Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 5:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اِس لیٔے جنگل سے ایک شیرببر آکر اُن پر حملہ کرےگا، اَور بیابان کا ایک بھیڑیا اُن کو ہلاک کرےگا، اَور ایک چیتا اُن کے شہروں کے پاس گھات لگائے بیٹھے گا تاکہ اگر کویٔی شہر سے باہر نکلے تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے، کیونکہ اُن کی اُتنی بغاوت شِدّت اِختیار کر گئی اَور برگشتگی بہت زِیادہ ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا۔ بیابان کا بھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا۔ چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا۔ جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گا کیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگی بڑھ گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 इसलिए शेरबबर जंगल से निकलकर उन पर हमला करेगा, भेड़िया बयाबान से आकर उन्हें बरबाद करेगा, चीता उनके शहरों के क़रीब ताक में बैठकर हर निकलनेवाले को फाड़ डालेगा। क्योंकि वह बार बार सरकश हुए हैं, मुतअद्दिद दफ़ा उन्होंने अपनी बेवफ़ाई का इज़हार किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اِس لئے شیرببر جنگل سے نکل کر اُن پر حملہ کرے گا، بھیڑیا بیابان سے آ کر اُنہیں برباد کرے گا، چیتا اُن کے شہروں کے قریب تاک میں بیٹھ کر ہر نکلنے والے کو پھاڑ ڈالے گا۔ کیونکہ وہ بار بار سرکش ہوئے ہیں، متعدد دفعہ اُنہوں نے اپنی بےوفائی کا اظہار کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 5:6
38 حوالہ جات  

اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


اُن کے گھوڑے چیتوں سے زِیادہ تیز رفتار، اَور شام کو نکلنے والے بھیڑیوں سے زِیادہ خُونخوار ہیں۔ اُن کے گُھڑسوار کودتے پھاندتے آگے کو بڑھتے چلے جاتے ہیں؛ اُن کے گُھڑسوار دُور سے آئے ہیں۔ وہ اُڑتے ہُوئے گِدھ کی مانند ہیں جو شِکار کو نگلنے کے لیٔے جھپٹتا ہے۔


ایک شیرببر اَپنی ماند سے نکل پڑا ہے؛ اَور قوموں کو تباہ کرنے والا روانہ ہو چُکاہے۔ وہ اَپنی جگہ سے کُوچ کر چُکاہے تاکہ تمہارے مُلک کو اُجاڑ دے۔ تمہارے شہر ویران ہو جایٔیں گے اَور اُن میں کویٔی باشِندہ نہ ہوگا۔


اُس کے اُمرا اُن بھیڑیوں کی مانند ہیں جو اَپنے شِکار کو پھاڑتے ہیں۔ اَور خُون بہاتے ہیں اَور لوگوں کی جان لیتے ہیں تاکہ ناجائز منافع کمائیں۔


اَورجو حَیوان مَیں نے دیکھا اُس کی شکل تیندوے کی مانند تھی، اَور پاؤں ریچھ کے سے اَور مُنہ شیرببر کا سا تھا۔ اَور اُس اَژدہا نے اَپنی قُدرت، اَپنا بڑا اِختیار اَور اَپنا تخت اُس حَیوان کے سُپرد کر دیا۔


مَیں اِفرائیمؔ کے لیٔے شیرببر کی مانند اَور بنی یہُوداہؔ کے لیٔے بڑے شیر کی مانند ہُوں گا۔ مَیں اُنہیں پھاڑ کر اُن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دُوں گا اَور چلا جاؤں گا؛ مَیں اُنہیں لے جاؤں گا اَور کویٔی اُنہیں چھُڑانے والا نہ ہوگا۔


”اُس کے بعد مَیں نے دیکھا کہ میرے سامنے ایک تیسرا حَیوان ہے جو تیندوے کی مانند نظر آتا ہے۔ اُس کی پیٹھ پر پرندہ کی مانند چار پر ہیں؛ اَور اِس حَیوان کے چار سَر ہیں اَور اُسے حُکومت کا اِختیار دیا گیا۔


”پہلا حَیوان شیرببر کی مانند تھا اَور اُس کو عُقاب کے مانند پَر تھے۔ میں دیکھتا رہا یہاں تک کہ اُس کے پَر نوچ ڈالے گیٔے اَور اُسے زمین پر سے اُٹھایا گیا تاکہ وہ اِنسان کی طرح دو پاؤں پر کھڑا ہو جائے اَور اُسے اِنسان کا دِل دیا گیا۔


پھر بھی اُس نے اَپنی جَوانی کے دِن یاد کئے، جَب وہ مِصر میں فاحِشہ تھی اَور پھر وہ اَور بھی زِیادہ بےباکی کے ساتھ زناکاری کرنے لگی۔


ہر کُوچے کے سِرے پر تُونے اَپنے اُونچے مقام بُتکدے تعمیر کئے اَور ہر رہ گزر کو بے باک ہوکر اَپنا جِسم پیش کرکے تُونے زناکاری سے اَپنے حُسن کی توہین کی۔


اُس کے حریف اُس کے آقا بَن گیٔے ہیں؛ اُس کے دُشمن آرام سے ہیں۔ اُس کے گُناہوں کی کثرت کے باعث یَاہوِہ نے اُسے دُکھ دیا ہے۔ دُشمنوں کے ہاتھوں گِرفتار ہوکر، اُس کے بچّے جَلاوطن ہو گئے۔


”دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا، وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“


جَب تک یَاہوِہ اَپنے دِل کے منصُوبے کو پُورا نہ کر لیں، تَب تک یَاہوِہ کا قہر شدید نہ ٹلےگا۔ آنے والے دِنوں میں تُم اِسے سمجھوگے۔


تمہارے تمام اِتّحادی رفیق تُمہیں بھُول گیٔے؛ اَب اُنہیں تمہاری پروا نہیں۔ حقیقت میں مَیں نے تُمہیں دُشمن کی مانند زخمی کیا اَور ایک ظالِم کی مانند سزا دی، کیونکہ تمہارا جُرم بڑا سنگین تھا اَور تمہارے گُناہ بے شُمار تھے۔


شیرببر کی مانند وہ اَپنی ماند سے نکلیں گے، ستمگر کی تلوار کی وجہ سے، اَور یَاہوِہ کے قہر شدید کی وجہ سے، اُن کا مُلک ویران ہو جائے گا۔


اگرچہ ہمارے گُناہ ہی ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں، پھر بھی اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر کچھ تو کیجئے؛ کیونکہ ہم بہت برگشتہ ہو گئے ہیں؛ اَور ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


تمہاری بدکاری ہی تُمہیں سزا دے گی؛ اَور مجھ سے برگشتگی ہی تمہاری تادیب کرےگی۔ تَب ذرا غور کرنا اَور احساس کرنا کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرنا اَور میرا خوف نہ ماننا تمہارے حق میں کتنا بُرا اَور بےجا کام ہے،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


کیا تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرکے خود بخُود اِس مُصیبت کو مول نہیں لیا؟ جَب کہ وہ تُمہیں صحیح راہ پر لے چلے تھے؟


شیرببر اُس پر غُرّائے؛ اُن کی دھاڑ کافی زبردست رہی ہے۔ اَور اُنہُوں نے اُس کے مُلک کو اُجاڑ دیا ہے؛ اَور اُن کے شہروں کو جَلا کر ویران کر دیا ہے۔


کیونکہ ہماری خطائیں آپ کی نظر میں بہت ہیں، اَور ہمارے گُناہ ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں۔ ہماری خطائیں ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں، اَور ہم اَپنی بدکاریوں کو تسلیم کرتے ہیں:


آپ تاریکی لے آتے ہیں تو وہ رات بَن جاتی ہے، اَور جنگل کے سَب جانور گھُومنے پھرنے لگتے ہیں۔


تَب عزراؔ کاہِنؔ نے کھڑے ہوکر کہا، ”تُم نے بےوفائی کی ہے اَور غَیر معبُودی عورتوں سے بیاہ کرکے اِسرائیل کے جرائم میں اِضافہ کیا ہے۔


اَور دعا کی: ”اَے میرے خُدا! میں اِس قدر شرمندہ اَور ذلیل ہُوں کہ مَیں آپ کے سامنے، اَے میرے خُدا، اَپنا مُنہ اُٹھانے تک کے لائق نہیں کیونکہ ہمارے گُناہ بڑھ کر ہمارے سَروں سے بھی بُلند ہو گئے ہیں اَور ہماری خطائیں آسمانوں تک جا پہُنچی ہیں۔


”اَور یہاں تُم ہو۔ اَے گُنہگاروں کی اَولاد جو اَپنے آباؤاَجداد کی جگہ پر کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے قہر کو اِسرائیل پر اَور بھی زِیادہ شدید کر رہے ہو۔


جنگلی سُؤر اُسے برباد کرتے ہیں اَور جنگل کے جانور اُسے کھا جاتے ہیں۔


پھر یہ لوگ کیوں برگشتہ ہو گئے؟ یروشلیمؔ ہمیشہ برگشتہ کیوں ہو جاتا ہے؟ وہ فریب سے لپٹے رہتے ہیں؛ اَور واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


تُم اَپنے زخموں کے لیٔے کیوں روتے ہو، کیونکہ تمہارا درد لاعلاج ہے؟ تمہارے سنگین جُرم اَور تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث مَیں نے تمہارے ساتھ اَیسا سلُوک کیا۔


اِس کے علاوہ کاہِنوں کے تمام سرداروں اَور لوگوں نے دیگر اَقوام کے نفرتی دستوروں کی پیروی کرکے بڑی دغا کی اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو جسے اُس نے یروشلیمؔ میں مُقدّس ٹھہرایا تھا ناپاک کر ڈالا۔


اگر مَیں اَپنا سَر اُٹھاؤں، تو تُو مُجھے شیر کی طرح دبوچ لے گا، اَور اَپنی دہشت اَنگیز قدر ت کا مظاہرہ کرےگا۔


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


”اَے اِس پُشت کے لوگوں، یَاہوِہ کے کلام پر غور کرو: ”کیا مَیں بنی اِسرائیل کے لیٔے بیابان یا گہری تاریکی کے مُلک کے مانند ہُوں؟ پھر میری قوم کیوں کہتی ہے، ’ہم اَپنے خُدا سے آزاد ہو گئے ہیں؛ اِس لئے اَب دوبارہ آپ کے پاس نہیں آئیں گے‘؟


آسمان میں اُڑنے والا لق لق بھی اَپنے مُقرّرہ موسموں کو جانتا ہے، اَور فاختہ، ابابیل اَور سارس بھی اَپنے لَوٹ آنے کے وقت کے پابند ہوتے ہیں؛ لیکن میری قوم، یَاہوِہ کے تقاضوں کو نہیں جانتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات