Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اِس طرح کَسدیوں کا مُلک لُوٹ لیا جائے گا؛ اَور اُسے لُوٹنے والے آسُودہ ہو جائیں گے۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کسدِستان لُوٹا جائے گا اُسے لُوٹنے والے سب آسُودہ ہوں گے خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 रब फ़रमाता है, “बाबल को यों लूट लिया जाएगा कि तमाम लूटनेवाले सेर हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 رب فرماتا ہے، ”بابل کو یوں لُوٹ لیا جائے گا کہ تمام لُوٹنے والے سیر ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:10
12 حوالہ جات  

”لیکن ستّر بَرس پُورے ہونے پر میں شاہِ بابیل اَور اُس کی قوم اَور کَسدیوں کے مُلک کو اُن کی بدکاری کے باعث سزا دُوں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور اُسے ہمیشہ کے لیٔے ویران کر دُوں گا۔


وہ حَیوان اَور دس سینگ جنہیں تُم نے دیکھا اُس کسبی سے نفرت کریں گے۔ اَور اُسے لاچار بنا کر ننگا کر دیں گے؛ اَور اُس کا گوشت کھا جایٔیں گے اَور اُسے آگ میں جَلا ڈالیں گے۔


اَور سَب قومیں اُس کی اَور اُس کے بیٹے اَور اُس کے پوتے کی خدمت کریں گی، جَب تک کہ اُس کی مملکت کا وقت نہ آ جائے؛ بعد میں تمام قومیں اَور بڑے بڑے بادشاہ اُسے اَپنے تابع کرکے اُس سے بھی اَپنی خدمت کروائیں گے۔


مَیں تُجھے اَندھیرے میں چُھپائے ہُوئے خزانے، اَور خُفیہ مقامات پر رکھی ہُوئی دولت دُوں گا، تاکہ تُو جانے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اِسرائیل کا خُدا جو تُجھے نام لے کر بُلاتا ہے۔


تیری رسّیاں ڈھیلی ہو گئیں؛ وہ مستُول کی گرفت مضبُوط نہ کر سکیں، اَور نہ بادبان کو پھیلا سکیں۔ تَب لُوٹ کا بہت سا سامان تقسیم کر دیا جائے گا یہاں تک کہ لنگڑے بھی مالِ غنیمت لے کر جایٔیں گے۔


اَے قومو، تمہارا لُوٹ کا مال اُسی طرح بٹورا جائے گا جَیسے چُھوٹی ٹِڈّیاں جمع کرتی ہیں؛ ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح لوگ اُس پر ٹوٹ پڑیں گے۔


دُور دراز سے اُس کے خِلاف چلے آؤ۔ اَور اُس کے اناج کے گودام کھول دو؛ اناج کے ڈھیر کی مانند بابیل کو بالکُل نِیست و نابود کر دو اَور اُس کی کوئی بھی چیز باقی نہ چھوڑو۔


”مَیں تمہاری آنکھوں کے سامنے بابیل کو اَور تمام کَسدیوں کو اُن کی صِیّونؔ میں کی ہُوئی بُرائیوں کا بدلہ دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


صِیّونؔ کے باشِندے کہیں جو سِتم ہم پر اَور ہمارے بچّوں پر ہُوا وہ بابیل پر بھی ہو۔“ اَور یروشلیمؔ کہتاہے کہ ”ہمارا خُون اہلِ کَسدیوں پر ہو۔“


تَب رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور خُدا کی رُوح کی قُدرت سے مَیں نے رُویا میں دیکھا کہ میں کَسدیوں کے مُلک میں جَلاوطنوں کے پاس پہُنچ گیا ہُوں۔ تَب وہ رُویا جو مَیں نے دیکھی تھی میرے پاس سے غائب ہو گئی


اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کے خِلاف تلوار چلے گی اَور اُن پردیسیوں کے خِلاف بھی جو اُس کی فَوج میں ہیں! وہ سَب عورتوں کی مانند کمزور ہو جایٔیں گے۔ اُس کے خزانوں پر بھی تلوار چلے گی! اَور وہ لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔


چونکہ تُونے بہت سِی قوموں کو لُوٹا ہے، اَور بہت سے اِنسانوں کا خُون بہایا ہے، تُونے زمین کو اَور مُلکوں کو اُن کے باشِندوں کے ساتھ برباد کیا ہے، اِس لیٔے بچے ہُوئے لوگ تُجھے غارت کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات