Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 5:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 تمہاری زیادتیوں نے ہی اِن خُوبصورت برکتوں سے تُمہیں بعض رکھا ہے؛ اَور تمہارے گُناہوں نے تُمہیں اِن نیکیوں سے محروم رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 تُمہاری بدکرداری نے اِن چِیزوں کو تُم سے دُور کر دِیا اور تُمہارے گُناہوں نے اچّھی چِیزوں کو تُم سے باز رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 अब तुम्हारे ग़लत कामों ने तुम्हें इन नेमतों से महरूम कर दिया, तुम्हारे गुनाहों ने तुम्हें इन अच्छी चीज़ों से रोक रखा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اب تمہارے غلط کاموں نے تمہیں اِن نعمتوں سے محروم کر دیا، تمہارے گناہوں نے تمہیں اِن اچھی چیزوں سے روک رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 5:25
11 حوالہ جات  

لیکن تمہاری بدکاری نے تُمہیں اَپنے خُدا سے دُور کر دیا ہے؛ اَور تمہارے گُناہوں نے اُسے تُم سے اَیسا روپوش کیا، کہ وہ سُنتے نہیں۔


اَور زرخیز زمین کو صحرائے شور کر دیا، کیونکہ وہاں کے باشِندے بدکاری سے بھرے ہُوئے تھے۔


بعض لوگ اَپنی باغی روِشوں کے باعث حماقت کے شِکار ہو گئے اَور اَپنی بدکاریوں کے باعث اَذیّت اُٹھانے لگے۔


جَب کویٔی اِنسان زندگی میں اَپنے ہی گُناہوں کی سزا پاتا ہو تو وہ شکایت کیوں کرے؟


اِس لیٔے برسات روک دی گئی ہے، اَور موسمِ بہار میں بارش نہیں برسی۔ پھر بھی تیرے چہرے سے فاحِشہ کی سِی بے حیائی نظر آتی ہے؛ اَور تو شرم سے شرمندہ ہونے سے اِنکار کرتی ہے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تیری سزا ختم ہوگی؛ وہ تیری جَلاوطنی کو طُول نہ دیں گے۔ لیکن اَے اِدُوم کی بیٹی، وہ تیرے گُناہ کی سزا دیں گے اَور تیری بدکاری ظاہر کر دیں گے۔


”تمہارے چال چلن اَور اعمال کی وجہ سے ہی یہ مُصیبت تُم پر آن پڑی ہے۔ یہی تمہاری سزا ہے، یہ کتنا تلخ ہے! اَور کس طرح دِل کو چھید ڈالتی ہے!“


خشک سالی کے بارے میں یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،


اگرچہ ہمارے گُناہ ہی ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں، پھر بھی اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر کچھ تو کیجئے؛ کیونکہ ہم بہت برگشتہ ہو گئے ہیں؛ اَور ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات