Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 5:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 وہ کھا پی کر پلے ہُوئے بے لگام گھوڑوں کی مانند ہو گئے ہیں، اَور ہر ایک اَپنے ہمسایہ کی بیوی کو دیکھ کر ہنہناتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 وہ پیٹ بھرے گھوڑوں کی مانِند ہو گئے۔ ہر ایک صُبح کے وقت اپنے پڑوسی کی بِیوی پر ہِنہنانے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 यह लोग मोटे-ताज़े घोड़े हैं जो मस्ती में आ गए हैं। हर एक हिनहिनाता हुआ अपने पड़ोसी की बीवी को आँख मारता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 یہ لوگ موٹے تازے گھوڑے ہیں جو مستی میں آ گئے ہیں۔ ہر ایک ہنہناتا ہوا اپنے پڑوسی کی بیوی کو آنکھ مارتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 5:8
15 حوالہ جات  

تمہاری زناکاری اَور پُر شہوت ہنہناہٹ، اَور تمہاری بے حیا جِسم فروشی! اَور پہاڑوں پر اَور میدانوں میں تمہارے مکرُوہ کام مَیں دیکھ چُکا ہُوں۔ اَے یروشلیمؔ، تُجھ پر ہائے، تُو خُود کو کب تک ناپاک رکھے گی؟“


تُجھ میں کسی نے اَپنے ہمسایہ کی بیوی کے ساتھ بےحُرمتی کی تو کسی نے اَپنی بہُو کے ساتھ بدفعلی کی تو کویٔی اَور اَپنی بہن کی عصمت لُوٹتا ہے جو خُود اُس کے اَپنے باپ کی بیٹی ہے۔


کیونکہ اُنہُوں نے بنی اِسرائیل میں نہایت شرمناک کام کئے، اُنہُوں نے اَپنے پڑوسیوں کی بیویوں کے ساتھ زنا کیا اَور میرا نام لے کر جھُوٹی باتیں کہیں جِن کی مَیں نے اُنہیں اِجازت نہ دی تھی۔ میں یہ جانتا ہُوں اَور اِس بات کا گواہ ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


”اگر میرا دِل کسی عورت پر فریفتہ ہُوا ہو، یا میں اَپنے پڑوسی کے دروازہ پر گھات میں بیٹھا ہُوں،


تُم اَپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اَور نہ تُم اَپنے پڑوسی کے گھر یا کھیت، نہ اُس کے غُلام یا اُس کی خادِمہ کا، اُس کے بَیل یا گدھے کا اَور نہ اَپنے پڑوسی کی کسی اَور چیز کا۔“


تُم زنا نہ کرنا۔


تُم اَپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تُم اَپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اَور نہ اُس کے غُلام یا اُس کی خادِمہ کا، نہ اُس کے بَیل یا گدھے کا، اَور نہ اَپنے پڑوسی کی کسی اَور چیز کا۔“


تُم زنا نہ کرنا۔


اِس گھر میں مُجھ سے بڑا کویٔی نہیں اَور میرے آقا نے آپ کے سِوا کویٔی شَے میرے اِختیار سے باہر نہیں رکھی کیونکہ آپ اُن کی بیوی ہو۔ پھر بھلا میں اَیسی ذلیل حرکت کیوں کروں اَور خُدا کی نظر میں گُنہگار بنُوں؟“


کاش کہ بیابان میں میرے لیٔے کویٔی سرائے ہوتی، تاکہ میں اَپنی قوم کو چھوڑکر اُن سے دُور وہیں روانہ ہو جاتا؛ کیونکہ وہ سَب زناکار ہیں، اَور بےوفا لوگوں کی جماعت ہیں۔


”اَے میری مِیراث کو لُوٹنے والوں، چونکہ تُم شادمان اَور خُوش ہو، اَور داونے والی بچھیا کی مانند کودتے پھاندتے، اَور ایک طاقتور گھوڑے کی مانند ہنہناتے ہو،


وہ آدمی بھی اَیسا ہی ہے جو کسی دُوسرے آدمی کی عورت کے پاس جاتا ہے؛ جو کویٔی اُسے چھُوئے وہ بے سزا نہ رہے گا۔


مُلک زناکاروں سے بھرا پڑا ہے؛ لعنت کے سبب سے یہ زمین خشک ہو گئی ہے اَور بیابان کی چراگاہیں بھی خشک ہو گئی ہیں۔ نبی بدی کی راہ پر چلتے ہیں اَور اَپنے اِختیارات کا ناجائز اِستعمال کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات