Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 5:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 ”کیونکہ میری قوم میں اَیسے بدکار اِنسان بھی پایٔے جاتے ہیں جو چھُپ کر تاک میں بیٹھے پرندوں کے شِکاری کی مانند ہیں، جو لوگوں کو پھنسانے کے لیٔے جال بچھاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 کیونکہ میرے لوگوں میں شرِیر پائے جاتے ہیں۔ وہ پھندا لگانے والوں کی مانِند گھات میں بَیٹھتے ہیں۔ وہ جال پَھیلاتے اور آدمِیوں کو پکڑتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 क्योंकि मेरी क़ौम में ऐसे बेदीन अफ़राद पाए जाते हैं जो दूसरों की ताक लगाए रहते हैं। जिस तरह शिकारी परिंदे पकड़ने के लिए झुककर छुप जाता है, उसी तरह वह दूसरों की घात में बैठ जाते हैं। वह फंदे लगाकर लोगों को उनमें फँसाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 کیونکہ میری قوم میں ایسے بےدین افراد پائے جاتے ہیں جو دوسروں کی تاک لگائے رہتے ہیں۔ جس طرح شکاری پرندے پکڑنے کے لئے جھک کر چھپ جاتا ہے، اُسی طرح وہ دوسروں کی گھات میں بیٹھ جاتے ہیں۔ وہ پھندے لگا کر لوگوں کو اُن میں پھنساتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 5:26
16 حوالہ جات  

اگر وہ کہیں، ”ہمارے ساتھ چلو؛ آؤ ہم کسی کا خُون بہانے کے لیٔے تاک میں بیٹھیں، اَور کسی بے قُصُور اِنسان کے لیٔے ناحق گھات لگائیں؛


جَب آپ حملہ آوروں کو اَچانک اُن کے خِلاف چڑھا لائیں، تَب اُن کے گھروں سے چِلّاہٹ سُنایٔی دے، کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا ہے، اَور میرے پاؤں کے لیٔے پھندے لگائے ہیں۔


وہ بُرے منصُوبے باندھنے میں ایک دُوسرے کو مشتعل کرتے ہیں، اَور اَپنے جال پھیلانے کی باتیں کرتے ہیں؛ اَور خُود سے پُوچھتے ہیں، ”اُنہیں کون دیکھے گا؟“


یہی حال زبدیؔ کے بیٹوں، یعقوب اَور یُوحنّا کا بھی تھا جو شمعُونؔ کے ساتھی تھے۔ یِسوعؔ نے شمعُونؔ سے کہا، ”خوف نہ کر، اَب سے تُو اِنسانوں کو پکڑا کرےگا۔“


”کیونکہ میری قوم احمق ہیں؛ وہ مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے۔ وہ نادان بچّے ہیں؛ جِن میں کچھ بھی سمجھ نہیں۔ وہ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ لیکن نیکی کرنا نہیں جانتے۔“


”زور سے چِلّا، بالکُل نہ جِھجک۔ نرسنگے کی مانند اَپنی آواز بُلند کر۔ میرے لوگوں پر اُن کی سرکشی اَور یعقوب کے گھرانے پر اُن کے گُناہ ظاہر کر دے۔


بدمعاش کے ضوابط بُرے ہوتے ہیں، وہ بُرے منصُوبے باندھتا ہے تاکہ غریب کو جھُوٹی باتوں سے ہلاک کرے، جَب کہ اُس ضروُرت مند کی درخواست راستباز ہو۔


اُن کی زبان ایک مہلک تیر ہے؛ جو دغا کی باتیں بولتی ہیں۔ اَپنے مُنہ سے تو ہر ایک اَپنے ہمسایہ سے نہایت ہی خُوش اَخلاقی سے پیش آتا ہے، لیکن باطِن میں اُس کی گھات میں لگا رہتاہے۔


کیا نیکی کا بدلہ بدی سے دیا جائے؟ تَو بھی اُنہُوں نے میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے۔ یاد کیجئے کہ مَیں نے آپ کے حُضُور کھڑے ہوکر اُن کے حق میں شفاعت کی تاکہ آپ کا قہر اُن پر سے ٹل جائے۔


اَے بدکار گھرانے، کیا میں اَب بھی تیرا ناجائز منافع، اَور کم پیمانے کو جو نفرت کا باعث ہیں، بھُول جاؤں؟


نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛ ایک راستباز بھی باقی نہیں۔ سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛ ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات