمت کریں گی، جَب تک کہ اُس کی مملکت کا وقت نہ آ جائے؛ بعد میں تمام قومیں اَور بڑے بڑے بادشاہ اُسے اَپنے تابع کرکے اُس سے بھی اَپنی خدمت کروائیں گے۔


چونکہ تُونے بہت سِی قوموں کو لُوٹا ہے، اَور بہت سے اِنسانوں کا خُون بہایا ہے، تُونے زمین کو اَور مُلکوں کو اُن کے باشِندوں کے ساتھ برباد کیا ہے، اِس لیٔے بچے ہُوئے لوگ تُجھے غارت کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات